سوشل میڈیا مہم کے کیس میں مشہور گلوکار علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع نے تو عدالت میں پیش نہیں ہونا، عدالت فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کرے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے علی گل پیر کے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں علی ظفر بذات خود پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی گل پیر نے جھوٹا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ مکمل طور پر صحت یاب...