غیر سیاسی

رواں سال چودہ اگست کو مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے میں ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ لاہور نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دے دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عائشہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا۔ البتہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گیے۔ دوسری جانب ایف آئی اے...
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اپنی شادی کی تقریبات کے بعد سے ہر دل عزیز بنے ہوئے ہیں،عام خاص ہر کسی کی جانب سےجنید صفدر کی شخصیت اور ان کی آواز کو خوب سراہا جاتا ہے،جنید صفدر کی جاذب شخصیت کا جادو اداکارہ اور یوٹیوبر زویا ناصر پر بھی چل گیا ہے۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ جنید صفدر ان کے کرش ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے من پسند سوالات پوچھے،ایک صارف نے...
مشہور مذہبی اسکالر، میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اپنے نام کے ساتھ لکھے شوہر کے نام "عامر " کو ہٹا کر اس کی جگہ اپنے والد کا نام " انور" لکھ دیا ہے، نام کی تبدیلی کے پیچھے کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں مگر قیاس آرائیاں یہی ہیں کہ شائد عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔ سیدہ طوبیٰ عامر نے نہ...
دبئی میں پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے اداکار فیصل قریشی متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی سواری خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہے، تاہم ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی دبئی میں بذریعہ ٹیکسی سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو مرکزی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، البتہ وہ خود اس ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت بتانے کیلئے...
کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے بھارتی کناڈا فلموں کے ہیرو سپر اسٹار پنیت راج کمار کی آنکھیں ان کی وصیت کے مطابق مرنے کے بعد ضرورت مندوں کو عطیہ کر دی گئیں۔ وہ 29 اکتوبر کو ایک نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔ پنیت راج کمار اپنی زندگی کے دوران کئی فلاحی کاموں میں مصروف رہتے تھے یہاں تک کہ ریاست کرناٹک میں انہیں "اپو" کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ مرنے کے بعد بھی ان کی آنکھوں کے عطیہ سے 4 افراد کو آنکھوں کی بینائی مل گئی ہے اور اس طرح وہ ہمیشہ ان لوگوں کی دعاؤں میں...
مارول سیریز کی ’اسپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ میں اسپائیڈر مین کی حجابی کلاس میٹ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس پر چلنے والے سائنس فکشن سیریز ”فاؤنڈیشن ”میں نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زوہا رحمان مقبول آئزک عاصموف فاونڈیشن کی کتابوں سے ماخوذ سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز ”فاؤنڈیشن ”میں نظر آئیں گی جس میں زوہا رحمان اونیلے کے کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک سپاہی ہے جو ہنٹریس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، اس سے قبل یہ کردار کبریٰ سیٹ نے ادا کیا۔...
بھارتی کرکٹ شائقین نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی مداحوں کو علی ظفر اور فواد خان کے بدلے میں ویرات کوہلی دینے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارتی عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کے علاوہ ان کی کم سن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ ایسے میں ایک پاکستانی خاتون نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی عوام کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں...
ضلع سرگودھا شہر میں شادی کے نام پر ہونے والے فراڈ سے لڑکی والے بچ نکلے، لڑکی والوں نے اپنی بیٹی کا رشتہ ایک لڑکے سے طے کیا جب کہ لڑکے والوں نے شادی کے روز دلہا بدل دیا اور اس کی جگہ کسی اور کو بیاہنے کیلئے لے آئے، لڑکی والوں نے دلہا دیکھ کر بارات کو خالی ہاتھ واپس بھیج دیا اور پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی۔ ہم نیوز کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دلہن کے والدین کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے جو لڑکا دکھایا گیا تھا وہ...
کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ، گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی ون میں دن دہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہوگئے، ڈاکو نے خاتون کے گلے سے چین کھینچنے کی کوشش کی، خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعہ کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر میں داخل...
لاطینی این سی اے پی نے ٹویوٹا کی سیڈان کار یارس کے سیفٹی ٹیسٹ کیے تو یہ گاڑی اچھی کارکردگی اور حفاظتی ٹیسٹوں میں پاس نہ ہو سکی۔ معروف کار مینوفیکچرر ٹویوٹا دنیا بھر کی مارکیٹس میں معقول قیمت پر معیاری، محفوظ، آرام دہ اور قابل اعتماد گاڑیاں بنانے کیلئے مشہور ہے لیکن کیا یہ مفروضہ پاکستان میں دستیاب گاڑیوں کیلئے بھی درست ہے؟ اب اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ لاطینی امریکا اور کریبین میں نئی گاڑیوں پر تجربات کرنے والے ادارے نے ٹویوٹا کی پاکستان میں دستیاب نئی سیڈان کار کو فیل...
بھارتی شوبز انڈسٹری میں کسی غیر ملکی مواد کو کاپی کرنا اور اس کا ہوبہو چربہ تیار کرنا کوئی نئی بات نہیں، ایک عرصے سے بھارتی گلوکار اور فلمساز، ڈرامہ نگار پاکستانی کہانیوں، گانوں اور دیگر غیر ملکی مواد کو کاپی کرتے آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ نے کاپی کرنے میں ہالی ووڈ، لالی ووڈ، اور تامل فلموں کو بھی نہیں بخشا۔ ایک سے ایک نئی فلم کسی نہ کسی دوسری انڈسٹری کی فلم یا گانے کی کاپی ہے۔ بھارت میں پاکستان کے مشہور گانے چُرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ بالی ووڈ فلمساز برسوں سے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریفک وارڈن نے معمر شخص کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور اسے سڑک پار کروا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو لاہور کے علاقے گلبرگ کی ہے جہاں ایک بزرگ گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث گھبرا جاتا ہے اور سڑک کو عبور نہیں کرپاتا۔ یہ معاملہ موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے دیکھا تو اس نے آگے بڑھ کر بزرد کی مدد کی، وارڈن نے دیکھا کہ بزرگ گاڑیوں کی تیز رفتار سے ڈر رہا ہے تو اس نے اسے گود میں اٹھا کر سڑک پار کرا دی۔ اس واقعہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام "ہر لمحہ پُرجوش" میں بات کرتے ہوئے عورت مارچ کو شرمناک قرار دیا، میزبان وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ وہ ماروی سرمد سے متعلق کیا خیال رکھتی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں۔ وینا ملک نے کہا کہ ماروی سرمد کو چاہیے تھا کہ وہ زندگی میں کسی اور چیز کو استعمال کر لیتیں مگر انہوں نے عورت مارچ کو ہی کیوں استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ایک این جی او بنانا چاہتی ہیں جو کہ خواتین...
گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا "بیگم شک کرتی ہے "چوری کا نکلا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی کلور اور تحریک انصاف کے اہم رہنما ابرارالحق نے "نیا گانا بیگم شک کرتی ہے" ریلیز کردیا ہے جو بے شارک کی کاپی نکلی۔ اس گانے میں معروف اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہیں ایک شکی بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ابرار الحق نے اس گانے کو "رن مریدوں" کے نام کیا ہے۔ اس گانے ‘بیگم شک کرتی ہے’ میں صبا قمر ایک مشکوک بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر کی جاسوسی کرتی ہے۔ کبھی وہ اپنے شوہر کا...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی ڈراموں میں قابل اعتراض مناظر، مواداور لباس پر مبنی مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے والے ڈراموں کی نہ صرف کہانیاں بلکہ سین اور اس میں اداکاروں کے پہنے گئے لباس کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل سمیت دیگر تمام پلیٹ فارمز پر عوامی شکایات کے انبار لگ رہے ہیں۔ پیمرا نے اب تک تمام ڈراموں...
معروف پاپ گلوکار علی عظمت کی جانب سے ملکہ ترنم نور جہاں سے متعلق غیر مناسب بیان پر اداکار احمد علی بٹ اپنی نانی کے حق میں بول اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی عظمت نے گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کی ظاہری شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید شروع ہوگئی، اس تنقید میں میڈم نور جہاں کے نواسے احمد علی بٹ بھی شامل ہوگئے ہیں۔ احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی عظمت پاکستان کے بڑے راک اسٹار ہیں اور میں نے انہیں بطور...
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا بھر میں پولیو کے خلاف مہم چلانے اور ویکسین کیلئے فنڈز دینے والے بل گیٹس پاکستانی پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے اس پاکستانی خاتون کے بلند حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے شمائلہ کی پولیو کے خلاف خدمات کے اعتراف میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح وہ علاقے میں جگہ جگہ جا کر لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سینئر پولیو ورکر ہیں اور لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے بھی...
نیو میکسیکو میں فلم شوٹنگ کے دوران افسوسناک کا واقعہ پیش آیا، ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈوِن سے اتفاقیہ گولی چل گئی،خاتون سینما ٹو گرافر ہلاک ہوگئیں، جبکہ ڈائریکٹر زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون جانبر نہ ہوسکیں، جبکہ ڈائریکٹر زیر علاج ہیں۔ حادثہ فلم رسٹ کی عکس بندی کے دوران پیش آیا،پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے،تحقیقات جاری ہیں،پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیلینا ہِچنس کے نام سے ہوئی، ہدایت کار جول سوزا...
دوسری شادی کے بعد مختلف مواقع پر اپنے بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اے آر وائی کے سپورٹس پروگرام ہر لمحہ پُرجوش میں شرکت کی، انہوں نے اپنی اہلیہ صدف کے کچھ عرصہ قبل دیئے گئے بیان سے متعلق کہا کہ اگر میری بیوی میرے جوتے اٹھا سکتی ہے تو مجھے بھی اس کے جوتے اٹھانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ فیمنیزم سے متعلق اہلیہ صدف کے بیان پر شہروز نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس نے اپنے لیے دیا تھا لوگوں کے لیے نہیں لیکن پھر لوگ یہ...
اداکارہ نازش جہانگیر نے بتادیا کہ وہ اداکاری کیلئے اپنی حدود کا تعین کرچکی ہیں، اس حدود میں رہتے ہوئے کام کرتی ہیں،’دی مزیدار شو‘ میں کام کے دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ کبھی بھی، کسی بھی صورت میں بولڈ کام نہیں کرسکتیں۔ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ وہ انہوں نے تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا اور مجبوری کے تحت ہر طرح کے کردار کیے لیکن کبھی بھی بولڈ کردار کیلئے حامی نہیں بھری،مقبولیت بڑھانے کے لیے طرح طرح کے مشورے دیے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی پی آر ٹیم رکھیں، بولڈ کردار کریں اور اسی طرح کے...

Back
Top