خوف کا شکار عمران خان اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں:شہباز شریف

op-shehbaz-and-khan.jpg

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں اسپیشل سنٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیلنج کیا کہ وزیراعظم عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو،ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرتے رہے ہیں، ہم جیلوں میں بھی گئے ہیں اور اب بھی تمہارے ہر اوچھے اقدام کا مل کر مقابلہ کرینگے اور ناکام بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں عمران خان کے بیانات نہیں پڑھتا، “نہیں چھوڑوں گا ” اور “چور و ڈاکو” کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماؤف ہو چکی ہے، عمران خان کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہو چکا ہے، اس لئے دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا ہے،عمران خان خارجہ پالیسی اور نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات دے کر ملک اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خواہشات پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا، کرپٹ حکومت، مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام پریشان ہیں، عمران خان نے ساڑھے تین سال میں معیشت کا بیڑا غرق کردیا،عمران نیازی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں انکو زبان پر نہیں لایا جاسکتا، عمران خان جہاں جارہے ہیں گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں کون صاف کرے گا، وہ سستی اور گھٹیا سیاست کررہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کو میڈیا سے گفتگو میں کھری کھری سنادی، بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام نےسلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا ہے، عوام ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں،گالیاں دینے سے وزیراعظم کی کرسی نہیں بچ سکے گی،اپنی تربیت کو کسی ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں کریں گے،ہم کو بھی گالی دینا آتی ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

او کنجر تو خوف کا شکار ہو کر تحریک عدم اعتماد بھی لے آیا اور آگے سے وزیر اعظم تجھ جیسے چوروں کا مقابلہ بھی نہ کرے