Javed Ahmad Ghamdi Threads - Collection

indigo

Siasat.pk - Blogger
ارباب منہاج القرآن کی خدمت میں

ارباب منہاج القرآن کی خدمت ميں : اول






پروفيسر طاہر القادری صاحب کے دينی نقطہ نظر کے بارے ميں کچھ بہت حسن ظن تو مجھے اِس سے پہلے بھی نہيں تھا، ليکن١١، نومبر ١٩٨٨ کی شام جب صديق مکر م ڈاکٹرمنير احمد صاحب کے توجہ دلانے پر سورہ الضحٰی کے بارے ميں اُن کی تقرير کا کچھ حصہ ميں نے ٹيلی وژن پرسنا تو حقيقت يہ ہے کہ کچھ دير تک مجھے يقين نہيں ہوا کہ يہ فی الواقع پروفيسر طاہر القادری ہی ہيں جن کے رشحات فکر اِس وقت ميں سن رہا ہوں۔



مجھے نہيں معلوم، اِس سے پہلے کيا کيا نوادر تحقيق وہ اِس سورہ کے معانی و مطالب سے متعلق اپنے سامعين کی خدمت ميں پيش کر چکے تھے۔ ميں نے جب ٹيلی وژن کھولا تو اِس سورہ کی آيت
'وَوَجَدَكَ ضَآلّاً فَهَدٰی' زير بحث تھی۔ انھوں نے اِس کا ترجمہ اِس طرح کيا: ''اے محبوب اُس نے تجھے پا ليا تو تيرے ذريعے سے گمراہوں کو ہدايت بخشی۔'' ميں پورے يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی شخص جو عربی زبان سے شد بد واقفيت بھی رکھتا ہو، اِس آيت کا یہ ترجمہ نہيں کر سکتا۔ اِس زبان کی کوئی نئی قسم اگر ''منہاج القرآن'' ميں ايجاد کر لی گئی ہے يا پروفيسر صاحب پر آسمان سے براہ راست الہام ہوئی ہے تو يہ دوسری بات ہے، ليکن وہ عربی زبان جس سے ہم واقف ہيں، جس ميں قرآن نازل ہوا ہے، جس ميں افصح العرب والعجم نے اپنا پيغام بنی آدم تک پہنچايا ہے، جس ميں زہير، امرؤ القيس اورلبيد واعشٰی نے شاعری کی ہے، جس کے قواعد سے بويہ، فرا، زمخشری اور ابن ہشام جيسے علماے عربيت نے ترتيب ديے ہيں، اُس کے بارے ميں يہ بات پوری ذمہ داری کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ اُس ميں اِس ترجمے کے ليے کوئی گنجايش نہيں ہے۔ انھوں نے 'ضالاً' کا تعلق 'وجد' سے منقطع کيا ہے۔ اُسے 'هدٰی' کا مفعول مقدم قرار ديا ہے۔ 'ضالاً' کی تنکير اور وحدت، دونوں کو نظر انداز کيا ہے۔ يہ سب کچھ، حقيقت يہ ہے کہ عربی زبان اوراُس کے اساليب سے واقف کوئی شخص ہرگز نہيں کرسکتا۔



سورہ الضحٰی کی يہ آيت اپنے مدعا ميں بالکل واضح ہے۔ اِس کا صاف ترجمہ يہ ہے کہ: ''اے پيغمبر، کيا تيرے پروردگار نے تجھے جوياے راہ پايا تو راہ نہ دکھائی؟'' يہ جملہ چونکہ
'اَلَمْ يجِدْكَ يتِيمًا فَاٰوٰی'پر معطوف ہے، اِس وجہ سے استفہام اور نفی کا جو اسلوب اُس ميں اختيار کيا گيا ہے، وہ يہاں بھی اثر انداز ہو گا۔'وجد'اس آيت ميں افعال قلوب کے طريقے پر دو مفعولوں کی طرف متعدی ہوا ہے۔ چنانچہ لفظ 'ضالاً' کو اِس آيت ميں زبان کے کسی قاعدے کے مطابق بھی فعل'هدٰی' کا مفعول قرار نہيں ديا جاسکتا۔



پروفيسر طاہر القادری صاحب اگر يہ ماننا نہيں چاہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم بھی کبھی جوياے راہ تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی راہ دکھائی تو وہ اپنے اِس نقطہ نظر پر قائم رہيں، ليکن اُنھيں معلوم ہونا چاہيے کہ اُن کا يہ نقطہ نظر قرآن کے صريح نصوص کے بالکل خلاف ہے۔ اِس ميں شبہ نہيں کہ پيغمبر کبھی کسی ضلالت ميں مبتلا نہيں ہوئے۔ وہ يقينا اُسی فطرت پر تھے جس پر اللہ تعالیٰ نے اُن کو پيدا کيا، ليکن يہ فطرت جن عقائد کو ثابت کرتی ہے، اُن کے تمام لوازم اور تقاضوں کو جاننے کے ليے آپ بھی لامحالہ وحی الٰہی کے محتاج تھے۔ چنانچہ يہی وہ احتياج ہے جس کے بارے ميں اِس سے اگلی آيت ميں فرمايا ہے کہ: ''اور کيا تيرے پروردگار نے تجھے محتاج پايا تو غنی نہ کيا؟'' اِس سورہ کی آخری آيت ميں يہ اِسی غنا کا حق بيان ہوا ہے کہ:
'وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ' (اور اپنے پروردگار کی نعمت کی تحديث کرو)۔ يعنی جس طرح تمھارے رب نے تمھيں ہدايت کی یہ نعمت مفت عطا فرمائی ہے، تم بھی اِسی طرح فياضانہ اِس کا چرچا کرو اور ہر مجلس ميں اِس کا ذکر عام کر دو۔ نبوت سے پہلے حضور صلی اللہ عليہ وسلم کی يہ حالت نہ ضلالت کی تھی اور نہ اِسے ہدايت قرار دے سکتے ہيں۔ اِس کے ليے صحيح تعبير 'جوياے راہ' ہی کی ہو سکتی ہے۔ عربی زبان ميں لفظ'ضال' اِس معنی ميں بھی استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ موقع کلام کی رعايت سے اِس کا صحيح ترجمہ يہی ہو گا۔



قرآن مجيد کے ترجمے ميں نبی صلی اللہ عليہ وسلم کے ليے، 'اے محبوب' کا طرز تخاطب بھی معلوم نہيں، کس طرح گوار ا کيا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی اِس کتاب ميں حضور صلی اللہ عليہ وسلم کو جہاں بھی مخاطب کيا ہے، آپ کے منصب نبوت و رسالت کے حوالے سے مخاطب کيا ہے۔ جيسے: 'يٰۤاَ يهَا النَّبِیُّ' اور 'يٰۤاَ يهَا الرَّسُوْلُ' يا خطاب کے وقت آپ کی صورت حال کے لحاظ سے تخاطب کا نہايت دل نواز ادبی اسلوب اختيار کيا ہے، جيسے:
'يٰۤاَ يهَا الْمُزَّمِّلُ'اور'يٰۤاَ يهَا الْمُدَّثِّرُ'ہر صاحب ذوق اندازہ کر سکتا ہے کہ قرآن مجيد کے اِن اساليب تخاطب کے مقابلے ميں 'اے محبوب' کا اسلوب کس قدر فروتر اور غير ثقہ ہے۔ اِسے ناموزوں قرار دينے کے ليے تنہا يہی بات کافی ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ عليہ وسلم کے ليے انتہائی التفات کے مواقع پر بھی اپنی کتاب ميں يہ اسلوب اختيار نہيں کيا۔



ہميں بعد ميں بعض احباب نے بتايا کہ پروفيسر صاحب نے سورہ الضحٰی کی اِس آيت کے اِسی طرح کے دوتين اور ترجمے بھی پيش کيے اور اُنھيں بھی اپنے اس ترجمے ہی کی طرح درست قرار ديا۔ يہ اگر فی الواقع صحيح ہے تو ہم بہت معذرت کے ساتھ عرض کريں گے کہ قرآن مجيد کوئی چيستان نہيں ہے کہ اِس کی ہر آيت دو يا تين متضاد مفاہيم کی حامل قرار دی جائے۔ يہ زمين پرخدا کی میزان اور حق وباطل کے ليے ايک قطعی معيار کی حيثيت سے نازل ہوا ہے۔ اِس کی ہر آيت اپنے سياق و سباق ميں بندھی ہوئی اور اپنے مفہوم پر ايک واضح حجت ہے۔ اِس ميں شبہ نہيں کہ لغت ميں ايک لفظ کے دس معنی ہوسکتے ہيں اورنحو ميں ايک تاليف کودس طريقوں سے بيان کيا جاسکتا ہے،ليکن لفظ جب جملہ بنتا اور جملہ کسی کلام کا حصہ قرار پاتا ہے اور اُس کے ليے ايک سياق وسباق وجو د ميں آ جاتا ہے تواُس ميں ايک سے زيادہ معنی کے ليے کوئی گنجايش باقی نہيں رہ جاتی۔ پھر يہ لفظ اور یہ تاليف اگر کسی ايسے کلام کا حصہ بنے جس کا متکلم اِس عالم کا پروردگار ہے،جو اُس کے اپنے ارشادات کے مطابق عربی مبين ميں نازل ہوا ہے، جسے خود اُس نے حق وباطل کے ليے فرقان قرار ديا ہے،جس کی صداقت کی دليل اُس نے يہ بےان کی ہے کہ اِس ميں تم ہرگزکوئی تضاد يا تناقض تلاش نہيں کرسکتے،تو اُس کے بارے ميں يہ تصور بھی نہيں کيا جاسکتا کہ کسی جگہ ايک سے زيادہ مفاہيم کا کوئی احتمال باقی رہ جائے گا۔آدمی کی عربی خام ہو اوراُس کا ادبی ذوق پست ہويا وہ سياق وسباق کی رعايت ملحوظ رکھے بغير قرآن کی ہرآيت کو الگ الگ کرکے اُس کا مدعا سمجھنے کی کوشش کرے تو يہ البتہ ممکن ہے،ليکن عربیت کے کسی جيد عالم اورقرآن کے کسی صاحب ذوق شارح سے يہ چيز کبھی صادر نہيں ہو سکتی۔ يہ کوئی علم نہيں کہ آپ کسی آيت کے دويا تين يااِس سے زيادہ معنی بيان کر ديں، بلکہ علم درحقيقت يہ ہے کہ آپ تمام احتمالات کی نفی کرکے زبان وبيان کے قابل اعتماد دلائل کے ساتھ يہ ثابت کرديں کہ آيت جس سياق وسباق ميں آئی ہے،اُس ميں اُس کا يہی ایک مفہوم ممکن ہے تاکہ اللہ کی يہ کتاب فی الواقع ايک ميزان کی حيثيت سے اِس امت کے سامنے آئے اور اِس طرح تشتت وافتراق کے بجائے يہ امت کے ليے فصل نزاعات اور وحدت فکر وعمل کا ذريعہ بنے۔



ہوسکتا ہے کہ ہماری يہ تنقيد پروفيسرصاحب اور اُن کے معتقدين کے ليے گراں
باری خاطر کا باعث ہو، ليکن حق بہر حال حق ہے اور اُس کی حميت کا تقاضا يہی ہے کہ اُسے ملامت کرنے والوں کی ملامت کی پروا کيے بغير برملا ظاہر کر ديا جائے۔ ہم ميں سے ہر شخص کو ايک دن اُس عدالت ميں پيش ہونا ہے، جہاں ہمارے وجود کا باطن ہمارے ظاہر سے زيادہ برہنہ ہو گا او رخود ہمارا وجود بھی صاف انکار کر دے گا کہ وہ اُسے چھپائے۔ہماری زبان اُس روز بھی معنی و مفہوم کو لفظوں کا جامہ پہنا سکے گی، ليکن اُس د ن يہ جامہ کسی معنی کو چھپانے کی صلاحيت سے محروم ہو جائے گا۔ ہمارے ہاتھ اور پاؤں اُس روز بھی ہمارے وجود کا حصہ ہوں گے، ليکن ہمارے ہر حکم کی تعميل سے قاصر ہو جائيں گے۔حقيقت اپنی آخری حد تک بے نقاب ہوجائے گی اورہم ميں سے کوئی شخص اُس روز اُسے کسی تاويل اور توجيہ کے پردوں ميں چھپا نہ سکے گا۔ اِس سے پہلے کہ انتہائی عجز اور انتہائی بے بسی کا يہ عالم ہمارے ليے پيدا ہو جائے، بہتر يہی ہے کہ ہم حق اور صرف حق کو اختيار کرنے کا فيصلہ كر ليں۔


وما توفيقنا الا باللّه

 
Last edited by a moderator:

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ارباب منہاج القرآن کی خدمت میں

@indigo

Kamaal hai AAP ko Qaadri sai Hussan e Zan tha,

Hamain toe GHAMDI ko Sun kar BHI ZIAAN ka Siwa AHASSAS hota hai.
 

Azaad Alfaaz

Senator (1k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

I Realy !! Dont see your prove !! cause i Hear and see him in FULL complete Video on SOOD,, He is very loud and clear on that topic !!
Qamadi example in video::: i buy house for 1 karor and rent it to you and make money which you pay me as rent ! plus house is still is mine !! 1 karor is still mine ! this is halal (POINT is HOUSE IS USABLE not CONSUMABLE house remain there as property) ::: but if i gave u 1 karor and ask you to pay me rent on 1 karor plus pay me back 1 karor THIS is HARAM !! (POINT is 1 karor money is CONSUMABLE you will eat some money as consumption meaning money is like food consumable it will not be remain same like house !!!)
SO HE IS VERY CLEAR ON SOOD !!
Unless you wana put tohmat on QADMI !!!
https://www.youtube.com/watch?v=dAVuoir9-pc

Janab AAP zara GHOAr o FIQAr sai GHAMDI Fitnay ko SUNNAIN.
Es Site per GHAMDI kay KAPrAY Uttar kar Ussay kaafi hadh tak Burhana Kia ja Chuka.

Ghamdi aur Hawarioon ka Kehna hai kay

SOODH Dainay Walay guhagaar hain aur jo SOODH laitay hain woh tow MAZLOOM hain
kioon kay Interest ADA kartay hain.
Aur woh Gunagaar nahi.

DEMAND and SUPPLY ka bunyadi NUQTA un ko GOAL GOAL nazar aata hai
kioon kay DAMAGH main BHOOSA bhara HOWA HAI.
 

Rommel

Senator (1k+ posts)
Re: ارباب منہاج القرآن کی خدمت میں

Indigo, your a ghamidi follower, so any other explanation of the Quran will not be acceptable to you.
Why have you written (cut & paste) such a long story which is just a waste of time.

Everyone on this forum knows who follows which school of thought.;)
 

Azaad Alfaaz

Senator (1k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

I Realy !! Dont see your prove !! cause i Hear and see him in FULL complete Video on SOOD,, He is very loud and clear on that topic !!
Qamadi example in video::: i buy house for 1 karor and rent it to you and make money which you pay me as rent ! plus house is still is mine !! 1 karor is still mine ! this is halal (POINT is HOUSE IS USABLE not CONSUMABLE house remain there as property) ::: but if i gave u 1 karor and ask you to pay me rent on 1 karor plus pay me back 1 karor THIS is HARAM !! (POINT is 1 karor money is CONSUMABLE you will eat some money as consumption meaning money is like food consumable it will not be remain same like house !!!)
SO HE IS VERY CLEAR ON SOOD !!
Unless you wana put tohmat on QADMI !!!
https://www.youtube.com/watch?v=dAVuoir9-pc

sorry meri english weak hai,urdu main baat karo.

Jab hadees main wazeh tor pe sood ko haram likha hai tu sood Mukammal haram hai.

ye intehai bacho wali baat hai k sood dena haram nahi aur sood lena haram nahi, jab tak sood dena khatam nahi ho ga tu sood lena bhi khatam nahi ho sakta ,is liye aik kaam jo gunah kar wa raha ho " wo khud gunah" hota hai.


Jis tarah katal karna jaiz nahi hai, us hi tarah katal karwana bhi jaiz nahi hai??
Jis tarah chori karna jaiz nahi hai us hi tarah karwana bhi jaiz nahi hai?
Is hi tarah sharab peena bhi najaiz hai aur sharaab pelana bhi.

aur mera question hai k aap ney sood denay waley ko "VICTIM" kesay likh diya?? kia koi gun point pe usey keh raha hai k sood do????
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

I Realy !! Dont see your prove !! cause i Hear and see him in FULL complete Video on SOOD,, He is very loud and clear on that topic !!
Qamadi example in video::: i buy house for 1 karor and rent it to you and make money which you pay me as rent ! plus house is still is mine !! 1 karor is still mine ! this is halal (POINT is HOUSE IS USABLE not CONSUMABLE house remain there as property) ::: but if i gave u 1 karor and ask you to pay me rent on 1 karor plus pay me back 1 karor THIS is HARAM !! (POINT is 1 karor money is CONSUMABLE you will eat some money as consumption meaning money is like food consumable it will not be remain same like house !!!)
SO HE IS VERY CLEAR ON SOOD !!
Unless you wana put tohmat on QADMI !!!
https://www.youtube.com/watch?v=dAVuoir9-pc

Here You Go, Feel the PAIN of Loosing 1 Karore

353ehrm.jpg


2zgge9z.jpg


v9p34.jpg




 

Azaad Alfaaz

Senator (1k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

Yani YOU brought out printed material which is Very hard to read !! and even i read some of it which have NO SIR !!! NO PAIR !!!
NAH SIR NAH LAAT
I CAN PRINT some material about you and say you said it !! this is what i call tuahmat !!!
GHAMDI IS ON TV TOO MAN !! and on many Video !!
These Days people can be caught LIEING very easy on VIDEOS Like QADARI got caught !!!
Example i gave you for sood u did not get it cause you dont want to understand !! you just wana Hate Gamdi !!
I have no Love for Gamdi or Hate Gamdi , but i view him as very logical and reasonable man ! He is not a Lier ! He may have point of view which we may disagree but that does not make him out of Islam or any Fitna !!! YET !!
Dr ISRAR ( may Allah bless his soul ) made one comment about Ali (R.A) that before sharab was haram He drank some. People like you and other got so upset !! they wana almost kill him !! even though he made appology for hurting some people fellings !!
People are so jahil !! that they dont even REALIZE !! that Hazrat ALI (R.A) did not DO any HARAM PRACTICE !! Cause that TIME SHARAB was NOT HARAM BY ALLAH. When ALLAH command came that Sharab is HARAM now HE(R.A) Obey Allah Command ,, this is what MUSLIM IS OBEY ALLAH COMMAND !!

Here You Go, Feel the PAIN of Loosing 1 Karore

353ehrm.jpg


2zgge9z.jpg


v9p34.jpg




 
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

what is the topic of the thread???..... you know, you people don't have guts to appreciate the sayings of those people who have difference of opinion in other matters...... grow up!

Difference of opinion should be inside the circle of islam . he has no right of challenging the islamic beliefs . He is murtad that is why he has ran away
 

indigo

Siasat.pk - Blogger
Re: ارباب منہاج القرآن کی خدمت میں

Indigo, your a ghamidi follower, so any other explanation of the Quran will not be acceptable to you.
Why have you written (cut & paste) such a long story which is just a waste of time.

Everyone on this forum knows who follows which school of thought.;)

Following someone's explanation or school of thought is not bad as long as you don't increase status of that Ulmea more than any other normal Human. Its true that I am inspired by his school of though, And I respect him, and many other scholars as well. Speak you the truth, Hamid ud Din Farhi's Nazme Quran and Amain Ahsan Islahi's Tabadur e Quran is far more inspirational than anything Ghamidi sb ever done.

If someone there who can better explain things than I will follow his explanation. I guarantee you that main students of Ghamidi sb have differences with Ghamidi sb at some point.

If you see life and works of Ghamidi sb he has changed his opinion on many subjects many time and he is not sure that if his words are final. (e.g. Tax, Beard, Determination of Sunnah, interest etc)

What Ghamidi has presented is not any thing new except 1 or 2%, many scholars I have found have almost reached at same conclusions at many issues.

Take Muhammad Asad for example, he is not Pakistani or Ahmadi, but he still believe that Hazrat Isa ra was protected by Allah and raised dead. And there is no Imam Mahdi coming. other is Imam Malik, there is no mention of Hazrat Isa a.s in his any book. and no mahdi in Imam Malik's Muwatta (the first collection).

I think my Sin was to share his academic criticism on Tahir ul Qadri sb which you took as offence and finally I do not endorse your comment about that "so any other explanation of the Quran will not be acceptable to you."Because I really like Amin Ahsan Islahi Tabadur e Quran and I also like English translation of Muhammad Asad.
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

Yani YOU brought out printed material which is Very hard to read !! and even i read some of it which have NO SIR !!! NO PAIR !!!
NAH SIR NAH LAAT
I CAN PRINT some material about you and say you said it !! this is what i call tuahmat !!!
GHAMDI IS ON TV TOO MAN !! and on many Video !!
These Days people can be caught LIEING very easy on VIDEOS Like QADARI got caught !!!
Example i gave you for sood u did not get it cause you dont want to understand !! you just wana Hate Gamdi !!
I have no Love for Gamdi or Hate Gamdi , but i view him as very logical and reasonable man ! He is not a Lier ! He may have point of view which we may disagree but that does not make him out of Islam or any Fitna !!! YET !!
Dr ISRAR ( may Allah bless his soul ) made one comment about Ali (R.A) that before sharab was haram He drank some. People like you and other got so upset !! they wana almost kill him !! even though he made appology for hurting some people fellings !!
People are so jahil !! that they dont even REALIZE !! that Hazrat ALI (R.A) did not DO any HARAM PRACTICE !! Cause that TIME SHARAB was NOT HARAM BY ALLAH. When ALLAH command came that Sharab is HARAM now HE(R.A) Obey Allah Command ,, this is what MUSLIM IS OBEY ALLAH COMMAND !!

NAH SIR NAH LAAT Dear

What a Wise Answer, Save and Zoom the Pictures n read it LOUD n CLEAr.
These BULL.SHITT believes of Ghamdi Gandagi is With his BOOK references.

There WAS Bigger than You Followers Of GHAMDI GANDAGI all ran AWAY
After almost 1 Year of SHAMELEES efforts of Defending Gandagi of GHAMDI.

Now No need to start it Again Search on Siasat.pk GHAMDI You can find
LOT of Punches on Ghamdi Gandagi Gannda Face, Thanks.

If you STILL reapeat SHAMELESS stance that I cant read than
i will write it down here 1 by 1.
 

SLIMSHADY

Politcal Worker (100+ posts)
man! .... there's something wrong with you guys, now I don't know ... who is saying the truth .... but to find the truth I have to find by myself .....

sorry guys ... I don't believe the either parties ...
 

warraich001

MPA (400+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

Difference of opinion should be inside the circle of islam . he has no right of challenging the islamic beliefs . He is murtad that is why he has ran away
who the hell you are to decide..... stop giving fatwas and just concentrate on your doings.......
 

Azaad Alfaaz

Senator (1k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

1st of all a person like you point out about Qamdi views on Sood and when i checked my self on youtube video taking time and patient to hear and see all the video of 50 mints and found out he did not said Sood is Halal ! Even i gave him all the examples for what logic and reason he is giving from
Quran is very sound He still keep saying !! No he made Sood Halal !! it like whatever he wants to stick with his believe !!

Now come to your Printed paper !!Dude i rather HEAR from his own Mouth what his Believes are.. just like I heard about what he had to say about sood on youtube!

IF you watche Dr Zakir Naik debates with people of confirmed believes of other religion ,, When non-Muslim fail to show single point of contradiction on Islam then they start pulling out many topics !! just to hide their failure on the Topic in hand.

The topic of Sood (Interest) and Killing of innocent is Clear !!! by Qamdi there is nothing which is out of ISLAM !!
Now if you have any other Topic to Point out please do so !! Pick ONE !
Let me clear to you i do have little bit information of Islamic Topic !
The People from who i gain little bit of Information are Ahmed Deedat, Dr Zakir naik , Shabir Allay < they are debater... Then Yousaf Estest ,Shiek Green,Dr Israr Ahmed Love their Honesty ! Most Information i got from Dr Bilal Philips many hours of University lecture on ISLAM foundation on each topic which is available on youtube . And Still on One or Two occasion i dont agree with Dr Bilal Philips but He is the Best among all so far.
Im not a defender of Mr Qamdi I said what ever i Heard so far from his own mouth He is very Logical and reasonable among all Pakistani speakers in current time. AS Human any one can make Mistake so must take caution ! Listen to what they have to say !

NAH SIR NAH LAAT Dear

What a Wise Answer, Save and Zoom the Pictures n read it LOUD n CLEAr.
These BULL.SHITT believes of Ghamdi Gandagi is With his BOOK references.

There WAS Bigger than You Followers Of GHAMDI GANDAGI all ran AWAY
After almost 1 Year of SHAMELEES efforts of Defending Gandagi of GHAMDI.

Now No need to start it Again Search on Siasat.pk GHAMDI You can find
LOT of Punches on Ghamdi Gandagi Gannda Face, Thanks.

If you STILL reapeat SHAMELESS stance that I cant read than
i will write it down here 1 by 1.
 

paki-muslim

Minister (2k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

Ok 1st of all I wish you could watch his whole video about sood(interest) which is in urdu then tum un pey ilazm nah ligatey ..with out prove
https://www.youtube.com/watch?v=dAVuoir9-pc
Qamdi ney apni Video meh WAZEY tor per Sood ko Haram karar diya hai Just Like LIE is Haram Just like zana is Haram <<< IN example ko quote kia hai apnee Video meh !!! meh ney tum ko explain kerney ke koshih ke hai ke Qamdi ney video meh kuch batayeh esey logo ke barey meh kahee hai jo Victim hai is system key !! ab tum kehteiy ho key koye gun point pe sood nahi deyta !!! Dude you should give your example logically ! Logic is Who want to pay extra ??!! jitna tum ney UDAHAR liya hai ?? Meh toa nahi pay karoon ga ager meh ney 100 liyah hai toa meh 100 hee wapas karoon ga !! i will never like to pay more 200 on 100 loan !! But it is the Lender who force me to pay extra !! other wise NO ONE will give me LOAN !! or meh ager sakt majboor hoon Udahar lehney ko jis ke wajah medical bill for my kids bhee ho saktee hai !!! These example in which Victim is not to blame !!

Or oos ke dalil Qamdi ney Quran se yeh dee hai keh Quran meh khaeen sood dehney waley ko saza ka haqdar kaha hai !! or kaha Quran ney sood khaney waley ko humesha saza ka haqdar kaha hai !!

Or Qamdi ney yeh bhe explain kia hai WAZEY TOR se Video meh jo business wala sood hia wo haram hai !! lehna and dehna !!

Look im very critical of any scholar !! but scholar have to give reason and logic from Quran and Hadis
I see you made other wrong full claim about him !! in this Video the Topic is killing of innocent is wrong no matter he is muslim or non muslim .. I hope you agree on that .

If Gamdi make claim in future that he make innocent killing halal ! i be against him like I'm against QADARI for LIEING about blasphemy LAW !!

Q 1) Phelay tu aap batao is hadees ko maan arahay ho ya inkaar kar rahay ho???

15901d1271618634-sood-haram-islam.jpeg




Q 2) Doosri baat jis tarah Quran main sharab ko haram kaha hai tu kia sharab peena haram aur peelana halam ho gaya????zahir si baat sharab peena aur peelana dono haram hoi ,is hi tarah sood ko Quran main haram kaha hai tu sood dena aur lena dono haram hoi ,agar sood dena halal hai tu Quran ki ayat dekhao jis main sood dena ko halal kaha hai???

Sood+Haraam+Hai+%2528Sureh-Al-Bakara+Ayat+275%2529.gif



Main ney aap ko "Sahi Muslim" ki hadees bhi dekha di ,ab apa mujey kahin se bhi Quran ki ayat ya Hadees Quote kar k do jis main likha ho ko sood halal hai.

(akhri baat aap ka ye example dena k bacho k medicine k bill liye Loan lena bilkul bhi haqeeqat se kareeb nahi kion k koi BANK 100 200 ya 500 k liye loan deta bhi nahi hai)
 

paki-muslim

Minister (2k+ posts)
Re: ارباب منہاج القرآن کی خدمت میں

Ghamdi fitna aur tahir fraudiye aik doosry ko support karey gay hi kion k dono k BOSS aik hi hain.
 
Last edited:

Azaad Alfaaz

Senator (1k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer


1. I Believe in those Hadis which is not contradiction to Quran !!! that is Why there are Strong and Weak Hadis cause of their chain of Command cause Hadith was collected after 200 years later .
2. Sura 2 ayat 275 ( clear mention about a person who eat SOOD !!! He is the GUILTY ONE !! no where in Quran point out a person who pay sood is Guilty person
!! so We agree on one point !! IF you have Prove that Quran mention about a person who pay sood is guilty !! then bring like ayah 275 !!
3. Hadis rual Muslim which u point out have no Number !!! and when i read its Arabic and translation have addition words like OR Rasool (peace be upon him) ne kaha "yeh saab baraber hai" Dude this is addition translator kee taraf seee!!
4. The Hadis you mention Muslim ! and Quran ayah read them and compare them !! what you see is missing ??? Quran ayan not mentioning about a person who give sood !! only about person who TAKE !!! EAT !! SOOD
5. Example to make you understand !! 100 or 500 rupees ,,,Haqeeqat ke kareeb baat yeh hai ke koyee bank deyga bhe nahi ;) then what this person do? go to street banyiah who will charge him more INTREST (SOOD) cause he is majboor !!
 
Last edited by a moderator:

سعد

Minister (2k+ posts)
جناب جاوید احمد غامدی صاحب "پاکستانی اسلام" کے لئے ان فٹ ہیں .. ہمیں فضل الرحمان، طاہر القادری، ثروت اعجاز، صوفی محمد، ریاض بسرا اور بیت الله محسود جیسے قابل اور پاکباز مفکروں اورعالموں کی تعلیمات نے مد ہوش کیا ہوا ہے
 

paki-muslim

Minister (2k+ posts)
Re: Javed Ahmad ghamidi great answer

1. I Believe in those Hadis which is not contradiction to Quran !!! that is Why there are Strong and Weak Hadis cause of their chain of Command cause Hadith was collected after 200 years later .
2. Sura 2 ayat 275 ( clear mention about a person who eat SOOD !!! He is the GUILTY ONE !! no where in Quran point out a person who pay sood is Guilty person
!! so We agree on one point !! IF you have Prove that Quran mention about a person who pay sood is guilty !! then bring like ayah 275 !!
3. Hadis rual Muslim which u point out have no Number !!! and when i read its Arabic and translation have addition words like OR Rasool (peace be upon him) ne kaha "yeh saab baraber hai" Dude this is addition translator kee taraf seee!!
4. The Hadis you mention Muslim ! and Quran ayah read them and compare them !! what you see is missing ??? Quran ayan not mentioning about a person who give sood !! only about person who TAKE !!! EAT !! SOOD
5. Example to make you understand !! 100 or 500 rupees ,,,Haqeeqat ke kareeb baat yeh hai ke koyee bank deyga bhe nahi ;) then what this person do? go to street banyiah who will charge him more INTREST (SOOD) cause he is majboor !!

Sorry urdu main translate kar do phir agay baat ho gi.