اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر اور دیگر 6 ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر تمام ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے ملزموں پر فرد جرم لگانے کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت پر ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی...