آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کیلئے سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل انٹرنیشنل ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس کی کپتانی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کی ٹیم میں اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم بابراعظم (کپتان) ، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، ایڈن مرکرم، مچل مارش، ڈیوڈ...