Fatema
Chief Minister (5k+ posts)
لیکن ایم قیو ایم کی وجہ سے آپ یہ تو نہیں که سکتیں کہ سارے کراچی والے بھتہ خور ہیں یا ٩٩.٩% اردو سپیکنگ دہشت گرد ہیں کبھی کسی اردو سپیکنگ کے سامنے ایسی بات کریں تو شائد اسکے دلائل آپ مان جائیں
یہ پختونوں کے درمیان جہادیوں کو جمع کرکے بسانے والوں کو تو آپ جانتی ہی ہونگی یا بھول گئی ہیں اگر بھول گئی ہیں تو آپ کو یاد دلا دوں کہ وہ یہی ہماری پاکستانی فوجی جرنیل اور امریکا ہیں جو ان پختونوں کو اس وقت ہیرو کہتے تھے اور افغانی طالبان کو تو اب بھی پاکستان آرمی اور آئ ایس آئ سپورٹ کرتی ہے تو اس پر آپ کیا کہیں گی؟
بلوچستان کا مسئلہ ٤٠ سال سے حل نہیں ہوا کیوں؟ یہی جرنیلوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لہٰذا اگر آپ یہ کہیں کہ سارے بلوچ ہی دہشت گرد ہیں تو یہ غلط ہے قبائلی یا پختونوں کو برین واش کرکے دوسرے معصوموں کی جانیں لینے کے لئے بہت سارے عوامل ہوتے ہیں لیکن اتنا بتا دوں کہ وہ جنت یا حوروں کے لئے نہیں ہوتا کیوں کہ ایک ادنا سے ادنا ذہن رکھنے والا شخص بھی یہ سمجھتا ہے کہ ایک معصوم کو مارنے سے جنت نہیں ملنی اور ہاں جس طرح ایک خودکش حملہ آور کے پھٹنے سے فوجی، پولیس معصوم شہری مرتے ہیں اسی طرح اندھا دھند جیٹ شیلنگ بھی دہشت گرد اور عام شہری میں تمیز نہیں کرتی اور یہی وجہ ہے اس مسئلے کے نہ حل ہونے کا
یہ بحث ہم کسی اور تھریڈ پر بھی کر سکتے ہیں بہتر ہوگا جس بات پر یہ تھریڈ بنا ہے ہم اسی پر بحث کریں؟
اس پر ہم پہلے بھی لاحاصل بحث کر چکے ہیں ۔ ۔ سو بیک ٹو دا ٹاپک۔ ۔ یہاں فورم سے طالبانی حمایتیوں کو بھی بین کرنا ہوگا اور گڈ ار بیڈ سارے طالبان دہشت گرد قرار دیئے جاچکے ہیں۔ ۔ اسلئے ہمیں فوج کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ وہ ان قاتلوں کا قلع قمع کریں اور ہمارے بچے محفوظ رہیں۔ ۔ ۔
ایک کریکشن، میں نے یہ نہیں کہا کہ نوے فیصد پختون دہشت گرد ہیں۔ ۔ بلکہ نوے فیصد دہشت گرد پختون ہیں۔ ۔ ایسے ہی جیسے نوے فیصد دہشت گرد دیوبندی ہیں۔ ۔ناکہ نوے فیصد دیو بندی دہشت گرد ۔ ۔ سوری اگر برا لگا تو مگر یہ سچ ہے۔ ۔ کسی بھی مذہب مسلک یا قوم سے دشمنی نہیں مگر کسی قوم، مذہب اور مسلک کی دشمنی پاکستان اور پاکستانیوں سے برداشت نہیں کی جائیگی۔
والسلام