پاکستان میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون بھی رہتی ہیں جو گزشتہ 16 سالوں سے ہر ہفتے باقاعدگی سے نہ صرف دلہن کی طرح میک اپ کرتی ہیں بلکہ عروسی لباس بھی پہنتی ہیں اور پورا دن تیار ہوکر گزارتی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی رہائشی42 سالہ حرا گزشتہ 16 سالوں سے ہر روز جمعہ کے روز دلہن بنتی ہے، برائڈل میک اپ کرتی ہے، ہاتھوں پیروں پر مہندی لگاتی ہے، شادی کے زیورات اور لباس پہن کر پورا جمعے کا دن گزارتی ہے،اس عادت کی وجہ سے حرا " جمعہ کی دلہن " کے نام سے مشہور بھی ہوگئی ہے۔
حرا ذیشان سے...