غیر سیاسی

جیونیوز کے مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان نے ناکام عاشق کا کردار نبھایا، محبت نہ ملنے پر ملنگ بن گیا، اور ملتان کا لڑکا بھی محبت میں فیل ہوا تو ڈرامے سے متاثر ہوکر جوگی بن گیا۔ اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق عظیم اللہ قریشی میٹرک کا طالبعلم اور ایک کاسمیٹکس شاپ کا مالک ہے،یہ ہر جمعہ کے روز حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر آ کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کی یاد میں گم ہوکر تسبیح پڑھتا رہتا ہے کہ جس طرح ڈرامے خدا اور محبت کے کردار فرہاد کو اس کی محبت کا دیدار کروا دیا اسے بھی یوں ہی...
جیو نیوز کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری جو کھابے کھانے کے شوقین ہیں وہ فوڈ اسٹریٹس اور ہائی وے پر موجود ہوٹلوں میں جا کر مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرتے ہیں مگر درحقیقت یہ ہوٹلوں والے ان گاہکوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ان ہوٹلوں میں آنے والوں کو مٹن کڑاہی میں بکرے کی بجائے "کٹے" (بھینس کے بچھڑے) کا گوشت کھلایا جا رہا ہے جو کہ بکرے کی نسبت کافی سستا ملتا ہے اور اسے پکا کر مہنگے داموں بکرے کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ اب ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ انکشاف سامنے...
بھارتی ریاست گجرات میں جیونبن رابری نامی خاتون 70 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری (آرٹیفیشل انسیمینیشن) کے عمل کے ذریعے ماں بن گئی۔ 70 سالہ جیونبن رابری نے میڈیا کو بتایا کہ 25 برس کی عمر میں اس کی شادی ہوئی تھی اور وہ پچھلے 45 برس سے اولاد کی خواہش دل میں لیے اس کیلئے ترس رہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے معالجوں نے بھی جواب دے دیا تھا کہ اس عمر میں اس کا ماں بننا ناممکن ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق جیونبن رابری انسیمنیشن کیلئے جب ڈاکٹر کے پاس آئی تو انہوں نے بھی پہلے انکار کیا مگر جب اس نے...
ایکسپریس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ہراسانی کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم کو جمع کروائی، تاہم خاتون ٹک ٹاکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ابھی تک ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان واقعہ کے بعد ریمبو نے عائشہ اکرم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں جس کے بعد خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی اور اس کے بعد وہ خود بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ایف آئی اے کے پاس نہیں گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ...
بالی وڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہریانہ پولیس نے بالی وڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دلت نوجوان کی جانب سے چند ماہ قبل پولیس کو اداکارہ یوویکاچودھری کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ...
ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل، جنیفر گیٹس کی شادی میں 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا۔ تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل نصر کے ساتھ 16 اکتوبر کو نیو یارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی، پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل نصر شادی کے بندھن میں...
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ، حکومت نے قیدیوں کی 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید میلاد النّبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم میں ملوث کے علاوہ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز...
خبر رساں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسٹارٹ اپ پاکستان کے مطابق 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ سموسے بیچ رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کا واحد سہارا ہے اور اس طرح محنت مزدوری کر کے اپنے اہلخانہ کی کفالت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زاہد کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں واقع اسپتال کے باہر سموسے بیچا کرتا تھا۔ جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کہتا ہے کہ اس کا پڑھنے کو تو جی چاہتا ہے مگر اپنے وسائل کی کمی کے باعث اس خواب کو پورا نہیں کر پایا۔ اس...
تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس کے انتظامات سکھ برادری کی جانب سے کیے گئے، دنیا بھر کے مسلمان میلاد کی محافل نبی آخر الزمان ﷺ کے ماہِ ولادت ربیع الاول کے دوران مناتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رسول اکرم ﷺ کے ماہِ ولادت ربیع الاول کے دوران گوردوارہ جنم استھان شری ننکانہ صاحب میں گوپال سنگھ چاؤلہ اور منہاج القرآن انٹر فیتھ ہارمنی کے زیر انتظام پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محفلِ میلاد منائی گئی۔ پنجابی سکھ سنگت...
ٹک ٹاک ویڈیو ایپ شروع سے ہی پاکستان میں ایک متنازع حیثیت رکھتی آئی ہے اس پلیٹ فارم پر کچھ لوگ اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ ایسا مواد اپ لوڈ کرتے ہیں جو قابل اعتراض اور غیر اخلاقی ہوتا ہے۔ تاہم کمپنی نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی ویڈیوز کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ خبر رساں ادارے جنگ کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے سال 2021 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اپریل سے جون کے دوران اپ لوڈ ہونے والی قابل اعتراض ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔...
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن نے کیا انوکھا کام، مسافروں کو چھوڑ کر پرواز بھرلی، مسافروں میں معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل تھیں،نجی ایئر لائن کی پرواز درجنوں مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوئی تو جس مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا کوئی نمائندہ تک موجود نہیں تھا، اور نہ ہی مسافروں کو تسلی بخش جواب مل رہا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو...
شوبز انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والی ماڈل واداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے کسی ساتھی اداکارہ کے کہنے پر ایک ڈائریکٹر سے کام کے سلسلے میں رابطہ کیا تو اس نے نامناسب لباس میں آڈیشن دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ماڈل حرا خان نے مذکورہ ڈائریکٹر کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کے سکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔ جیو نیوز کے آن لائن پلیٹ فارم پر حرا خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس شخص نے نجی مقام پر بلا کر انہیں کروپ ٹاپ حالت میں کیٹ واک کرنے اور ڈانس کرنے کا کہا جس پر وہ ڈٹ گئیں اور اسے...
ویڈیو اسٹریمنگ اور پروڈکشن کی نامور کمپنی نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کیلئے لوٹ سیل لگا دی جس کے تحت ملک میں اب سٹینڈرڈ اور پریمیئم پلانز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ سٹارٹ اپ پاکستان کے مطابق کمپنی نے جو تفصیلات دی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور سپین میں ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس نے ماہانہ سٹینڈرڈ پلان کی قیمت کم کر کے 800 روپے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 1100 روپے کردی ہے۔ اس سے قبل دونوں پلانز کی قیمتیں...
کراچی میں پولیس اہلکاروں کے بچوں نے سڑک پر خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی ٹھوک دی، پکڑے جانے پر ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگ لی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ نجی خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ملیر ماڈل ٹاؤن آنے والی سڑک پر ایک ہائبرڈ کار تیز رفتاری سے آتے ہوئے دوسری گاڑی سے ٹکراگئی، ہائبر ڈ کار ایسے چلائی جارہی تھی کہ جیسے کوئی سپورٹس کار ہو اور سڑک کراچی کی شاہراہ کے بجائے کسی ریس کا میدان۔ دونوں گاڑیوں کے تصادم کے بعد شہری نے جب تیز...
بالی ووڈ کے مشہور ہیرو اجے دیوگن نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی زندگی کا ایک یادگار قصہ گوش گزار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اجے دیوگن استاد نصرت فتح علی خان کی زندگی کا ایک قصہ سناتے دکھائی دے رہے تھے، یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نصرت صاحب جیسے آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں اجے دیوگن بھارتی ٹی وی کے ایک گلوکاری کے مقابلے کے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے رنگین چہرے کے پیچھے چھپے بھیانک روپ کو بے نقاب کر ڈالا، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری سے بڑا مسئلہ نسل پرستی کا ہے۔ اداکار نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک صرف اس لیے کام نہیں دیا جاتا تھا کیونکہ میرا رنگ سانوالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ممبئی آیا تو میں نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے مذاق میں لکھا تھا "اب تیرا کیا ہوگا کالیا" یہ مشہور فلم شعلے کا ایک ڈائیلاگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے...
راولپنڈی کی سیشن عدالت میں مفتی شاہنواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں پیرودھائی میں ایک دینی مدرسے کی طالبہ سے جبری زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولی گرافی اور فرانزک لیبارٹری کے ٹیسٹوں میں ملزم مفتی شاہنواز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا، جب کہ شریک ملزمہ خاتون معلمہ عشرت حنیف بھی پولی گرافی ٹیسٹ میں بے گناہ قرار پائی گئیں۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق مدعیہ طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان کی بے گناہی رپورٹس عدالت پیش...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے اعلی سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کارروائی کی اور اعلی افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر حنا محمود نامی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو حنا محمود کے خلاف متعدد افسران کی جانب سے شکایات درج کروائی گئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا ہےکہ مذکورہ لڑکی اعلی افسران کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہی...
رواں برس 14 اگست کو مینار پاکستان پر بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں بحیثیت نرس اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے ہسپتال سے تین ماہ کی رخصت لے لی ہے۔ ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ نرس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے پہلے 10 روز کی رخصت لی تھی بعد ازاں انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔ ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر...
ایڈونچر اسپیشلسٹ 'ایکسپلور' نے 20 سالوں میں پہلی بار مہم جوئی اور سیاحت کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کااعلان کیا ہے، یہ دورہ اگلے برس کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکسپلور کی جانب سے حال ہی اگلے پروگرامز پر مبنی اپنا سالانہ بروشر جاری کیا گیا ہے جس میں اس سال کےایڈونچر ٹورز کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ ایکسپلور کی جانب سے جاری کردہ بروشر 2022 کے مطابق سفر ناموں میں پاکستان کے دورے، عمان میں ٹریکنگ اور اردن اور سعودی عرب میں زمینی مہم جوئی شامل ہیں جس میں علاقائی دریافت ، پیدل...

Back
Top