پٹرول مہنگا ہونے سے کون کونسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

inflation-in-pak-after-petrol.jpg


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھا کر کھڑا ہوگیا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح18 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح18 اعشاریہ 09 فیصد تک پہنچ گئی ہے، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے ہفت روزہ اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی سے سب سے زیادہ کم آمدنی والا پسماندہ طبقہ متاثر ہوا ، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح19 اعشاریہ40 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں صرف 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ12 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ، دودھ، دہی، خشک دودھ، آٹا، سرسوں کا تیل،چائے کی پتی، چاول، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، مٹن، بیف، ٹماٹراور آگ جلانے کی لکڑی شامل ہے، چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ آٹا 0.27 فیصد ،چینی 0.59فیصد، دال مونگ 0.11 فیصد، دال ماش 0.08 فیصد ،سرخ مرچ پاوڈر 5.41 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، انڈے 5.31 فیصد،آلو 0.89 فیصد اور پیاز 1.39 فیصد سستا ہوا۔

 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
motorways high way gt roads railway sides if we agriculture food whole Pakistan people eat freee , if water come in Baluchistan agriculture game changer whole world foood free big land ? ? ?
 

Jasmine Afriday

MPA (400+ posts)
I am so happy for the fact that Niazi is now fully exposed and his incompetence is clear to all. Niazi right now is the most hated person in Pakistan
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
یہ پوچھیں کہ کون کون سی چیزوں کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ؟
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
کسی شخص نے مہنگائی کا رونا پیٹتے ہوئے کہا کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
اس سے سوال ہوا کہ مہنگائی کا طوفان تو کرونا کہ وجہ سے آرہا ہے۔
جواب میں ارشاد فرمایا کہ کرونا بھی تو عمران خان ہی لیکر آیا ہے۔
پھر اس سے سوال کیا گیا کہ جو برطانیہ یا امریکہ جیسے ملکوں میں کرونا ہے وہ کہاں سے آیا ہے۔
تو جواب ملا کہ پوری دنیا میں کرونا بھی عمران خان نے ہی پھیلایا ہے۔

جب حالت یہ ہو عوام کی تو انہیں بس اللہ ہی حدائیت دے سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کو چیک اینڈ بیلنس لانا چاہیے تاکہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے مگر نظام کوئی چار دن میں نہیں بن سکتا کجا کہ اسے معیاری بنانا۔
شوگر اور اٹا ملوں کے ساتھ ساتھ کئی ملوں کو مختلف مد میں 250 ارب کے جرمانے کیے گئے جن پر ان تھک محنت کرنے والی ایماندار عدلیہ نے سٹے آرڈز فرما رکھے ہیں تاکہ کہیں کسی غریب کا بھلا نہ ہوجائے۔ اور گالیاں کون کھاتا ہے' حکومت۔