"آپ کس طرح پوری قوم کو کرپٹ کہہ سکتے ہیں" ارشاد بھٹی کو نذیر لغاری کا جواب

nazir-laghari-and-irdhad.jpg


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ایک سوال کے جواب میں پوری پاکستانی قوم سے متعلق کہا کہ "پوری قوم کرپٹ ہے" اس پر تجزیہ کار نذیر لغاری نے کہا کہ میں نے بڑے دکھ کے ساتھ یہ بات سنی کہ انہوں نے پوری قوم کو کرپٹ قرار دے دیا۔

نذیر لغاری نے کہا کہ ارشادبھٹی سے کئی مواقع پر بات ہوئی ہے اور وہ قوم کو کرپٹ قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس اختیار نہیں ہوتا اور عوام ہی کو کرپٹ کہہ کر ہم دراصل چوروں کو اسپیس فراہم کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کہہ کر ان چوروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو چوری کرتے ہیں۔


سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عوام میں ایسے لوگ ہیں جن کی بیٹی اٹھا لی جاتی ہے وہ رُل جاتے ہیں ان کی چوری ہو جاتی ہے تو وہ سڑک پر آجاتے ہیں۔ نذیر لغاری نے کہا کہ 22 کروڑ عوام میں سے ارباب اختیار کی تعداد 10 سے 15 لاکھ ہو سکتی ہے ان میں سے کوئی کرپٹ اور کوئی چور ہو سکتا ہے آپ کس طرح پوری قوم کو کرپٹ کہہ سکتے ہیں۔

ارشاد بھٹی نے اس پر کہا کہ عبدالستار ایدھی نے الیکشن لڑا تو ضمانت ضبط ہو گئی، ڈاکٹرعبدالقدیر نے ایک پارٹی بنائی ان کو امیدوار ہی نہیں ملے ہماری عوام ہی ہیں جو ان چوروں کو اوپر لا کر بٹھاتے ہیں جواب میں میزبان نے کہا کہ اگر وہ الیکشن کو ایک ضابطہ بنا رہے ہیں تو یہ سمجھنا ہو گا کہ کیا پاکستان میں انتخابات آزانہ اور منصفانہ ہوتے ہیں؟