moonlessmars
Councller (250+ posts)
محترم آپ کی سینیارٹی کو دیکھتے ہوئے نہائیت ادب سے کچھ معروضات پیش کرنے کی جسارت چاہتا ہوں، اگرچہ یہ تھریڈ ابھی پڑھ بھی نہیں سکا۔
امید ہے جیسے عدیل اور دیگر ممبران کی زبان پر آپ نے آنکھ بند کرکے یقین کیا ، یہ موقع مجھے بھی عنائیت ہوگا۔
پہلے تو یہ عرض کردوں کہ مستقل پابندی تو دور کی بات ہم اکثر ان ممبران پر سے بین ہٹانے کی سفارش کرتے ہیں جن پر چند دن کا بین لگایا جاتا ہے، سہراب، عامر یو ای ٹئین جن سے سیاسی و نظریاتی اختلاف اپنی شدت پر ہے ان کے لئے بنائے گئے تھریڈ اس بات کے گواہ ہیں۔ اور جب مخالفین کے لئے کوششیں کرتے ہیں تو دوستوں کے لئے کرنے میں کیا مضائقہ؟؟
باقی رہی مجھے ملنے والی چھ ماہ سے مبینہ وارننگز کی بات تو اللہ رسول کے حوالے دینے والے کو اس خبر کی پہلے تصدیق کرنی چاہیے تھی پھر اظہار کرنا چاہیے تھا۔ دوست جانتے ہیں کہ بین ہونے سے پندرہ بیس دن پہلے ہی میں واپس آیا تھا اس سے پہلے تقریبا" ڈھائی ماہ سے کچھ نہیں لکھ رہا تھا کیونکہ اس فورم سے بیزار ہوچکا تھا جہاں احمق اپنی جنت بسائے بیٹھے ہوئے تھے جو ایک طرفہ ٹریفک چلانے کو اپنی کامیابی سمجھتے تھے، جیسے کہ آپ نے فرمایا کہ عاطف کو چھ ماہ سے وارننگز مل رہی تھیں۔ مجھے یقین ہے اس فورم کا کوئی ممبرز یا ماڈ اس کا کوئی ثبوت نہیں دے سکتا کہ کوئی ایسی وارننگ دی گئی تھی۔ میں اپنی اور عدیل کی جو بات جس معاملے میں ہوئی اس اوپن فورم پر کرنا مناسب نہیں سمجھتا لیکن اتنا یقین دلا دوں کہ یہ چھ ماہ والی بات میرے لئے بھی ایسی ہی نئی ہے جیسی اس دن آپ سب نے سُنی۔
اب رہ گئی ماں بہن ایک کرنے والی بات تو آپ کا انصاف کیا کہتا ہے؟؟ کوئی آپ کو ماں بہن کی گالی دے اور جب آپ اسے اسی طرح جواب دیں تو اس بندے کے بجائے آ پکو بین کردیا جائے اور آپکی جوابی پوسٹس دکھا دکھا کر آپکو دریدہ دہن مشہور کیاجائےاور آپ پر ماں بہن کی گالی دینے کا الزام لگادیا جائے تو کیا تاثرات ہونگے آپ کے؟؟
جس طرح آپ نے مقدس شخصیات کو اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا مجھے اندازہ ہے کہ آپ دوبارہ ایک اور ایسی ہی من گھڑت دلیل لے کر سامنے آجائیں گے جیسی اس پوسٹ میں دے رہے ہیں ۔
کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت قبول کیجئے۔
محترم عاطف صاحب میرا خیال ہے کہ میرے مخاطب آپ نہیں تھے۔ مگر آپ کی مہربانی آپ نے زحمت فرمائی۔
میں نے پوائینٹ نمبر ٹو میں بات ہی یہاں سے شروع کی تھی کہ عدیل صاحب نے اپنی پوسٹ میں آپ کو لائف ٹائیم بین کرنے کی ریزن یہی دی تھی کہ کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا چھ ماہ سے عاطف صاحب کے ساتھ رابطے میں تھے۔ اس پوسٹ کی گواہی آپ اپنے دوستوں سے طلب کرسکتے ہیں۔ اگر عدیل صاحب نے چھوٹ کہا ہے اس میں میرا قصور ہو تو بتا دیں یہ بات انھوں نے مجھے پی ایم کرکےنہیں بتائی یہاں اوپن فورم میں کہی ہے تھوڑی جستجو کریں گے تو وہ پوسٹ مل جائے گی۔ اگر آپ کے نزدیک تصدیق کرنے کا کوئی اور طریقہ ہو اس کے علاوہ تو بتاد یں۔ یا پھر میں عدیل صاحب سے اوپن فورم میں حلفت دینے کی درخواست ہی کرسکتا ہوں۔
دوسری بات محترم ہستیان ہمارے لیے مشعل راہ ہیں آپ کو ان کو حوالے برے لگتے ہیں تو یہ آپ کی ذاتی رائے میں ماڑا بندہ ہوں کوشش کرتا ہوں کہ عمل کروں۔ میں نے کسی ملا کا حوالہ نہیں دیا تھا جو آپ کو ناگوار گزرا۔ بحیثیت مسلمان مییر کوشش ہے کہ ان فرامین کو پڑھوں اور اللہ پاک کی توفیق سے عمل کی کوشش کروں۔ میرا اس فورم پر تبلیغ کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں بذات خود ان خوارج سے آپ سے زیادہ نہیں تو کم نفرت نہیں کرتا۔
رہی گالم گلوچ کی بات یہ آپ کا ذاتی فعل ہے میرا سوال ایک جنرل پرنسپل کے بارے میں تھا۔