پاکستان سمیت ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کھیلنے والی ٹیموں کو کتنی رقم ملی؟

3wcraqm.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوا اختتام پذیر، پاکستان کی شاندار کارکردگی رہی، بھارت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا جیت کا حقدار رہا،آسٹریلیا کو فائنل جیتنے پر 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی، اس کے ساتھ سپر 12 مرحلے میں جیتے گئے میچوں پر مزید ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کا انعام بھی ملا۔

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہارنے والے نیوزی لینڈ کو 8 لاکھ ڈالر ملے، سپر12 مرحلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر مزید دیے گئے،سپر12 مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 70 ہزار ڈالر دیے گئے،جبکہ پہلے راؤنڈ میں شامل ٹیموں کو ہر جیتے گئے میچ پر 40 ہزار ڈالر دیے گئے۔

6199ee1b2ee67.png


آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کیلئے 56 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی گئی تھی،پاکستان کو مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی ہے،سیمی فائنل تک پہنچتے پہنچتے پاکستان نے سپر12 مرحلے میں ہر حریف کو شکست دی،قومی ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی،سیمی فائنل میں ہار کے بعد بھی قوم نے کھلاڑیوں کی بھرپو حوصلہ افزائی کی، ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے کرکٹ کے کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

Pakistan-T20-World-Cup-2021.png