محمد عامر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان، ہائی پرفارمنس سنٹر انٹری

najam-and-amir-bl-back-cr.jpg


چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ٹریننگ کرنے کیلئے اجازت مانگی تھی انہوں نے مجھے اجازت دے دی ہے: فاسٹ بائولر

پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ گیندباز محمد عامر سمیت دیگر سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بند دروازے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں ٹریننگ کی اجازت صرف پی سی بی پول میں شامل کھلاڑیوں کو حاصل تھی جبکہ ذرائع کے مطابق محمد عامر پی سی بی انتظامیہ تبدیل ہونے کے بعد جلد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جلد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے ساتھ ساتھ سربراہ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے کھلاڑی کی ملاقات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو اس سے پہلے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ریٹائرمنٹ کے بعد پریکٹس کی اجازت نہیں تھی، آج وہ پرفارمنس سنٹر پہنچے تھے جہاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ٹریننگ کرنے کیلئے اجازت مانگی تھی انہوں نے مجھے اجازت دے دی ہے۔

محمد عامر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ابھی نہیں سوچا نظریں صرف پی ایس ایل پر ہیں، این ایچ پی سی سے بہتر سہولیات پاکستان میں کہیں نہیں، اللہ نے چاہا تھا تو دوبارہ اپنے ملک کیلئے کھیلوں گا۔ کراچی ٹیسٹ میں امام الحق، سعود شکیل اور سرفراز احمد کے علاوہ پوری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔


یاد رہے کہ محمد عامر نے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بائولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی موجودگی میں کھیلنا نہیں چاہتے، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ 2020ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا، وہ این ایچ پی سی میں 3 روزہ ٹریننگ کے بعد بی پی ایل کھیلنے بنگلہ دیش جائینگے۔
 
Last edited by a moderator:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Hes 30 years old......end of career for a fast bowler anyway..

hes only good for leagues now