فاطمہ جی میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ عاطف ہی صرف گالیاں دیتا ہے لیکن اگر مثال ایک بچے کے جواب میں بڑا بھی بچا بن جائے تو پھر یہ تو حل نہ ہوا آپ میری اوپر کی گئی پوسٹ پڑھ لیں میں نے وہی لکھا ہے جو مناسب ہے نہ میں نے عاطف کی مخالفت میں لکھا ہے نہ عدیل کے حق میں لیکن اتنا تو عدیل کا حق بنتا ہے کہ اگر وہ ٦ مہینے تک رعایت دیتا رہا تو اگر وہ کہتا ہے کہ اس سے رابطہ کرکے معاملہ سلجھا دے تو اس میں کیا برائی ہے؟ اگر کسی نے آنا کا مسئلہ بنا دیا ہے تو یہ تو آنا کا مسئلہ بنانے والے کی غلطی ہے؟ اگر عاطف عدیل سے رابطہ کرنے کے باوجود بین رہتا ہے تو پھر ہم که سکتے ہیں کہ عدیل زیادتی کر رہا ہے
میں اس بحث میں نہیں پڑھنا چاہتا لیکن آپکی معلومات کے لئے کہونگا کہ بہت سے پٹھانوں کا چاہے وہ افغانستان سے ہیں یا صدیوں سے پاکستان میں آباد ہیں بنیاد افغانی ہی ہے بشمول ہمارے اور میں افغانی نسل سے ہوں لیکن میں پاکستانی ہوں چاہے آپ اسکو مانیں یا نہیں لیکن جتنی پاکستانیت آپ میں ہے اس سے شائد کچھ کم ہو لیکن ہم بھی اتنا ہی اپنے پاکستان سے پیار کرتے ہیں اگر ہم فوج کی کچھ پالیسیوں کے خلاف ہیں تو اس میں واقعی انکی غلطی ہے اور انکی پالیسیوں پر تنقید صحت مند معاشرہ ہی کرتا ہے اگر فوج غلطیاں نہ کرتیں تو یہ بلوچستان کا مسئلہ، یہ دہشت گردی کا مسئلہ اتنا نہ ہوتا