بہاولپور میں ایک خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی۔ بنک کے شیشے ٹوٹ گئے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بہاولپور میں پیش آیا جہاں خاتون ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی گئی، حادثے میں تیز رفتار گاڑی خاتون سے بے قابو ہو کر مسلم کمرشل بینک کے دروازے میں جا لگی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار کا کہنا ہے کہ خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
https://twitter.com/x/status/1922918273508598215
حادثے میں بینک کے شیشے ٹوٹ گئے، حادثے کی وجہ سے خاتون ڈرائیور معمولی زخمی ہوگئی جب کہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔