گوگل نے آج اپنا ڈوڈل برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کے نام کیا ہے، جن کی آج 144 ویں سالگرہ ہے۔گاما پہلوان 52 برس ناقابل شکست رہے۔
گوگل کے لوگو بیچ میں گاما پہلوان کا خاکہ لگایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں گُرز ہے۔ اس پر کلک کیا جائے تو گوگل صارف کو سیدھا ویکیپیڈیا کے اس لنک پر لے جاتا ہے، جہاں گاما پہلوان کے بارے میں تفصیلات ہیں۔
گاما پہلوان کا اصل نام غلام محمد بخش تھا اور وہ ضلع امرتسر کے گاؤں جبووال میں پہلوانی سے وابستہ ایک مسلمان کشمیری گھرانے میں 22 مئی 1878 کو...