پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

5ptiigghjklfssdgh.png

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کے خلاف تشدد اور کریک ڈاؤن کے باعث آئی جی پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے عبوری صدر اور سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی نگرانی میں ہزاروں گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس حراست میں متعدد افراد مارے گئے، سیکڑوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہزاروں بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1756283931819688112
حماد اظہر کے اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اتحادی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے بھی آئی جی پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب سے صرف استعفیٰ ہی نہیں لینا چاہیے بلکہ انہیں ان کے ساتھیوں سمیت ہر اقدام کیلئے ذمہ دار بھی ٹھہرانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1756288129848291365
خیال رہے کہ الیکشن کے بعد ملک بھر خصوصا پنجاب میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان اور عہدیداران کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک نئی لہر شروع کی گئی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Asay beghairat kabhi resign kerte hain? In ki bund per chittar maar maar ker nikala pard tha hai, aur is saalay ko to chowk mein ulta latka dena chaiye