پاکستان کی نامور ماڈل فروا کاظمی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی, ماڈل نے شوبز چھورنے کی تصدیق انسٹاگرام پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے انڈسٹری سے دور ہوئیں۔
فروا کاظمی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور یہ کہ انہوں نے کسی دوسرے کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے فیشن اور ماڈلنگ سے دوری اختیار کی۔
اانسٹاگرام پر فروا کاظمی نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے نئی دنیا کو کھوجنا چاہتی تھیں، اس لیے...