اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

asifa-f.jpg

پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی پر اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آصف آفریدی کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے اور ان پر 2 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنےپر پابندی عائد کردی ہے۔

کمیٹی نے آصف آفریدی کی جانب سے اقبال جرم کے بعد فیصلہ سنایا، 2 سال کی پابندی کا اطلاق آصف آفریدی کی معطلی کی تاریخ سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجنگ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، بورڈ کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

یادرہے کہ آصف آفریدی نے میچ فکسنگ کی پیشکش ہونے پر بورڈ کے متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا ، معاملہ جب کھل کر سامنے آیا تو12 ستمبر 2022کو انہیں معطل کردیا گیا تھا۔