گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ ’سوشل میڈیا چینج میکرز ایوارڈز‘ کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان، سوشل میڈیا انفلونسرز، یتیم بچوں سمیت پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل میڈیا اسٹارز نے شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں نوجوان وی لاگرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز میں پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے۔
https://twitter.com/x/status/1922980076162777278
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر خوب تنقید کی اور کہا کہ اسکی ایسی کونسی اچیومنٹ ہے جس پر ایوارڈ دیا جارہا ہے؟ کسی نے طنز کیا کہ لگتا ہے کہ کشتہ کام کرگیا۔
بشارت راجہ نے سوال کیا کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو ایوارڈ سے نوازا گیا مگر یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ لوہا پاڑ کو ایوارڈ کس صلے میں دیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1922995165360165189
خواجہ عثمانئ نے تبصرہ کیا کہ حکیم شہزاد انتہائی گھٹیا غلیظ بدزبان ٹک ٹاکر ہے،۔گورنر خیبر پختونخوا نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کن خدمات کے اعتراف میں میڈل پہنایا؟ فحاشی پھیلانے کے اعتراف میں؟ کوئی حال نہیں جب بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو پھر یہی سب دیکھنے کو ملتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1922973885781225702
شہروز نے طنز کیا کہ لگدا دوائی کم کر گئی اے ۔گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی اعلیٰ خدمات پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو کامیابی کے جھنڈے گاڑنے پر میڈل ســـے نواز رہـــے ہيـــــــں
https://twitter.com/x/status/1923029688403808295
زاہدہ راؤ نے حکیم شہزاد کو ایوارڈ دینے پر اسے مسخرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل سے نواز ایسے مسخروں کو کس بات پر نوازا جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1922991077566374240
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر کا لوہا حکیم لوہا پاڑ سے پاس ہوکر فیکٹری میں گیا تھا حکیم لوہا پاڑ کی انہی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1922970498402508844
مظہر عباس نے لکھا کہ یقیناً "حکیم لوہا پاڑ" کا نسخہ کامیاب قرار پایا ہو گا تبھی تو گولڈ. یڈل سے نوازا گیا ہے... ورنہ ایسے اعزازات بلاوجہ تھوڑی نہ دئیے جاتے ہیں..
https://twitter.com/x/status/1923002272629350542
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی ٹک ٹاکر بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کرنے کے علاوہ اِس حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کون سا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو پختونخوا کا گورنر فیصل کریم کنڈی اس کو میڈل دے رہا؟
https://twitter.com/x/status/1922991689792201087
Last edited by a moderator: