غیر سیاسی

عائشہ اکرم نے ریمبو میرے بھائیوں کی طرح ہے لیکن ہم کپل شوٹ بھی کرتے ہیں اور 2 سال سے اکٹھے کام کررہے ہیں۔ جس پر ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کا کہنا ہے کہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا اور ہم ریلیشن میں تھے۔ ملزم نے کہا کہ 2 ماہ سے عائشہ اکرم کا ساتھ دے رہے تھے، مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں، کسی کی جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے اور یہ سبق ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں...
لاہور کے علاقے باٹاپور کے رہائشی ٹک ٹاکر آفتاب کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ پر جب کہ ویسے بھی فائرنگ کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی ہے۔ گرفتار نوجوان نے اس پابندی کو توڑا ہے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ خودکار اسلحے سے گولیوں کا برسٹ فائر کرتا ہے جس کی...
پاکستان کے ہیرو اور محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز 85 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے اپنی وفات سے قبل ایک اہم پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لاہور میں بننے والے اپنے اسپتال اے کیو خان ٹرسٹ کیلئے نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ محسن پاکستان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی بہن بھائیوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے اسپتال بنا رہا ہوں۔ اسپتال میں بنائی جانے والی پہلی ٹیم ختم...
مینار پاکستان واقعہ کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے مابین ملزموں سے پیسوں کے عوض سمجھوتہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس پہلو پر تفتیش ایک مبینہ آڈیو ٹیپ کے باعث آگے بڑھی ہے جس میں مبینہ طور پر عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان 6 ملزموں سے 5،5 لاکھ فی کس لیکر ان سے سمجھوتہ کرنے سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔ اس آڈیو کلپ میں خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب...
مینارپاکستان واقعہ کے بعد عائشہ اکرم نے ریمبو کیساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ مینارپاکستان پر بہت براسلوک کیا گیا ہے۔ اسکے کچھ روز بعد عائشہ اکرم نے ایک چینل کو انٹرویو دیا جس میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو میرے بھائیوں کی طرح ہے اور 2 سال سے میرے ساتھ کام کررہا ہے لیکن ہم کپل شوٹ بھی کرتے ہیں۔ اس انٹرویو میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو میرے ساتھ ڈھائی سال سے مخلص ہے اور میں اسے ہر جگہ سپورٹ کرتی ہوں اور یہ سٹنٹ بھی کرچکا ہوں اور میں اسکی سٹنٹ...
پاکستان کے نامور اور سینئر ڈرامہ نگار اور لکھاری انور مقصود نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نےآج تک کوئی کتاب کیوں نہیں لکھی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس مقدس کتاب "قرآن مجید" اس کے بعد دیوان غالب، کلیات میر اور علامہ اقبال کی کتب موجود ہیں، ان کتابوں کی وجہ سے انہیں کبھی کتاب لکھنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی۔ البتہ انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈرامے لکھنے کے باوجود کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن کچھ جاننے والوں نے تجاویز دی ہیں کہ مجھے...
کراچی میں نوجوان کیلئے شادی شدہ خاتون سے شادی کی خواہش جرم بن گئی، گھروالوں نے انیس سالہ حمزہ کو خاتون سے دور رکھنے کیلئے زنجیروں میں جکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو پولیس تک پہنچی تو شاہ لطیف پولیس نے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو اسی کے گھر سے بازیاب کرالیا،گزشتہ دنوں کراچی سے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ گھر والوں کی قید میں نوجوان نے خود بھی اپنی ویڈیو بنا کر اسے پولیس تک پہنچایا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور نوجوان کو اگلے روز ہی بازیاب...
شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کے باعث جانی اور مالی نقصان کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،دس فروری دو ہزار سولہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے متصل مہران ٹاؤن کے رہائشی 37 سالہ عزیز الرحمان کیلئے زندگی کا بدترین دن بن گیا۔ عزیز الرحمان ملٹی نیشنل ایس جی ایس لیبارٹریز میں سیکیورٹی کمپنی فیلکنز سیکیورٹی کی جانب سے گارڈ تعینات تھے۔ 10 فروری 2016ء کو کمپنی کے کیشیئر کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلے تو ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،اس دوران مزاحمت پر عزیز الرحمان پر فائرنگ کردی گئی، ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگنے سے شہری معذور...
لاہور کی رہائشی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مستحق بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان نے اعلان کیا ہے کہ اپنی پوری تنخواہ یتیم خانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرواؤں گی جبکہ ایک ایسی اکیڈمی قائم کروں گی جہاں غریب اور مستحق بچوں کو مقابلے کے امتحانات کیلئے مفت تیاری کروائی جائے گی۔ تحریم احسان شیخ کا کہنا ہے کہ نہ صرف غریب بچوں کی کیلئے سی ایس ایس کی فری کوچنگ اکیڈمی بنائیں گی بلکہ سرکاری...
کراچی میں افغان کرکرے گینگ نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے پولیس کی متعدد کوششوں کے باوجود ایک بھی ملزم پکڑا نہیں گیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں درجنوں وارداتیں کرنے والے کرکرے گینگ کے کارندے پولیس کی پہنچ سے تاحال باہر ہیں اور اپنی وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گینگ نے کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن کے گھروں میں لوٹ مار کو اپنا مشغلہ بنایا ہوا ہےجہاں کے گھروں سے وہ بھاری مالیت میں نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹتے اور فرار...
کورونا وبا کے دوران عوام نے فلمیں ڈرامے گیمز سمیت دیگر کاموں میں وقت گزارا، لیکن یہ کیا پاکستانی جو بالی ووڈ فلموں کے شائقین ہیں، گزشتہ سال بالی ووڈ فلموں کو گھاس ہی نہ ڈالی، جی ہاں سروے نے حیرت انگیز انکشاف کردیا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانیوں نے 2020 میں کوئی بھی بھارتی فلم نہیں دیکھی،اس حوالے سے نوجوانوں میں گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ گزشتہ سال یعنی 2020 میں کتنے فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلم...
لاہور میں 8 جوان بچوں کا معذور والد راوی پل کے پاس ایک جھونپڑی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، کہتا ہے اولاد نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ آپ سے بو آتی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹانگ سے معذور 70 سالہ خضر حیات اور اس کی اہلیہ زبیدہ ایک جھونپڑی میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی سگی اولاد نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے، خضر حیات شوگر کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی ایک ٹانگ کھو چکے ہیں جبکہ اسی موذی مرض نے زبیدہ بیگم کو بھی چلنے پھرنے سے قاصر کردیا ہے۔ زبیدہ کا کہنا...
دبئی میں ہنی مون پر موجود پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک تصویر پر میمرز کی جانب سے انتہائی مزاحیہ میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ احسن محسن اکرام اور منال خان آج کل دبئی میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں جبکہ یہ جوڑا اس سے قبل مالدیپ میں موجود تھا۔ منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے گھومتے پھرتے نت نئی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام کی جانب سے اہلیہ منال خان کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئیں۔ پہلے تو...
سوشل میڈیا مہم کے کیس میں مشہور گلوکار علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع نے تو عدالت میں پیش نہیں ہونا، عدالت فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کرے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے علی گل پیر کے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں علی ظفر بذات خود پیش ہوئے۔ دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی گل پیر نے جھوٹا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ مکمل طور پر صحت یاب...
اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر عدالت میں بول پڑا اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت چھ ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا،نور مقدم کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت میں معافی کی درخواست کرتے ہوئے روسٹر پر بات کرنے کی اجازت طلب کی۔ سماعت کے دوران ملزم ظاہر جعفر نے پہلی بار عدالت کے روبرو بولتے ہوئے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں،ظاہر جعفر نے عدالت سے استدعا کی...
منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ان دفعات کے تحت جرائم ثابت ہونے پر آریان خان کو 20 سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطاب آریان خان کو منشیات کنٹرول بیورو(این سی بی) نے گرفتار کیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ8 سی،20 بی،27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ این ڈی اپی ایس ایکٹ کی شق نمبر 8...
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے طالبعلم جبرائیل کو جامعہ سے نکالے جانے کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے جبرائیل کو بحال کردیا،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں تعلیمی سیشن کے آخری سال کے طالب علم محمد جبرائیل نے یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے کیس کو بے نقاب کیا تھا، جس پر انتظامیہ نے اسے یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔ طالبعلم محمد جبرائیل کو بحال کرنے کا فیصلہ آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید اکبر زیدی کی زیرصدارت ڈسپلنری کمیٹی نے کیا،یونیورسٹی کی...
منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے دوران تفتیش بیان دیا ہے کہ مجھے گھر میں پاپا سے ملنے کیلئے بھی ان کی سیکرٹری سے ٹائم لینا پڑتا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں زیر حراست ہیں ، انہوں نے دوران تفتیش بھارتی اینٹی نارکوٹکس بیورو( این سی بی) کو اپنے والد کی مصروفیات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے پاپا فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان سے ملاقات کیلئے بھی...
پنڈورا پیپرز نے بڑا انکشاف کر دیا، صرف برطانیہ میں کتنے بلین پاؤنڈ کی جائیداد خریدی گئی اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز نے صرف برطانیہ میں آف شور کمپنیز کے ذریعے 1500 سے زائد پراپرٹیز خریدنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ رپورٹ میں برطانیہ میں خریدی گئی پراپرٹیز کی قیمت کا تخمینہ 4 بلین پاؤنڈ سے زائد لگایا گیا ہے۔ پنڈورا پیپرز میں برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کو عطیات دینے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون...
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی منشیات برآمد کی تھی۔ جبکہ اسی کروز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی موجود تھا جو کہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ آریان خان کو تحقیقات کے دوران اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے ایک...