غیر سیاسی

ماسٹر چانگان کی اوشان ایکس7نامی ایس یو وی بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر نظر آئے گی کیونکہ کمپنی کی بنائی گئی اوشان X7 دیکھی گئی ہے جس پر "ہیلو فیوچر" کے الفاظ اور دیدہ زیب رنگوں سے اسے جاذب نظر بنایا گیا ہے۔ چینی کار مینوفیکچرر چانگان کے مطابق یہ ایس یو وی نہ صرف پاکستان بلکہ اسے دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جائے گا جن ممالک میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو کی سہولت موجود ہے۔ اوشان x7 اور اوشان x7 پلس دو ویرینٹ مارکیٹ میں لائے جائیں گے جو کہ ٹویوٹا کی فارچونر اور کیا کمپنی کی تھرڈ جنریشن سورینٹو کے مقابلے...
نورمقدم قتل کیس میں اہم انکشافات۔۔ قتل کے روز ظاہر جعفر کے گھر آنیوالے 11 لوگ کون تھے؟ 20 جولائی کو 3 بجکر 42 منٹ پر لینڈکروزر پر کون آیا؟ سیکیورٹی کی وین پر کونسے 4 لوگ آئے؟ تفتیشی افسر کے کردار پر سوالات اٹھ گئے۔ گزشتہ روز عدالت میں نورمقدم کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت یہ انکشاف ہوا کہ قتل کے روز 11 لوگ ظاہر جعفر کے گھر آئے۔عدالت میں ایک سی سی ٹی فوٹیج چلائی گئی جس میں ایک گاڑی سے اترتے لوگوں کو دیکھاجاسکتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے روز 3 بجکر 42 منٹ پر ایک سفید رنگ کی لینڈکروزر...
لاہور میں آن لائن پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ اور تین بہن بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کے روبرو مزید انکشافات کیے ہیں۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ پب جی گیم میں بار بار ہارنے کی وجہ سے وہ شدید قسم کے دباؤمیں تھا۔ میں نے یہ ذہن میں رکھ کر اپنے گھر والوں پر گولیاں چلائی تھیں کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔ پولیس کے مطابق 19 جنوری کو کاہنہ میں 18 سالہ علی زین نے پب جی گیم کھیلتے ہوئے اپنی والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس نے پولیس کے روبرو یہ...
مشہور اداکار و ماڈل عائشہ عمر نے ایک بار پھر اپنی زندگی میں مختلف مواقع پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے پر گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں نہ صرف بچپن میں بلکہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیوچیا میگزین کو اپنے تازہ ترین انٹرویو میں عائشہ عمر نے اپنی زندگی میں محرومیوں اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 2 سال تھی جب ان کے والد انتقال کرگئے تھے اور تب ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی، حالات اتنے خراب تھے کہ تعلیم...
پاکستان میں کراس اوور SUV سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ فرانسیسی کارمینورفیکچرر پیجو نے پاکستان لکی موٹرز کے تعاون سے مقامی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنی ایس یو وی کے دو ماڈل 2008 اور آلیور کی قیمتیں بتا دی ہیں۔ لکی موٹررز پہلے ہی کِیا موٹرز کے ساتھ شراکت میں کِیا سپورٹیج اور کِیا پکانٹو جیسی کاریں پاکستان میں لانچ کر چکا ہے۔ پیجو کی قیمت اور ماڈل کی بات کی جائے تو اس کے دو ویرینٹ ہیں جن میں سے پہلا پیجو ایکٹو ہے جس کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے جب کہ پیجو...
منی لانڈرنگ کا مذاق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے گلے پڑگیا۔۔ ایف آئی اے کا حریم شاہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے اہم اقدام تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے حریم شاہ کے دو بینک اکاونٹس منجمدکرنے کے لیے خط لکھ دئیے۔ ایف آئی اے نے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائنس کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے لیٹرز لکھے ہیں۔ اپنے خط میں ایف آئی نے موقف اپنایا کہ حریم شاہ کا ایک اکاؤنٹ لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے، دونوں اکاونٹس حریم شاہ کے اصل نام فضا...
خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں منگل کو نوجوان جوڑا ہراسانی کیس7 کی سماعت کے دوران شریک ملزم محب بنگش نے بخشی خانے کے اندر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ ملزم نے کہا کہ اس سے پہلے ہونے والی سماعت پر جب مجھے بخشی خانہ لیجایا گیا تو مجھے کہا گیا کہ کوئی ملنے آیا ہے اور ساتھ والے کمرے میں لے گئے مگر وہاں تفتیشی افسر موجود تھا جو کہ مجھ سے سوال جواب کرنے لگا میں نے بتایا کہ میں تعلیم یافتہ ہوں اور روٹس سے پڑھا ہوا ہوں۔ ملزم کے مطابق پولیس افسر...
آن لائن اخبار کی صحافی مونا خان نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ظاہر جعفر کو انگلی کی مدد سے رپورٹرز کو اشارے کرتے ہوئے اور منہ میں بڑبڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو اگر غور سے دیکھیں کہ تو ظاہر جعفر نہ تو وہیل چئیر پر آیا، نہ سٹریچر پر بلکہ اپنے قدموں سے عدالت سے باہر نکلا، ایک جگہ تار آئی تو ظاہر جعفر جھک کر نیچے سر کرکے گزرا جس کا مطلب ہے کہ اسے پہچان ہے کہ اسکے سر پر تار ہے اور اسے کیسے گزرنا ہے۔ظاہر جعفر کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے۔ ویڈیو میں ظاہر جعفر کو...
چنگان پاکستان کا ایلسون اورکاروان کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے منی بجٹ میں گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا، جس کے بعد چنگان پاکستان نے موقع سےفائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف ویریئنٹس کی قیمتیں بڑھادیں،پاک سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا، کِیا لکی موٹرز اور ڈی ایف ایس کے نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ چنگان کے ڈیلر کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 سے ہوچکا ہے اور نئی قیمتیں 15 جنوری سے پہلے کیے گئے تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر بھی لاگو ہوں گی،کمپنی نے قیمتوں میں کم از...
والدین تو شفقت اور محبت سے رکھتے ہیں لیکن فیصل آباد کے والدین نے کچھ الگ ہی کردیا، سویاں کھانے پر 13 سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد کیا، بچی شدید زخمی ہے، آنکھ بھی نہیں کھل پارہی۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے اکبر ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں سویاں کھانے پر سوتیلی ماں اور سگے باپ نے 13 سالہ بیٹی زینب کیلئے سویاں کھانا جرم بنادیا، بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ بچی زینب نے بتایا کہ اسے پائپ اور تاروں سے مارا گیا،اتنا ہی نہیں والدین معمولی معمولی بات...
پانچ ماہ قبل فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اغواء ہونے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا، متاثرہ خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے دوران زیادتی کے امکان کو مسترد کردیا جبکہ ملزمان نے خاتون سے جنسی زیادتی کا اعتراف کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او غلام مبشر نےکیس سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا فیصل آباد میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، خاتون کو ہراساں کیا گیا لیکن خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔ سی پی او فیصل آباد نے بتایا کہ خاتون...
لاہور ہائيکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر حکم امتناعی کيخلاف درخواست منظور کرلی۔ سیشن کورٹ نے گلوکارہ کے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روک رکھی تھی تاہم اب درخواست منظوری کے بعد اس پر بھی کارروائی ہو سکے گی۔ میشا شفیع کی جانب سے ایڈوکیٹ ثاقب جیلانی نے دلائل مکمل کیے تو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنایا، گلوکارہ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کيخلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ گلوکارہ میشاشفیع نے اپنی درخواست میں گلوکار واداکار علی ظفرکے...
کچھ روز قبل نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو کرسی پر لایا گیا، آج سٹریچر پر لایا گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اسے سزا سے بچنے کا ڈرامہ قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران اسے اسٹریچر پر اسلام آباد کی سیشن عدالت لایا گیا، جب کہ گزشتہ سماعت پر اسے پولیس افسران کرسی پر کمرہ عدالت کے اندر لائے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک ظاہر جعفر سزا سے بچنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے اور خود کو ذہنی معذور...
مارننگ شومیزبان نادیہ خان کو بےشرم کہے جانے پر ان کا بھی ردعمل آگیا معروف مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے ان کے میک کے بارے میں سوال کیا تھا جس پر شرمیلا فاروقی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو بےشرم کہا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم پی پی رہنما کی جانب سے ایسے رویے پر نادیہ خان کا بھی ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط تو نہیں ہے میں نے کوئی غلط سوال تو نہیں...
ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر اس کے باوجود بھی ریکوری نہیں کر سکا کیونکہ گلوکارہ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال کر خالی کر دیئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں کچھ روز قبل تک ڈھائی کروڑ روپے موجود تھے تاہم گلوکارہ نے رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ...
شرمیلا فاروقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔ جس پر انیسہ...
عثمان مرزا کیس میں اہم پیشرفت: منحرف گواہان عدالت میں پیش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ای الیون لڑکے لڑکی جنسی تشدد کیس کی سماعت کی۔ منحرف ہونے والے متاثرہ لڑکا لڑکی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کل دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ویڈیو کمرہ عدالت میں چلائے جانے کی استدعا کی گئی، ویڈیو چلانے کیلئے جج نے کمرہ عدالت خالی کروا لیا اور غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ مثاثرہ لڑکے اسد کے بیان پر...
مستنصر حسین تارڑ لکھتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران جب عمران خان کی والدہ کی قبر بھی زد میں آئی تو عمران خان نے کوئی رعایت نہیں مانگی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا۔ اردو ادب کے مشہور و معروف مصنف مستنصر حسین تارڑ نے اپنی کتاب "لاہور دیوانگی"میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قانون کی پاسداری کے حوالے سے ایک واقعہ کا ذکر کیا ہے جس میں عمران خان کی والدہ شوکت خانم کی قبر کے اردگرد اینٹوں کی حد بندی تھی جو تجاوزات کے زمرے میں آئی۔ لاہور دیوانگی کےصفحہ نمبر112 پر مستنصر حسین تارڑ...
نورمقدم قتل کیس میں لڑکے لڑکی تعلقات سے متعلق ظاہر جعفر کے وکیل کے سوالات پر عدالتی ماحول بدل گیا اور ظاہرجعفر کے وکیل کے سوال پر شوکت مقدم کافی برہم ہوئے۔ سماعت کے موقع پرظاہر جعفر کے وکیل وکیل ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ وہ ان سے کچھ سخت سوالات کریں گے لہٰذا وہ غصہ نہ ہوں۔ صحافی ثاقب بشیر کے مطابق نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کا مقتولہ کے والد شوکت مقدم سے جرح میں سوال کیا کہ آپ اس ملک کے سابق سفیر رہے ہیں اس بیک گراؤنڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں...
کورونا سے متاثرہ لتامنگیشکر کی طبیعت میں بہتری نہ آئی، ڈاکٹرز کی دعاؤں کیلئے اپیل 92 سالہ معروف بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر کورونا سے متاثر ہیں انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ لتامنگیشکر کے ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق زیادہ بہتری نہیں دیکھ رہے اس لیے انہوں نے لتا کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی...

Back
Top