غیر سیاسی

جنوبی کوریائی کمپنی کیا پاکستان میں چھوٹی ایس یو وی اسٹونک لانچ کرنے کے لیے تیار ہے،کیا لکی موٹرز نے تصدیق کردی،کمپنی کے مطابق وہ اپنی سب کامپیکٹ ایس یو وی کیا اسٹونک کو آئندہ ماہ کے آخر میں لانچ کرے گی،کمپنی نے کرنسی ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمت کا تعین نہیں کیا۔ کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے،ابھی ڈالر پاکستان میں 168.94 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ کر چار ماہ میں 16 روپے بڑھا ہے، اس لئے قیمت مقرر کرنا قبل از وقت ہوگا،پاکستان کی آٹو...
گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عاشئہ اکرم سےدست درازی کرنے والا ملزم عوام کےہتھے چڑھ گیا ، سیشن کورٹ میں ملزم اختر علی کو نہ صرف عوام نے خوب مارا پیٹا بلکہ وکلا نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا، ملزم عبوری ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا۔ عائشہ اکرم سے دست درازی کا ملزم ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا، نہیں جانتا تھا لینے کے دینے پڑ جائیں گے، عوام نے خوب درگت بنائی، ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج ہے،مخالفین نے ملزم اختر علی کو تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔...
یوں تو ٹی وی ڈرامے گھریلو تنازعوں سے لے کر سماجی اقدار و روایات اور معاشرے میں موجود دیگر برائیوں سمیت مختلف موضوعات کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح کچھ موضوعات ایسے ہیں جو مذہب اور معاشرے دونوں کے حوالے سے متنازع ہوتے ہیں جن میں سے ایک رضاعی بھائی بہن کی شادی ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ حال ہی میں نجی ٹی وی پر ایک ڈرامہ "جدا ہوئے کچھ اس طرح" نشر کیا جارہا ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑے کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں۔ ڈرامے کے اس ٹیزر ٹریلر کے نشر ہونے کے بعد سے سوشل...
سیاست ہو ، پاپ کلچر ہو یا تفریح اور ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کئے گئے ہر ویڈیو کلپ کو بہت توجہ ملتی ہے اسی طرح حال ہی میں ایک پاکستانی ڈرامہ کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا لیکن اگلے ہی لمحے عورت پوری قوت سے مرد کو جوابی تھپڑ مارتی ہے۔ اسی کلپ میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت مرد کو تھپڑ مارنے کے بعد ایک سیکنڈ کے لیے رکتی ہے اور...
اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کسی رکن کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جب پوری قوم ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے ان کی صحت سے متعلق دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔ انہیں...
بھارت میں صرف اچھی اور مثبت خبریں دینے والے نئے ٹی وی چینل "گڈ نیوز ٹوڈے" کی نشریات آغاز کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کامیاب میڈیا ہاؤس انڈیا ٹوڈے نے ایک ایسے نیوز چینل کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو صرف اچھی اور مثبت خبریں دے گا، اس نیوز چینل سے لوگوں کے ذہنوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے گروپ کی نائب صدر کالی پورے نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس چینل سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر سے انسانوں کی...
ویسے تو دنیا میں کئی کار ساز کمپنیاں الیکٹرک کاریں (بجلی سے چلنے والی گاڑیاں) بنا رہی ہیں مگر ان گاڑیوں کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی قیمتیں عام کاروں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ مگر کراچی کے ایک مقامی تعلیمی ادارے کے طلبا نے عام ملنے والی کار کو الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ جس کا خرچ نہایت کم ہے، یہ گاڑی بہت کم قیمت میں مناسب رفتار پر کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان انسٹی ٹیوٹ کے بیچلر آف الیکٹریکل کے طلبا نے مقامی مہران کار کو کم لاگت میں الیکٹرک کار میں تبدیل کرنے...
اداکار شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس کے جواب میں صحافی سرال المیڈا نے طنز کیا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں اداکار نے ترکی بہ ترکی جواب دیا جس سے صحافی کی بولتی بند ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار شان شاہد نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہمیشہ اپنے ثقافتی محاذ پر بھی ملک کی حفاظت کریں گے۔ اداکار نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دشمن...
رمضان اسپیشل ڈرامہ چپکے چپکے سے شوبز میں قدم رکھنے والی ادکارہ ایمن سلیم نے ایک ہی ڈرامے سے دل جیت لئے تھے،مداح ایمن سلیم کو مزید ڈراموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اداکارہ نے اپنے پہلے ڈرامے کے بعد ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں،جس کے بعد مداح ہوئے اداس، اور ایمن سلیم کی جانب سے اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کے پیچھے وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی۔ اداکارہ ایمن سلیم نے بالاخر بتاہی دیا کہ انہوں نے کیوں کہا اداکاری کو خیرباد،پروگرام “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” کا ایک کلپ وائرل ہورہا...
لاہور پولیس نے جنسی زیادتی کے آدھے سے زیادہ کیسز جھوٹے نکلنے پر مقدمات خارج کردیئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال لاہور میں درج کروائے جانے والےپچاس فیصد جنسی زیادتی کے مقدمات جھوٹے اور بوگس نکلے ہیں، جس کے بعد پولیس نے یہ تمام مقدمات خارج کردیئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس اگست تک شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرجنسی زیادتی کے 368 مقدمات درج کروائے گئے جن میں سے 113 مقدمات زیر تفتیش ہیں جبکہ 42 مقدمات میں متاثرہ خواتین اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکاری...
اسلام آباد میں نورمقدم کے قتل کیس میں اہم موڑ آگیا،ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ظاہر جعفر نے بتایا کہ نور نے شادی سے انکار کیا تو اسے کمرے میں بند کردیا، تشدد کیا اور قتل کردیا، جان سے مارنے کے بعد سر بھی دھڑ سے الگ کر دیا۔ اسلام آباد پولیس نے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا،جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم ظاہر جعفر نورمقدم سے شادی کرناچاہتا تھا،شادی سے انکار پر نورمقدم کو زبردستی کمرے میں بند کیا، چوکیدار کو بھی ہدایت دی کہ گھرکے اندر کوئی آنے نہ پائے،نور مقدم بھی...
لیجنڈ کامیڈین و سینئر اداکار عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے ان کی اہلیہ زرین عمر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زرین عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کیلئے آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عمر شریف کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ جاری کردہ بیان میں زرین عمر نے مداحوں سے عمر شریف کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ یادرہے کہ لیجنڈ کامیڈین و ادکار عمر طویل عرصے سے عارضہ قلب کے علاوہ دیگر بیماریوں کا شکار تھے جس...
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں معروف مارننگ شو کی میزبان ندایاسر پروگرام میں شریک مہمانوں سے ان کی ایجاد کردہ فارمولا ون کار سے متعلق سوال جواب کر رہی ہیں۔ ندا یاسر کو اس کار سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہوتیں مگر وہ پھر بھی اوٹ پٹانگ سوال کر کے پروگرام کو آگے بڑھاتی رہتی ہیں۔ میزبان کے اس طرح کے سوالوں کے باعث سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر کے خوب لتے لے رہے ہیں۔ اب اسی پروگرام میں شامل مہمان جو فارمولا ون کار کے پاکستان میں مؤجد کے طور پر جانے جاتے ہیں کا ویڈیو...
پاکستان میں جہاں خواتین کو ہراساں اور ریپ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں کچھ افراد ان تمام واقعات کا ذمہ دار خواتین کے لباس کو ٹھراتے ہیں،اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان زیرموضوع رہا اور اب اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے رائے کا اظہار کردیا، اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ خواتین چاہے جیسا بھی لباس پہنیں، وہ اپنے اعمال جب کہ مرد اپنی نظروں اور اعمال کا حساب دیں گے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی سے جب خواتین کے لباس اور معاشرے پر بات کی گئی تو انہوں ںے واضح کیا کہ ہر شخص...

Back
Top