پرویز مشرف سے متعلق نوازشریف کا ٹویٹ،صارفین نے این آراو درخواست قرار دےدیا

6nawaztweetNRotry.jpg

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کے وطن واپس آنے سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے ٹوئٹ کو این آر او کیلئے دی گئی درخواست قرار دے رہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

https://twitter.com/x/status/1536759081746169856
اس پر تنقید کرتے ہوئے کراچی والا نامی صارف نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ این آر او کیلئے دی گئی درخواست ہے۔

https://twitter.com/x/status/1536793731973713921
نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ اہل زباں کب مانتے تھے حفیظ۔۔۔۔۔ بڑے زوروں سے منوایا گیا ہوں میں۔

https://twitter.com/x/status/1536761089001652225
صحافی معید پیرزادہ نے کہا کہ میاں صاحب یہ یقیناً آپ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک اچھا اشارہ ہے! آپ نے جنرل مشرف کے ہاتھوں تکلیفیں برداشت کی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں معاف کر دیا جائے مگر اس کے باوجود اس وقت ایسی بات سے غلط مطلب ہی نکلے گا اگر ٹیکس کے پیسے ایسی چیزوں میں برباد کیے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1536827031702409216
صحافی رضوان غلزئی نےکہا کہ پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر لٹکانے کے فیصلے پر ناچ ناچ کر گھنگرو توڑنے والے بھی آج کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرویز مشرف کے لیے بہترین فیصلہ کیا۔ اوئے کون لوک او تسی؟

https://twitter.com/x/status/1536781888047570944
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا "راجو بن گیا جنٹلمین"

https://twitter.com/x/status/1536879469482283008
شفایوسفزئی نے کہا کہ یوں بیانیہ اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔

https://twitter.com/x/status/1536777425576550401
اکبر نامی صارف نے کہا کہ ذاتی دشمنی پر ہی کسی کو معاف کیا جاسکتا ہے .. قومی اور آئینی دشمنی پر معافی اور سہولیات نہیں دی جاسکتی جب تک ڈیل نہ لینی ہو عمران خان یہی کہتا ہے کہ میری نوازشریف اور زرداری سے کوئی زاتی دشمنی نہیں یہ قوم اور ملک کے مجرم ہیں لہذا میں ان سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1536783367341064199
صحافی مغیث علی نے کہا کہ میاں جدوں آئے گا لگ پتہ جائے گا، آج سے جو صحافی بھائی آمریت کیخلاف ہے اور جمہوریت کے نعرے لگاتا ہے وہ نواز شریف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی مجرم قرار دے اگر ایسا نہیں کرتے تو پھر جناب آپ خود ایک بہت بڑے مجرم ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1536822054690992129
صحافی سرال المیڈا نے کہا بالکل صحیح کہا لیکن یہ بات آپ کو پاکستان میں آکر کہنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1536797817234235392
ظفرشفیع بلوچ نے کہا کہ اچھا اچھا دکھنے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ دیکھو نہ ابو اب میں سدھر گیا ہوں سب کو معاف بھی کررہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1536924120184762370
جبکہ سلیم صافی نے ان کے فیصلے کی حمایت میں کہا کہ بعض معاملات کو سیاسی نہیں بلکہ انسانی حوالوں سے دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ پرویز مشرف کے معاملے کو سیاسی کی بجائے انسانی حوالے سے دیکھ کر نوازشریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔

https://twitter.com/x/status/1536797735134928897
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
fact is that musharraf is on death bed. He should be buried in Pakistan. Dengue brothers are famous gorkhans. rest is all joke
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
دراصل باجوہ بھی جب امریکہ یا بلجیم میں مر جائے گا تو دفن ہونے تو ربوے آنا پڑے گا یہ بھئ باجوے کی ربوے میں ایڈوانس بکنگ کی ایک ایڈ وائس ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
No doubt about that.

PS: No one can change history. Someone will surely tell the truth some time in future either in grudge, or regret. Just like Musharraf said that giving NRO to Nawaz sharif was his biggest mistake.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

In duno kay liye saza aur Bajwa Bharway aur iss kay hamaion kay liye lesson hai ——- Kah jis nay watan aur insano ko Dollars kay liye becha —- Uss ko Allah moaf nahi kartay​