Cyber Age

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
WJ3vIw.png

ماشااللہ کافی اچھی لکھائی ھے - آپ آپنے خیالات کا اظہار اتنا کم کم کیوں کرتے ہو ؟؟؟
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کو کوئی شک ہے؟
:)۔


نہیں شک نہیں ہے، مگر آپ کے لئے معصوم کا لفظ!!۔ ۔ ۔ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا؟؟؟۔ ۔ ۔
نادان بھی ناں۔ ۔ ۔ پوری نادان ہیں

:lol:(bigsmile)
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
نہیں شک نہیں ہے، مگر آپ کے لئے معصوم کا لفظ!!۔ ۔ ۔ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا؟؟؟۔ ۔ ۔
نادان بھی ناں۔ ۔ ۔ پوری نادان ہیں

:lol:(bigsmile)


دراصل آپ میری شیطانی کھوپڑی دیکھ کر کچھ کنفیوژ ہوگئی ہیں، ورنہ میں معصوم ہی ہوں:(۔
 

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے میں سوچ رہا تھا کے جب انسان ایک با شعور مخلوق بنا لے گا اور اگر اسے سنسرز، ایکچویٹرز اور موٹر سکلز نا دی تو وہ بھی آپس میں ایسے ہی لڑا کریں گے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)

ساۓ کا کوئی نام نہیں ہوتا ، بس سایہ ہوتا ہے ، سائبر دنیا میں ، فرشتے بھی ہوں گے ، بے قرار و بدزبان بھی ہوتے ہیں

سوشل میڈیا ہے ، کسی ریستوران کا کوئی گوشہ تو نہیں ، جہاں آپ کسی پری کے ساتھ مستقبل کے تانے بانے بن رہے ہیں ، اور اچانک سے کوئی لچا ، لفنگا ، گالی بابا ، آدھمکا ، اور فی البدیہہ ، ترنم و لحن کے ساتھ ، گالیاں دینا شروع ہو گیا ، آپ کا سب پلان چوپٹ ہو گیا ، غصہ آیا ، اور ہزیان بکنے والے کو گریبان سے پکڑ لیا ، مار مار کر ادھ موا کردیا ، ارے نہیں ، نہیں ، یہ سایوں کی دنیا ہے ، آپ کسی کا کیا بگاڑ سکتے ہیں ، جواب میں گالی ہی دے سکتے ہیں یا نظر انداز کرسکتے ہیں ، حسن انتخاب آپ کا ؟ ، صفحات کے پیچھے کون کیا ہے ؟ الله جانتا ہے ، یا وہ خود جانتا ہے ، برداشت کریں ، کبھی نا کبھی تو اپنی عادت بدل لے گا ، یا کوئی اور کام دھندہ شروع کر لے گا ، انتظار فرمائیے ، انتظار میں بھی مزہ ہے ، صبر کریں ، صبر تو سب سے زیادہ میٹھا ہے
_____________________________________________

گزشتہ ، ہفتوں میں ، تابڑ توڑ نئی ای ڈیز بنی ہیں ، ایک دوسرے کی متضاد ہیں ، مگر زبان ایک سی ہے ، نام و سیاسی قبلہ الگ الگ ہے ، لیکن رسم الخط ، لہجہ ، انداز بیان ایک جیسا ہے ، گمان کیا کریں ؟ مشکل ہے ، بہت مشکل ہے ، اپنے اپنے محدود اندازے ہیں ، اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں ہیں ، کبھی کسی کا کان ہاتھ آیا ، کبھی کسی کا گریبان ، معلوم پھر بھی نا ہوا ، کون ہے ؟ ارے کون ہے ؟

میرے مطابق ................... پہلی تھیوری

١. فورم کی ریاستی اسٹیبلشمنٹ نے ، فورم کے رسواۓ زمانہ فرقہ پرست گالی بریگیڈ کو لگام دینے کے لیے ، اس "پلان" کو جاری کیا ، بہت اودھم مچایا ہوا تھا ، بعض خواتین و حضرات ممبرز بری طرح سے ہراساں کیے جارہے تھے ، یہی بہتر سمجھا ، سمجھانے سے باز نہیں آتے ، کیوں کہ ؟ گالی دینے کو ثواب جو سمجھتے ہیں ، پھر ان آوارہ و بدچلن ممبرز کے لیے ، ایسی مصنوعی آئ ڈیز بنا دی گئیں ، تا کہ ، کوئی جواب دے نا دے ، لیکن ؟ یہ آئ ڈیز ، فرفر ، ہجے کے ساتھ ، جوابی تڑاخ تڑاخ گالیاں دے کر ، اگلے کو پسپا کریں ، مجھ پر چھ ماہ سے بہت شرمناک زبان استعمال کی جا رہی تھی ، میں کر بھی کیا سکتا تھا ؟ گالی دینا مشکل ، بیہودگی میں مقابلہ کرنا مشکل ، پھر ؟ پھر اچانک سے عجیب تبدیلی آئ ، جہاں مجھ پر ذاتی حملہ ہوتا ، کوئی لچا یا لفنگا گالی دینے والے پر ، جوابی وار کر دیتا ، حساب برابر کرنے کی کوشش کرتا ، میرے لیے یہ پسندیدہ صورتحال نا تھی ، غلط کو مزید غلط سے درست نہیں کیا جا سکتا ، اچھائی کو برداشت ، صبر سے نمایاں کیا جا سکتا ہے ، لیکن ؟ پھر جہاں بھی حملہ ہوتا ، جوابی گالی دے دی جاتی ، تھریڈ کا بھی ستیاناس ہو جاتا ، تو ؟ شائد فورم کی اسٹبلشمنٹ نے ، امن و امان قائم رکھنے کے لیے اس "تیکنیک" کو اختیار کیا ہے ، اب اس کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ، سیاسی جماعتوں کے انتہا پسند ممبرز کو قابو رکھنے کے لیے ، حامی و مخالف آئ ڈیز ایکٹیو کر دی ہیں ، جو جس گروپ میں ہے ، وہ وہیں سے جوابی وار کرتا ہے ، ایک طرح سے ایک خفیہ ، سادہ لباس اہلکار ہیں جو یہ کاروائیاں کر رہے ہیں ، میرے مطابق ؟ میرے مطابق یہی اندازہ ہے ، خوش گمانی کہہ لیں ، بدگمانی کہہ لیں ، یا تکا کہہ لیں ، بہرحال محدود معلومات میں بڑا سا دعویٰ ہے ، برا لگا تو معزرت

میرے مطابق .................... دوسری تھیوری

فورم کے مشھور گالی بریگیڈ نے ، خود کو ایک نیا بہروپ دے دیا ہے ، پہلے سب سمجھ چکے تھے ، بری طرح سے بے نقاب ہو چکے تھے ، یہی سوچا کوئی نئی واردات کرتے ہیں ، اب کام وہی ہے ، لیکن طریقہ مختلف ہے ، مسلم لیگ کا جو برا لگتا ہے ، اسے تحریک انصاف کی آئ ڈی سے گالیاں دو ، تحریک انصاف کا جو زیادہ چبھتا ہے ، اسے مسلم لیگ کا حمایتی بن کر ذلیل کرو ، دونوں صورتوں میں ، اپنے پسندیدہ ٹارگٹ کو اذیت دو ، اس چھاپہ مار کاروائی میں ، اپنا مقصد بھی پورا ، اور کسی کو شک بھی نا ہوا ، انتقامی سوچ ، بپھرے جذبات کی تسلی بھی ہوئی ، قصہ تمام

اس کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے ؟ جو بھی ہو ، زیادہ ٹوہ میں لگنا بھی ٹھیک نہیں ، بے چینی نے بڑھنا ہے ،
(bigsmile)سب شانت ہو جائیں ، ایک دوسرے پر تانی انگلیاں نیچے کر لیں


اتنا مزیدار تھیسس لکھ ڈالا۔ [hilar]۔ ۔آپ سے گزارش ہے ایسے ریسرچ پر مبنی مزیدار مکالے زیادہ سے زیادہ لکھیں۔ یہ اس بدحال ہوتے فورم کو بچانے اور ہم جیسے لوگوں کو یہاں باقی رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ ۔ ۔
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
کہتے ہیں دنیا میں ساری ایجادات سست لوگوں نے کی ہیں جنہوں نے کام نا کرنے کیلئے الگوریتھمز اور کونٹریپشنز بنائی

بس مولوی جی پھر یہاں ایک سے زیادہ ایجادات ہونے والی ہیں اس حساب سے

:lol::
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
سستی مولوی جی

:lol:


اب اتنا زیادہ سچ بھی اچھا نہیں۔ ۔ ۔ویسے جب ہندی میں لمــــــــــــــــــــــــــــــبے لمــــــــــــــــــــــــــبے بھاشن لکھتے ہیں اور تب سستی کہاں جاکر سو
جاتی ہے۔ ۔ ۔

:p
 

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)

بس مولوی جی پھر یہاں ایک سے زیادہ ایجادات ہونے والی ہیں اس حساب سے

:lol::

اب اتنا زیادہ سچ بھی اچھا نہیں۔ ۔ ۔ویسے جب ہندی میں لمــــــــــــــــــــــــــــــبے لمــــــــــــــــــــــــــبے بھاشن لکھتے ہیں اور تب سستی کہاں جاکر سو
جاتی ہے۔ ۔ ۔

:p

اصل میں آ کے بعد جو مر ھے اس نے کام خراب کر رکھا ھے
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
اب اتنا زیادہ سچ بھی اچھا نہیں۔ ۔ ۔ویسے جب ہندی میں لمــــــــــــــــــــــــــــــبے لمــــــــــــــــــــــــــبے بھاشن لکھتے ہیں اور تب سستی کہاں جاکر سو
جاتی ہے۔ ۔ ۔

:p

آپ کو یہ غلط فہمی تو نہیں لمــــــــــــــــــــــــــبےلمــــــــــــــــــــــــــبے بھاشن دینے والے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں ؟؟
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کو یہ غلط فہمی تو نہیں لمــــــــــــــــــــــــــبےلمــــــــــــــــــــــــــبے بھاشن دینے والے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں ؟؟


محنتی نا ہوں مگر سست کیسے ہوئے؟؟ ۔ ۔اور لمــــــــــــــــــــــــــــبا بھاشن سستے کبھی دے ہی نہیں سکتے بس اوں آں میں ٹرخاتے ہیں

ویسے عزیز من جیسے بابا لوک کی دلجوئی کے لئے بھی جگرا چاہیئے اور یہ بھی کسی سستے کا کام نہیں۔ ۔
۔


:biggthumpup:
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
محنتی نا ہوں مگر سست کیسے ہوئے؟؟ ۔ ۔اور لمــــــــــــــــــــــــــــبا بھاشن سستے کبھی دے ہی نہیں سکتے بس اوں آں میں ٹرخاتے ہیں

ویسے عزیز من جیسے بابا لوک کی دلجوئی کے لئے بھی جگرا چاہیئے اور یہ بھی کسی سستے کا کام نہیں۔ ۔
۔


:biggthumpup:

لو ، بھاشن وہی دیتے ہیں جو خود سے نہیں دوسروں سے کام کرانا چاہتے ہیں اور اوں آں سے ممکن نہیں ہوتا

آپ نے عزیز من کو بابا لوک کہا ، اب گئی آپ کی بلی

:lol:
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
دراصل آپ میری شیطانی کھوپڑی دیکھ کر کچھ کنفیوژ ہوگئی ہیں، ورنہ میں معصوم ہی ہوں:(۔

جناب شیطان تو ہر کھوپڑی میں ہوتا ہے اور کنفیوز دیکھنے والا نہی بلکہ وہ ہوتا ہے جس پے وہ شیطان حاوی ہو جاے
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
لو ، بھاشن وہی دیتے ہیں جو خود سے نہیں دوسروں سے کام کرانا چاہتے ہیں اور اوں آں سے ممکن نہیں ہوتا

آپ نے عزیز من کو بابا لوک کہا ، اب گئی آپ کی بلی

:lol:


او میری بلی کی خیر ہے جی۔ ۔ ۔


 

Back
Top