پاکستان کی خارجہ پالیسی

Aashoor Asim

Councller (250+ posts)
پاکستان کی خارجہ پالیسی

نون لیگ نے 2013 کا الیکشن ''تجربے'' کی بنیاد پر جیتا تھا اور تجربے کا یہ عالم ہے کہ اب تک گزرے چار سال پاکستان کی تاریخ کے بدترین سال رہے ہیں۔ ادارے پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے دعوں پر ووٹ لیے گئے تھے لیکن چار سال بعد لوڈ شیڈنگ کیا ختم ہوتی، شارٹ فال پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ جتنے ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے، سب کے سب برے طریقے سے ناکام ہو گئے اور پیسوں کا ضیاع الگ۔ کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، قرضے لے لے کر معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے نذدیک پہنچ چکا ہے۔


اندرونی مسائل کے علاوہ کسی بھی قوم کی سب سے بڑی خواہش اس کی دنیا میں اپنا ایک بہترین امیج بنائے رکھنے کی ہوتی ہے اور وہ امیج آپ اپنی خارجہ پالیسی سے بہتر کر سکتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ خطے کے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ جو اہداف ضربِ عضب سے کشید کیے گئے تھے، ان کو سیاسی میز پر ہارا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے بعد یہ ایک بہترین موقع تھا کہ پاکستانی سرکار چین، ایران اور افغانستان سے بہتر تعلقات قائم کرتی اور خصوصاً ایران اور افغانستان میں بھارتی مداخلت کو کم کرتی لیکن یہ یہاں الٹا ہوا کہ برسوں کے دوست بھی آپ کے دشمن ہو گئے اور بھارت اپنی خارجہ (یا جنگی) پالیسی میں شاطر نکلا اور افغانستان اور ایران کو پاکستان سے الگ کر دیا۔


کل افغانستان کے بعد ایران نے بھی آنکھیں دکھانی شروع کر دی ہیں اور ہماری وزارتِ خارجہ سو رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی بھی وزیرِ خارجہ نہیں ہے اور اس وزارت کا قلمدان بھی وزیراعظم کے پاس ہے اور وزیراعظم کا یہ عالم ہے کہ ڈیڑھ سال ہونے کو آیا ان کے منہ سے ایک لفظ ''کلبوشن'' نہ نکل سکا۔ یہ زوال ہے ہماری خارجہ پالیسی کا۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجیے کہ ''بھارت کا وزیرِ خارجہ پاکستان کا وزیراعظم ہے'' ۔۔۔۔


اگر آج بھی نون لیگ گورنمٹ اور خاص طور پر نوازشریف بھارت کے غلام بنے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب چین بھی پاکستان سے پیچھے ہٹ جائے گا اور مودی کا پاکستان کو خطے میں تنہا کرنے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ اس کے لیے پوری قوم کو اس مافیا خاندان کے خلاف اٹھنا ہو گا کیونکہ اب شریف خاندان پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک بن چکا ہے کیونکہ پاکستان میں نواز کی نہیں بلکہ ''بھارت نوازکی گورنمنٹ ہے

تبصرہ و تجزیہ : عاشور عاصم

 
Last edited by a moderator:

deathchallenger

MPA (400+ posts)
Sare bollywood se ziada videos ISPR ne Raheel shareef ki bana di . Foreign se koi khota bhi aye to GHQ zaroor jata hai aur tum Nawaz shareef ki shalwar mein ghusay hoey ho. Bajwa se poucho abhi Afghanistan aur Iran se aaya hai ab wahan se litter kyun aa rahe hain?