Cyber Age

Annie

Moderator

وہ الزام نہیں تھا، حقیقت تھی ، بے شک کسی سے پوچھ لیں، اس فورم پر تھریڈ لــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمبا کرنے کی جو صلاحیت آپ میں ہے، وہ دور دور تک کسی میں نظر نہیں آتی۔

یہ میاں لچا بھی خوب کہا آپ نے، ابھی تو آپ کو پتا ہی نہیں کہ میں یہاں کیا کیا کرتا ہوں، آدھے فورم کے پاسورڈ میرے پاس ہیں، کل ٹائم نکال کر آپ کی آئی ڈی کا پاسورڈ بھی ہیک کرتا ہوں، لیکن ٹینشن مت لیں، میں پاسورڈ کبھی چینج نہیں کرتا، بس وقتاً فوقتاً ان باکس و دیگر مشاغل پر نظر مار لیتا ہوں۔

:angry_smile:....اچھا ؟؟؟ تو آپ ابھی بھی الزام لگا رہے ہیں ٹھیک ہے ٹھیک ہے

پہلے لچا والی ای ڈی کا پاس ورڈ تو سمبھال کر رکھیں ، وہ اکثر لوفر کے ہتھے چڑھ جاتا ہے اس سے چھوٹتا ہے تو میاں لفنگے کے پاس پہنچ جاتا ہے

(omg)ہاۓ ہاۓ کتنی ای ڈیز بنا رکھی ہیں ، ؟
:(....توبہ توبہ ؟ یہ کس روش پر چل پڑے آپ ، ... اہ آپ سے ایسی امید نہ تھی
ای ڈی بنائی تو شرمانا کیا
چھپ چھپ وار کرنا کیا
(bigsmile)..جب وار کیا تو آہیں بھرنا کیا

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

پہلے آپ مجھے تھریڈ لمبا کرنے کا گر تو بتائیں، آخر کیا گیدڑ سنگھی ہے آپ کے پاس جس سے آپ اپنے تھریڈ کو چیونگم کی طرح کھینچ کر
لـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمبا
کرلیتی ہیں۔ یہ گر تو کسی لوفر، لفنگے اور لچے کے ہاتھ بھی نہ آسکا۔​

;)...وہ بات یہ ہے کے فیلو ممبرز کی محبت خلوص ہے میرا تھریڈ لمبا ہو جاتا ہے آپ غم نہ کیا کریں
ویسے آپ بھی تو بتائیں ایک وقت میں لچا لفنگا اور لوفر سمیت اتنی آئ ڈیز چلانے کا کیا گر ہے ؟

.(bigsmile)...رات بہت ہو گئی اب سو جائیں کل اتنی ای ڈیز چلانے کا گر مجھے سکھا دیجئے گا سچی
(bye)....باۓ باۓ ....میاں لچا ،اینڈ کو
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
تھریڈ کہاں سے شروع ہوا تھا اور کہاں سے ہوتے ہوئے کہــــــــــــــــــــــــــــــــــاں جاکر ختم ہوا۔ ۔ ۔

:mash:
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
:lol::lol::lol:

Pk7MJJ.png

میں نے کہا ہے کہ میں رومن نہیں پڑھتی ..اردو ترجیح ہے فونٹ سائز پانچ کے ساتھ ...آج کل کچھ لوگ شاید سرفراز ہمارا امتحان لینے میں لگے ہیں وہ مائنس ون فونٹ سائز استمعال کرتے ہیں .

:lol:.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
دیکھ لیں چار دن آپ فورم سے غائب کیا ہوئیں، یہاں کیا سے کیا ہوگیا۔میں راحیل تو نہیں لیکن شریف ضرور ہوں، اس کے باوجود مجھ پر لچا، لفنگا، لوفر اور پتا نہیں کیا کیا ہونے کا الزام لگ گیا۔ حد ہوتی ہے ویسے۔

ویسے میں حیران ہوں کہ یہ نادر خیال کسی کے ذہن میں کیسے آیا کہ آپ جیسے معصوم پر الزام لگا دیا ..ویسے پیرا ماونٹ کا شکریہ کریں جو اوپن فورم پر آپ کو گلٹی قرار دے دیا ..ورنہ تو اندر ہی اندر آپ کو بدنام کرنے کی مہم چلتی رہتی
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
ویسے میں حیران ہوں کہ یہ نادر خیال کسی کے ذہن میں کیسے آیا کہ آپ جیسے معصوم پر الزام لگا دیا ..ویسے پیرا ماونٹ کا شکریہ کریں جو اوپن فورم پر آپ کو گلٹی قرار دے دیا ..ورنہ تو اندر ہی اندر آپ کو بدنام کرنے کی مہم چلتی رہتی

دیکھ لیں نادان جی! یہاں کی غلام گردشوں میں کیسی کیسی سازشیں چلتی رہتی ہیں، پیراماؤنٹ کی بدولت یہ راز کھل گیا، ورنہ اندر اندرہی یہ سازش نہ جانے کہاں سے کہاں پہنچ جاتی اور یہ بھی ہوسکتا تھا کہ میرے اقتدار کا تختہ ہی پلٹ دیا جاتا اور مجھے خبر بھی نہ ہوتی:)۔

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
;)...وہ بات یہ ہے کے فیلو ممبرز کی محبت خلوص ہے میرا تھریڈ لمبا ہو جاتا ہے آپ غم نہ کیا کریں
ویسے آپ بھی تو بتائیں ایک وقت میں لچا لفنگا اور لوفر سمیت اتنی آئ ڈیز چلانے کا کیا گر ہے ؟

.(bigsmile)...رات بہت ہو گئی اب سو جائیں کل اتنی ای ڈیز چلانے کا گر مجھے سکھا دیجئے گا سچی
(bye)....باۓ باۓ ....میاں لچا ،اینڈ کو

یہ فیلو ممبرز والی بات تو آپ نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے لئے کی ہے،اصل بات کچھ اور ہے۔ اگر آپ مجھے اپنا تھریڈ لمبا کرنے کا گر بتا دیں تو میں آپ کو بتادوں گا کہ لچا، لفنگا، لوفر سمیت دو تین اور آئی ڈیز ایک ہی وقت میں کیسے چلائی جاتی ہیں۔

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
How as an active member of cyber community would you explain the reality in virtuality, how often you have to go through an emotional trauma while losing trust, how often you become a victim of cyber bullying and how do you deal with it and above all how do you discriminate real from unreal, truth from a lie and information from disinformation.

:yes:

بھائی صاحب! آپ کی باتوں سے مجھے سخت حیرت کا جھٹکا لگا ہے۔ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ مذکورہ بالا آئی ڈیز (لوفر، لچا، لفنگا وغیرہ ) کے پیچھے میں ہوں۔ آپ کے آخری پیراگراف سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ اور لوگ بھی ایسا سمجھتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں، جو بھی ایسا سمجھتے ہیں، سب کھل کر یہاں مجھ سے بات کریں، برائے مہربانی ان سب کو ٹیگ کریں جو سمجھتے ہیں کہ ان آئی ڈیز کے پیچھے میں ہوں۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو دوستوں پر چھپ کر وار کریں۔ باواجی سے میری دوستی ہے، ان سے بعض اوقات سخت باتیں بھی کر لیتا ہوں، سیاسی اختلاف کے باوجود ہماری دوستی اسی طرح قائم ہے۔

اب جب آپ نے مجھ پر یہ الزام لگا ہی دیا ہے تو اس معاملے کو کلیئر کئے بنا بات نہیں بنے گی، کیونکہ اگر آپ یا کچھ دیگر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان آئی ڈیز کے پیچھے میں ہوں تو میری ذات تو آپ حضرات کی نظروں میں مشکوک ہوگئی، اب میری تسلی تشفی یا وضاحت سے کچھ نہیں بنے گا، اس معاملے میں ایڈمن یا ماڈریٹر کو ڈالنا اشد ضروری ہے جو آئی پی کا ریکارڈ دیکھ کر یہ بتا سکے کہ آیا کہ میرا ان آئی ڈیز سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ کیونکہ اتنے واہیات الزام کے ساتھ اس فورم پر میرا رہنا ممکن نہیں۔

They had credible source to prove

آپ کے اس جملے کی روشنی میں وہ ثبوت / سورس یہاں کھلے عام، اس فورم پر سب کے سامنے پیش ہونا چاہئے، بغیر کسی رورعایت کے۔

Can we ignore abusive language, do we have an appetite for false labeling, can we even ask honest questions on social media?

ساۓ کا کوئی نام نہیں ہوتا ، بس سایہ ہوتا ہے ، سائبر دنیا میں ، فرشتے بھی ہوں گے ، بے قرار و بدزبان بھی ہوتے ہیں

سوشل میڈیا ہے ، کسی ریستوران کا کوئی گوشہ تو نہیں ، جہاں آپ کسی پری کے ساتھ مستقبل کے تانے بانے بن رہے ہیں ، اور اچانک سے کوئی لچا ، لفنگا ، گالی بابا ، آدھمکا ، اور فی البدیہہ ، ترنم و لحن کے ساتھ ، گالیاں دینا شروع ہو گیا ، آپ کا سب پلان چوپٹ ہو گیا ، غصہ آیا ، اور ہزیان بکنے والے کو گریبان سے پکڑ لیا ، مار مار کر ادھ موا کردیا ، ارے نہیں ، نہیں ، یہ سایوں کی دنیا ہے ، آپ کسی کا کیا بگاڑ سکتے ہیں ، جواب میں گالی ہی دے سکتے ہیں یا نظر انداز کرسکتے ہیں ، حسن انتخاب آپ کا ؟ ، صفحات کے پیچھے کون کیا ہے ؟ الله جانتا ہے ، یا وہ خود جانتا ہے ، برداشت کریں ، کبھی نا کبھی تو اپنی عادت بدل لے گا ، یا کوئی اور کام دھندہ شروع کر لے گا ، انتظار فرمائیے ، انتظار میں بھی مزہ ہے ، صبر کریں ، صبر تو سب سے زیادہ میٹھا ہے
_____________________________________________

گزشتہ ، ہفتوں میں ، تابڑ توڑ نئی ای ڈیز بنی ہیں ، ایک دوسرے کی متضاد ہیں ، مگر زبان ایک سی ہے ، نام و سیاسی قبلہ الگ الگ ہے ، لیکن رسم الخط ، لہجہ ، انداز بیان ایک جیسا ہے ، گمان کیا کریں ؟ مشکل ہے ، بہت مشکل ہے ، اپنے اپنے محدود اندازے ہیں ، اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں ہیں ، کبھی کسی کا کان ہاتھ آیا ، کبھی کسی کا گریبان ، معلوم پھر بھی نا ہوا ، کون ہے ؟ ارے کون ہے ؟

میرے مطابق ................... پہلی تھیوری

١. فورم کی ریاستی اسٹیبلشمنٹ نے ، فورم کے رسواۓ زمانہ فرقہ پرست گالی بریگیڈ کو لگام دینے کے لیے ، اس "پلان" کو جاری کیا ، بہت اودھم مچایا ہوا تھا ، بعض خواتین و حضرات ممبرز بری طرح سے ہراساں کیے جارہے تھے ، یہی بہتر سمجھا ، سمجھانے سے باز نہیں آتے ، کیوں کہ ؟ گالی دینے کو ثواب جو سمجھتے ہیں ، پھر ان آوارہ و بدچلن ممبرز کے لیے ، ایسی مصنوعی آئ ڈیز بنا دی گئیں ، تا کہ ، کوئی جواب دے نا دے ، لیکن ؟ یہ آئ ڈیز ، فرفر ، ہجے کے ساتھ ، جوابی تڑاخ تڑاخ گالیاں دے کر ، اگلے کو پسپا کریں ، مجھ پر چھ ماہ سے بہت شرمناک زبان استعمال کی جا رہی تھی ، میں کر بھی کیا سکتا تھا ؟ گالی دینا مشکل ، بیہودگی میں مقابلہ کرنا مشکل ، پھر ؟ پھر اچانک سے عجیب تبدیلی آئ ، جہاں مجھ پر ذاتی حملہ ہوتا ، کوئی لچا یا لفنگا گالی دینے والے پر ، جوابی وار کر دیتا ، حساب برابر کرنے کی کوشش کرتا ، میرے لیے یہ پسندیدہ صورتحال نا تھی ، غلط کو مزید غلط سے درست نہیں کیا جا سکتا ، اچھائی کو برداشت ، صبر سے نمایاں کیا جا سکتا ہے ، لیکن ؟ پھر جہاں بھی حملہ ہوتا ، جوابی گالی دے دی جاتی ، تھریڈ کا بھی ستیاناس ہو جاتا ، تو ؟ شائد فورم کی اسٹبلشمنٹ نے ، امن و امان قائم رکھنے کے لیے اس "تیکنیک" کو اختیار کیا ہے ، اب اس کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ، سیاسی جماعتوں کے انتہا پسند ممبرز کو قابو رکھنے کے لیے ، حامی و مخالف آئ ڈیز ایکٹیو کر دی ہیں ، جو جس گروپ میں ہے ، وہ وہیں سے جوابی وار کرتا ہے ، ایک طرح سے ایک خفیہ ، سادہ لباس اہلکار ہیں جو یہ کاروائیاں کر رہے ہیں ، میرے مطابق ؟ میرے مطابق یہی اندازہ ہے ، خوش گمانی کہہ لیں ، بدگمانی کہہ لیں ، یا تکا کہہ لیں ، بہرحال محدود معلومات میں بڑا سا دعویٰ ہے ، برا لگا تو معزرت

میرے مطابق .................... دوسری تھیوری

فورم کے مشھور گالی بریگیڈ نے ، خود کو ایک نیا بہروپ دے دیا ہے ، پہلے سب سمجھ چکے تھے ، بری طرح سے بے نقاب ہو چکے تھے ، یہی سوچا کوئی نئی واردات کرتے ہیں ، اب کام وہی ہے ، لیکن طریقہ مختلف ہے ، مسلم لیگ کا جو برا لگتا ہے ، اسے تحریک انصاف کی آئ ڈی سے گالیاں دو ، تحریک انصاف کا جو زیادہ چبھتا ہے ، اسے مسلم لیگ کا حمایتی بن کر ذلیل کرو ، دونوں صورتوں میں ، اپنے پسندیدہ ٹارگٹ کو اذیت دو ، اس چھاپہ مار کاروائی میں ، اپنا مقصد بھی پورا ، اور کسی کو شک بھی نا ہوا ، انتقامی سوچ ، بپھرے جذبات کی تسلی بھی ہوئی ، قصہ تمام

اس کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے ؟ جو بھی ہو ، زیادہ ٹوہ میں لگنا بھی ٹھیک نہیں ، بے چینی نے بڑھنا ہے ،
(bigsmile)سب شانت ہو جائیں ، ایک دوسرے پر تانی انگلیاں نیچے کر لیں
 
آپ کی دونوں تھیوریز سے میں بہت جان ہے ، پچھلے کئی دنوں سے مصروفیت کے سبب وقتاً فوقتاً ادھر کا چکر لگا لیتا ہوں، لیکن زیادہ دیر ٹھہرنے کا ٹائم نہیں ملتا، اسی دوران آنکھوں کے سامنے سے جو گزررہا ہے، مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ ہوکیا رہا ہے، کون کس پر حملے کررہا ہے، اور کیوں کررہا ہے، کس آئی ڈی کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔بہت کچھ سوچا جاسکتا ہے، بہت کچھ کہا جاسکتا ہے۔ اس کے باوجود میں آپ کی آخر میں کی گئی بات کو سب پر فوقیت دیتا ہوں کہ ٹوہ میں لگنا اور ایک دوسرے پر شک کرنا بھی ٹھیک نہیں۔
 
Hooligan

Voter (50+ posts)

تواڈے اتے کچھ لوکاں غلط شق کیتا سی،اہ بیچارہ پیکے پولیٹکس توں نوا وارد ہویا وے تان واسطے لاعلم سی
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
پا جی،اسی سازش نہیں کردے،جو آکھنے واں فورم اتے تے ڈائریکٹ آکھنےاں
آ کہانی پنج،چھ مہینے پرانی وے اور آ ٹائم آنا ہی سی ،اسی تے پل گے سان پر ایک بندہ نوں اپنی بے عزتی نہیں پلی سی

میں تو کہتا ہوں اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیں، آخر کون ہے یہ شخص، سب اپنی اپنی سوچ کے گھوڑے دوڑا رہے ہیں، پر ابھی تک پلے کسی کے نہیں پڑا، اس راز کی نقاب کشائی کرکے فورم کا ماحول ہلکا کرنے کا کشٹ کریں۔
 
dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
A bit off topic but I think its relevant to the characterization and identity of individuals on cyberspace and whether ID's can be considered as fill fledged human beings. I recommend you to read the following books as they talk about the origin of Life and consciousness, what the future hold for us as humans and the inevitable creation of conscious machines, much more intelligent than humans in future:

1) The blind watchmaker by Richard Dawkins
2) The age of spiritual machines by Ray Kurzweil

Read them together - ENJOY !!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
Last edited:

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
[MENTION]Adeel[/MENTION]
عدیل
اس فورم کو کیا مچھلی بازار بنا رکھا ھے - کوئی نوکری ڈھونڈھو تا کے منافح کی حرص تمھیں گندگی کو ٹولےریٹ کرنے پے مجبور نہ کر سکے. موڈررشن کا لیول بہتر بناؤ. اس فورم سے ہی تمھیں والنٹیر مل جاییں گے. سارے کچرے کو ان کی ای پیز سمیت ہمیشہ کیلئے فورم بدر کر دو. اللہ رزق دینے والا ھے. ایسا نہ ہو کے اس ای ڈیوں کی بستی میں الو بولنے لگیں
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے اتنی ساری رومن پڑھ ڈالی

:13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13::13:

عامر بھائی انہیں رومن اردو پڑھنے پے اعتراز ہے نہ کہ پیور انگریجی پے

اردو کو اردو میں ہی لکھنا اچھا لگتا ہے کسی اور بھاشہ میں نہیں
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
عامر بھائی انہیں رومن اردو پڑھنے پے اعتراز ہے نہ کہ پیور انگریجی پے

اردو کو اردو میں ہی لکھنا اچھا لگتا ہے کسی اور بھاشہ میں نہیں

بلکل بجا فرمایا آپ نے بھائی ببلو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
دیکھ لیں نادان جی! یہاں کی غلام گردشوں میں کیسی کیسی سازشیں چلتی رہتی ہیں، پیراماؤنٹ کی بدولت یہ راز کھل گیا، ورنہ اندر اندرہی یہ سازش نہ جانے کہاں سے کہاں پہنچ جاتی اور یہ بھی ہوسکتا تھا کہ میرے اقتدار کا تختہ ہی پلٹ دیا جاتا اور مجھے خبر بھی نہ ہوتی:)۔

آپ کو تو شکر کرنا چاہئے ..کہ کسی نے آپ کو اس قابل سمجھا اور مرعوب ہوا کہ آپ کے خلاف محلاتی سازشیں شروع کر دیں ..اکثریت تو لوگوں کے نوٹس میں بھی نہیں آتی .جیسے ہم معصوم
 
mrk123

Chief Minister (5k+ posts)
عاطف بھائی! میں آپ کی اس وضاحت پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں ،اگر دوستوں کے دل میں غلط فہمی پیدا ہوجائے (جیسا کہ پیراماؤنٹ صاحب کے کمنٹ سے تاثر ملتا ہے) تو میرے لئے یہاں لکھنا کتنا مشکل ہوجاتا۔ الزام بھی اتنا گھٹیا کہ بندہ اپنی ہی نظروں میں شرمسار ہوجائے۔ پیراماؤنٹ صاحب کو میں تو نہیں جانتا، لیکن ان کی باتوں سے تاثر ملتا ہے جیسے کچھ لوگوں نے ان سے میرے متعلق شکوک و شہبات کا اظہار کیا ہے، اسی معاملے میں وہ کسی سورس کا ذکر کررہے ہیں، میں انتظار میں ہوں کہ وہ اپنا سورس یا جو بھی ان کے پاس شواہد ہیں، یہاں رکھیں، آخر پتا تو چلے کس بنا پر ان کو یہ لگا کہ میں ایسی واہیات حرکت میں ملوث ہوسکتا ہوں۔

[/right]

your comments are a clue to your sensitive and truthful personality.

my advice to you is that you keep doing what you feel is right without paying much attention to any tom, **** and harry. Of course if someone with whom you have developed a relationship based on mutual respect and appreciation is offended then by all means you can do to these lengths to clear the confusion but is you start to get hurt or offended by anyone's throwing allegation and attempt to muddy your good name then definitely you won't last long - which would be everyone's loss.
 
ایم۔آر۔کے بھائی! آپ کے مشورے کا شکریہ۔ میں اپنی رائے دینے کے معاملے میں بالکل کسی کی پروا نہیں کرتا۔ لیکن یہاں معاملہ کچھ اور تھا، ایک دوست (باواجی) کے معاملے میں مجھ پر الزام لگ رہا تھا کہ میں کسی اور آئی ڈی سے آکر ان کو گالیاں دیتا ہوں۔ اس لئے اپنی پوزیشن کلیئر کرنا میرے لئے بہت ضروری تھا۔ باقی آپ کی تجاویز میرے لئے قابلِ قدر ہیں۔