
آنجہانی بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا موت سے قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر سدھو کے اپنے یوٹیوب چینل پر آج شام چھ بجے (ایس وائی ایل) کے عنوان سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق یہ گانا پنجاب ری آرگنائزیشن ایکٹ، اس کے سیکشن78، ستلج-یمونا لنک کینال سے متعلق ہے،گانے میں پنجاب کے دریاؤں کی حفاظت سے متعلق ایک پیغام بھی سننے والوں کو دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ ہی ان دریاؤں کی حفاظت کیلئے آخری امید ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں پنجاب میں ماضی کی مختلف بغاوتوں کے بلیک اینڈ وائٹ مناظر شامل کیے گئے جبکہ اس ویڈیو میں حال ہی میں سکھ قیدی اور فارم قوانین کے خلاف ہونے والی مزاحمت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے ادھورے اور غیر ریلیز شدہ گانوں کوا ن کےخاندان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب ان گیتوں سے متعلق سدھو کےو الد ہی فیصلہ کریں گے۔
بعد ازاں سدھو موسے والا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ اعلان کیا گیا کہ ان کے غیر ریلیز شدہ گیتوں میں سے پہلا گانا 23 جون کو شام 6 بجے ریلیز کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sidhu1111211.jpg
Last edited by a moderator: