رسیدیں کہاں ہیں؟انڈین کرکٹر پانڈیا کی پانچ کروڑ روپے کی گھڑیاں ضبط

1001246-663467-hardik-pandya.jpg

دبئی سے واپسی پر انڈین کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے پاس موجود پانچ کروڑ انڈین روپے مالیت کی دو گھڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ ہاردیک پانڈیا اتوار کو دبئی سے ممبئی پہنچے تھے، کرکٹر کے پاس دو لگژری گھڑیاں تھیں جن کی رسیدیں مبینہ طور پر ان کے پاس نہیں تھیں۔ ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے کسٹمز کے دفتر گئے تھے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

دوسری جانب کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے بھائی کرکٹر کرونل پانڈیا اور ان کی اہلیہ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ ان کے پاس سے 75 لاکھ بھارتی روپے کی مہنگی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھی رسیدیں موجود نہیں تھیں۔

جب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہاردیک پانڈیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


انوپ جیسوال نامی صارف نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک وقت ہوا کرتا تھا جب انڈین کرکٹر کسی غیر ملکی ٹورنامنٹ میں خراب کارکردگی کے بعد خاموشی سے واپس آیا کرتے تھے، ہوٹل سے باہر نہیں آتے تھے، لوگوں میں نہیں نظر آتے تھے۔‘

https://twitter.com/x/status/1460485513912086528
دیبوجیوتی شانیل نامی ٹویٹر صارف نے کہا کہ ’ہاردیک پانڈیا کبھی نہیں سیکھیں گے، لگتا ہے کامیابی ان کے سر پر سوار ہوگئی ہے، بحیثیت کرکٹ فین میں بہت مایوس ہوں۔‘

https://twitter.com/x/status/1460483719421063174
آلٹر ایگو نامی اکاؤنٹ نے سوال اٹھایا کہ ’کیسے ہاردیک پانڈیا جیسا نیا کھلاڑی پانچ کروڑ روپے کی گھڑیاں افورڈ کر سکتا ہے؟‘ انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ تحفے تھے تو یہ انہیں کس نے اور کیوں دیے ہوں گے ٹی20 ورلڈکپ میں اتنی خراب کارکردگی کے بعد؟‘

https://twitter.com/x/status/1460481217451622401