ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ٹورنامنٹ جیتیں،بابراعظم

10babarazamaikhihadaf.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ہدف ہےکہ ٹورنامنٹ جیتیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔

ایشیاء کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنےکےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹرافی جیتنے سے ایک قدم دور ہے، ہر ایونٹ میں ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ ٹرافی جیتے، فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ایک ہے کہ فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ایونٹ جیتیں،اس ٹورنامنٹ میں ہم نے شاندار اور ٹف میچز کھیلیں،کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہے کبھی نہیں ہوتی، فینز وہی ہوتےہیں جو اچھے برے وقت میں ٹیم کو سپورٹ کریں، ٹیم بنانے کے مرحلے میں مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ بحیثیت کپتان یہ ٹیم میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنےسے مستقبل کیلئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے، اس ایونٹ میں ٹاس اہم رہا ہے، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں،فائنل میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتی ہے۔