پی ٹی سی ایل صارفین پراضافی بوجھ،اپنا پیپر بل لینےکیلئےبھی پیسےدیناپڑیں گے

PTCL-HQ-building-picture-1280x720-1-696x392.jpg


پی ٹی سی ایل صارفین پر اضافی بوجھ, پیپر بل کے لئے50روپے دینا ہوں گے

پی ٹی سی ایل کا انوکھا اقدام سامنے آگیا, ٹیلیفون صارفین کو اپنے پیپر بل کے حصول کیلئے مزید مالی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ فیصلہ پیپر فرینڈلی ماحول کیلئے کیا گیا جس کے تحت پی ٹی سی ایل نے یکم جنوری 2024 سے اپنے صارفین سے پیپر بل کی مد میں 50 روپے ماہانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیپر بل کی مد میں صارفین کو 50 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے تاہم ای بل انہیں مفت فراہم کیا جائے گا اس کیلئے صارفین کو خود کو رجسٹر کرانا ہوگا اور جو صارفین پیپر بل لیں گے انہیں اس کیلئے 50 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

ایسا پہلی بار ہوگا کہ صارفین کو اپنا بل لینے کیلئے بھی پیسے دینا پڑیں گے جس سے عوام پر لاکھوں روپے کا اضافی مالی بوجھ ڈالا جائے گا اور پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں بھی لاکھوں روپے کا اضافہ ہوگا، پی ٹی سی ایل اس ضمن میں صارفین کو موبائل فون پیغام کے ذریعے آگاہ کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان نے بتایا یہ فیصلہ پیپر فرینڈلی ماحول کے لیے کیا گیا ہے اور یکم جنوری سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں اس پر عمل شروع کردیا جائے گا تاہم ملک کے دور دراز افتادہ علاقوں اور چھوٹے شہروں میں پیپر بل بلامعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
not something new , in many countries they charge u extra for paper bill to reduce cost and preserve environment