کھیل

ڈان نیوز کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوویندرار چاہل پر متعصب جملے کسنے پر گرفتار کیے جانے کے بعد 3 گھنٹے پوچھ گچھ کرکے عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 39 سالہ یووراج سنگھ نے گزشتہ برس روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو میں کرکٹر یوویندرا چاہل کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز ہریانہ پولیس نے انہیں لیگ سپنر...
پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے اہل قرار نہ دیا جانیوالا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے پاکستانی فٹبال کی حالت زار سے متعلق خبر دی ہے کہ افریقی ملک چاڈ کی معطلی کا بھی فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی فٹبال سے منسلک ٹیمیں کسی عالمی مقابلے میں ملک کا پرچم نہیں اٹھا سکتیں۔ اس حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن ( سیف) چیمپئن شپ اور دیگر...
رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں صرف ایک پاکستانی کمنٹیٹر شامل ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 عالمی کپ کے کمنٹری پینل کااعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات او ر عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین اور سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔ کمنٹری پینل میں...
پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ میچ فکسنگ کے اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کا آرٹیکل 4.7.1 اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر...
رواں برس ٹی 20 فارمیٹ کی سب سے بہترین جوڑی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ہے جو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ شیڈولڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہونے جارہا ہے جس کیلئے بھارتی کرکٹ ایکسپرٹ نے پاکستانی اوپننگ جوڑی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے، دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اپنی اوپننگ جوڑی پر انحصار کررہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس ان...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرتے ہوئے شق 11 میں پانی کا وقفہ کرانے کی اجازت دیدی ہے، یہ وقفہ ہر اننگز کے عین درمیان میں ہوگا یعنی وقفہ 10 اوورز کے اختتام پر ہوگا جو 2 منٹ 30 سیکنڈز کا ہو گا تاہم اگر ایک اننگز 14 اوورز یا اس سے کم تک...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی تجربہ کار سینئر کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف، کہتے ہیں تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مایوس کرکٹرز کو پیغام دیا کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کیخلاف پھٹ پڑے، محمد عامر کے سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ محمد عامر نے سلیکشن کمیٹی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا، '’دو تیرے، دو میرے۔ اس وقت بس یہ ہی کچھ چل رہا ہے سلیکشن کمیٹی میں، اپنی مرضی کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔ محمد عامر نے پہلے ٹویٹ کیا کہ شعیب ملک، شرجیل خان، وہاب ریاض کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا لیکن ہوا وہی "دوتیرے، دو میرے"۔ شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت پر محمد...
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا، بغیر مشاورت دورہ منسوخ کرنے سے نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا، دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی حکومت نہیں انگلش...
آسٹریلوی وزیراعظم پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر جو کہ اپنے دور کے مایہ ناز کھلاڑی رہے ہیں ان کو اپنے ملک کے وزیراعظم موریسن کی گورننس کے خلاف بیانات کی قیمت چکانی پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل سلیٹر مئی کے مہینے میں کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل کے ملتوی ہونے پر کہا تھا کہ اگر کسی کو کچھ ہو گیا تو وزیراعظم موریسن کے ہاتھ اس کے خون سے رنگے ہوں گے۔ یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر آسٹریلوی ٹی وی کی...
نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بلوچستان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلوچستان کا ناردرن سے ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو 10 روز قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، بائیو سیکورببل میں موجود تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منگل کو کروائے جائیں گے۔ یادرہے کہ بلوچستان اور ناردن کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ تھا جو کھلاڑیوں...
وفاقی حکومت نے ملک کی تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشنز کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا بھی آڈٹ ہوگا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کھیلوں کے معاملات میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو لاگو کرنے کیلئے تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشن کا گزشتہ 2 سال کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس عرصے میں فیڈریشنز کے تمام مالی معاملات کی جانچ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس حکومتی فیصلے کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے تفصیلات طلب...
عمر اکمل کی قسمت خراب۔ امریکا میں بھی صفر پر آؤٹ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی قسمت نے پاکستان میں تو ساتھ نہ دیا، انہوں نے ہجرت کرنے کا سوچا، پر یہ کیا امریکا پہنچ کر بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا،کالے بادل امریکا میں بھی عمر اکمل کے ساتھ منڈلا رہے ہیں،قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کرکٹ کلب سے کھیلنے کے لیے امریکا پہنچے، مگر ڈیبیو میچ میں ہی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس جانا پڑا۔ عمر اکمل یو ایس اے ڈومیسٹک لیگ میں ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے کھیل رہے...
گزشتہ روز ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ریمبو کہہ کر مخاطب کرنے پر باسط علی اور نئے چیئرمین رمیز راجہ کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کا بیڑا اُٹھا لیا، ورچوئل میٹنگ میں صوبائی ٹیموں کے کوچز کے ساتھ موجودہ پرفارمنس پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دیا۔ میٹنگ کے دوران باسط علی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا جس پر وہ غصے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کا بیڑا اُٹھا لیا، صوبائی ٹیموں کے کوچز کے ساتھ موجودہ پرفارمنس پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ کرکٹ بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو اچھا کام کرے گا، وہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔...
نیشنل ٹی 20 کپ کے ایک میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی 20 کپ کے مقابلے جاری ہیں اسی دوران ایک میچ میں بلوچستان کے کپتان باؤنڈری وال سے ٹکرا گئے اور انجری کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکراگئے اور زخمی ہوگئے جس کے بعد میڈیکل ٹیم انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔ امام الحق کی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کیلئے آپ کے نام میں خان کا ہونا ہی کافی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے یوٹیوب پروگرام ٹوبی آنیسٹ میں سچ کہہ ڈالا، معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کسی پرچی کی ضرورت نہیں آپ کا خان ہونا کافی ہے۔ پروگرام ٹو بی آنیسٹ میں معین خان نے کرکٹ کیریئر، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیز سمیت نئے کرکٹرز کے حوالے سے سب کچھ کہہ ڈالا، معین خان نے اپنے کرکٹ کیریئر کے آغاز کے حولالے سے بتایا کہ پہلا غیر ملکی دورہ بھی انڈر 19 کرکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی جانب سے سیریز منسوخی کے معاملے پر مانگی گئی معافی کو مسترد کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے بیان میں چیئرمین ای سی بی آئن واٹمور کی جانب سے معافی مانگنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ای سی بی کا بیان مبہم اور غیر واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈسے سیکیورٹی سے متعلق کسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق کوئی...
وسیم خان بطور چیف ایگزیکٹو کن مراعات سے مستفید ہوئے؟ وسیم خان نے گزشتہ روز پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استفعیٰ دیا،وسیم خان بطور چیف ایگزیکٹوکن مراعات سے مستفید ہوتے رہے، تفصیلات سامنے آگئیں،وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی ہونے کی حیثیت سے ساڑھے 26 لاکھ روپے کا پرکشش پیکج لیتے رہے۔ پی سی بی کی جانب سے ان کو نہ صرف فائیو اسٹار مراعات ملیں بلکہ مکمل اختیارات کے ساتھ ہی انہیں پی سی بی میں لایا گیا تھا،اتنا ہی نہیں بیرون ملک دوروں پر انہیں چھ سو ڈالرز اور انگلینڈ میں نوسو ڈالرز کا یومیہ...
پیر کے روز ہونے والے پی ایس ایل کے اجلاس کے دوران چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور اس دوران دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جو ہمارے ساتھ ملکر چلنا چاہتا ہے چلے جو نہیں چاہتا وہ جائے یہاں سے۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل کے اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے چئیرمین پی سی بی کو دو ٹوک الفاظ میں معاملات حل کرنے کا کہا، اس دوران ندیم عمر اور چیئر مین رمیز راجہ کے درمیان...