صحافی و ماہر معیشت علی خضر نے کہا ہے کہ اگلے کچھ ماہ کیلئے آپ کو وزیراعظم کے "گھبرانا نہیں ہے" کے مشورے پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک مشکل مالی سال ہوگا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی و مالی معاملات کے ماہر علی خضر نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بھی 2 سے 3 ہفتوں کا...