
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب اصل بجٹ آئے گا تو لگ پتہ جائے گا، ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر جبکہ سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کیلئے رکاوٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں معاونین خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی اعلامیے کےغلط اندازے نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539837476612759553
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے، اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کیلئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539837478584127489
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے، ہر شخص موبائل فون پر ہے، اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rasheed-pervaiz-mss.jpg