پیارے عاطف فکر ناٹ

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
اسے کہتے ہیں دودھ میں مینگنیاں ڈالنا ..جب تعریف کر ہی دی تھی تو کھلے دل سے کرتے ...

اس پوسٹ کو بھی لائک دینا مت بھولئے گا ..پتا نہیں آپ کو کب میری خدمات کی ضرورت پڑ جائے .


(bigsmile)
دوستوں کو دودھ ہم بغیر مینگنیوں کے دیتے ہیں اور آپ تو ہماری دوست ہیں امریکہ سے پاکستان جاتے ہوے جب آپکا جہاز اوسلو کے اوپر سے گزرے تو ہاتھ ہلانا نہ (bigsmile)بھولیے
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
ہیں ..یہ کس نے کہا کہ میں امپورٹ ہو کر آئی ہوں ..


:13:.
اگر میری بات پر اتنی ہی حیرانگی ہونی تھی تو بتا دیا ہوتا پہلے کہ کیسے گئی تھیں، میں نے تو ابھی یہ بھی لکھنا تھا کہ بڈھا امریکہ میں تین مکان اور دو ملین ڈالر چھوڑ کر گیا
;)ہے
 

moonlessmars

Councller (250+ posts)
میری زیادہ تر باتوں سے اتفاق کرنے کا شکریہ ...اختلاف کرنا قدرتی چیز ہے ..یہ کیسے ممکن ہے کہ سارے لوگ ایک جیسا ہی سوچتے ہوں ..اور یہ بھی ممکن نہیں کہ میری ہر بات صحیح ہی ہو ..چلیں اب آپ کے اٹھائے گئے نکات کا باری باری جواب دیتی ہوں ..ایک بات ذہن میں رکھئے گا کہ یہاں جو آپ کو پردے پر نظر آرہا ہوتا ہے ..پس پردہ بھی بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے ..
کون کون لائف ٹائم بین ہوا مجھے سچ مچ نہیں معلوم ..اسی گرما گرمی میں ذکر سنا ..عام طور پر میں پھڈے والے معاملات میں نہیں پڑتی ..تھریڈ پر پوسٹ کرتے ہوئے بھی بہت دھیان دیتی ہوں کہ کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جس سے کسی کے جذبات بھڑک اٹھیں ..اس لئے بہت سے بحثوں میں دل چاہتے ہوئے بھی نہیں حصہ لیتی ..جذباتی قوم ہے ..اختلاف برداشت نہیں کرتی ....ہاں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں میں نے عاطف سے دوستی ہی نبھائی تھی .لیکن اس حد تک کہ ان پر لائف ٹائم بین غلط ہے ..ورنہ جیسا کے آپ نے بھی پڑھا ہو گا شاید ان پر پہلے بھی بین لگتا رہا ہے ..
دوسرا نکتہ ..افتخاری انصاف کا ہے ..وہ اس طرح نہیں کہ عاطف کو چھ ماہ کی وارننگ کے بعد بین کیا گیا ..نکتہ یہ ہے کہ سب ` مجروموں ` کو بین کیوں نہیں کیا گیا ..کسی پر ہاتھ ہولا اور کسی کی گردن ہی مروڑ دی ..یہ اور بات ہے کہ میں سرے سے بین کے ہی خلاف ہوں ..مسائل کا حل کسی اور طرح بھی تلاش کس جا سکتا ہے ..کوئی بات نا ممکن نہیں ...
جن معنوں میں آپ نے عاطف اور عدیل کے معاملے کو لیا ہے ..وہ ایسے نہیں ہے ..آپ کی بات سے تو یہ لگتا ہے کہ عاطف نے ڈائریکٹ عدیل کے ساتھ زیادتی کی ..وہ بھی اوپن فورم پر ..اس لئے معافی بھی یہیں اوپن فورم پر ہونی چاہئے ..معافی کے حوالے سے میں اپنے خیالات کا کھل کر ذکر کر چکی ہوں ..اس لئے دہرانا کہیں بگاڑ کا سبب نہ بن جائے اس لئے اس کو یہیں رہنے دیتی ہوں .
میرا نہیں خیال کہ میں نے کہا ہو کہ عاطف سینیئر ممبر ہیں اس لئے انہیں سات خون معاف کر دیں ..کسی کی ہاں میں ہاں بنا سوچے سمجھے ملا گئی ہونگی تو اور بات ہے .میرا تو شروع سے یہ ہی اصرار تھا کہ لائف ٹائم پابندی غلط ہے ..یہ بھی کہا تھا کہ اصل میں بھی عمر قید کی سزا چودہ سال میں ختم ہو جاتی ہے ..

اب آخری بات فورم چھوڑنے کی دھمکی میں نے عاطف کی بات پر نہیں دی تھی ..شاید کہا بھی تھا کہ ایک کومنٹ پڑھ کر دماغ گھوم گیا تھا ...چاہتی تو نہیں تھی کہ اس کا ذکر کرون..لیکن شاید آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو ..اگر فورم چھوڑ دیتی تو ` آزادی ` کی تحریک کیسے چلاتی ..بات یہ تھی کہ جب `تحریک `اپنے عروج پر تھی ..میرے ایک کومنٹ کے جواب میں دلاور جی نے بلواسطہ مجھے کہا تھا کہ ان کے حمایتوں کو بھی نکال دو ..یہ میرے لئے دھچکا تھا ،،شدید حیرت اور دکھ پونچھا ..کیونکہ دلاور جی کہ لاکھ یہ کہنے کے باوجود کہ یہ محض فورم ہیں ،،ہم بے جان آئی ڈی ہیں ..ان کے ساتھ ہمیشہ باہمی ریسپیکٹ کا تعلق رہا ..دوست اگر کہا نہیں تو ایسا بھی نہیں تھا کہ سمجھا نہ ہو ..بے حد حساس ہونے کی وجہ سے مجھے پھر نہیں پتا لگا کہ میں نے کیا لکھا ..کیوں لکھا ..امید ہے کہ اگر تھوڑی سی بھی انسانی نفسیات سے واقفیت ہو گی تو سمجھ پائیں گے کہ وہ دھمکی نہیں تھی ..درد کی وجہ سے دل چاہا کہ سب چھوڑ جاؤں
امید ہے کہ آپ کو تسلی بخش جواب دے پائی ہونگی ..ایک بات بتاتی چلوں ..میں سب کے سامنے کسی کو بھی شرمندہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں ..کسی کی غلطی کی نشاندھی اگر آپ اکیلے میں کریں تو زیادہ اثر رکھتی ہے ..عدیل سے میری بات ہوئی ہے ..اسی سلسلے میں میں شاید کوئی تھریڈ بناؤں..

السلام علیکم

جواب دینے کا شکریہ۔
تسلی تو آپ سے پہلے ہی میری کروا دی گئی تھی۔ آپ نا بھی کرواتیں تو خیر تھی۔
میری باتوں سے ہرگز مطلب نا لیں کہ میں خصوصی طور پر محترم عاطف صاحب کا مخالف ہوں یا مخالفین کی کھودی گئی خندق میں مورچہ زن ہوں۔ بات کرنے کا مقصد صرف آپ کی اس پوسٹ میں صدائے حق اور حوق دوستی میں تخصیص کی طرف توجہ مبذول کروانا مقصود تھا۔
آپ کی بات جو دوسرے تھریڈ میں آپ نے لکھی ہے کہ ''آزادی ذمہ داری'' کا تقاضا کرتی ہے بہت اچھی ہے۔ اس پربات کی جاسکتی ہے مگر لسی میں مدھانی مارنے سے کیا فائدہ۔

اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

السلام علیکم

جواب دینے کا شکریہ۔
تسلی تو آپ سے پہلے ہی میری کروا دی گئی تھی۔ آپ نا بھی کرواتیں تو خیر تھی۔
میری باتوں سے ہرگز مطلب نا لیں کہ میں خصوصی طور پر محترم عاطف صاحب کا مخالف ہوں یا مخالفین کی کھودی گئی خندق میں مورچہ زن ہوں۔ بات کرنے کا مقصد صرف آپ کی اس پوسٹ میں صدائے حق اور حوق دوستی میں تخصیص کی طرف توجہ مبذول کروانا مقصود تھا۔
آپ کی بات جو دوسرے تھریڈ میں آپ نے لکھی ہے کہ ''آزادی ذمہ داری'' کا تقاضا کرتی ہے بہت اچھی ہے۔ اس پربات کی جاسکتی ہے مگر لسی میں مدھانی مارنے سے کیا فائدہ۔

اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

عدیل سے جو سب کی رہائی کا پروانہ لیا تھا اس میں یہ بھی `شق `شامل کی گئی تھی کہ لسی میں یا پانی میں مدھانی ضرور چلائیں گے.انسان اپنی سی کوشش تو ضرور کرتا ہے اور کرنی بھی ضرور چاہئے ..میں مایوس نہیں ہوں ..بنیادی طور پر سب ہی اچھے لوگ ہیں ..
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اگر میری بات پر اتنی ہی حیرانگی ہونی تھی تو بتا دیا ہوتا پہلے کہ کیسے گئی تھیں، میں نے تو ابھی یہ بھی لکھنا تھا کہ بڈھا امریکہ میں تین مکان اور دو ملین ڈالر چھوڑ کر گیا
;)ہے

اتنی خوش قسمت نہیں ہوں کہ کوئی بڈھا تین مکان اور دو ملین ڈالر بھی چھوڑ دے اور مر بھی جائے ..

:lol:
 

Back
Top