باجوڑ میں قبائل کے 2گروپوں میں بالآخر 31 سال بعد صلح

1747370007940.png

باجوڑ میں 31 سالہ پرانے قبائلی تنازع کا خاتمہ، خڑی خیل اور المازے قبائل میں صلح

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبیلے کے دو گروپوں خڑی خیل اور المازے کے درمیان 31 سال پرانے خونی تنازع کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔

یہ تنازع متنازع زمین کی ملکیت پر 31 سال قبل شروع ہوا تھا، جس کے دوران 71 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے تھے۔ اس عرصے میں دونوں گروپوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں ہوتی رہیں، جس سے علاقے میں بدامنی اور خوف کی فضا قائم تھی۔

ضلعی انتظامیہ، جرگہ نمائندوں، اور مقامی مشران کی طویل اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں آخرکار دونوں گروپ صلح پر آمادہ ہوئے۔ اس موقع پر ایک بڑی صلح تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور دونوں فریقوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور آپس کے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ صلح کی کامیابی پر علاقے میں جشن کا سماں دیکھنے کو ملا، اور مقامی لوگوں نے امن کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اللہ کرے یہ صلح دائمی ہو
اس جھگڑے میں دونوں طرف کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے
 

Back
Top