پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو شروع شروع میں جب بھابھی کہہ کر پکارتے تھے تو یہ سمجھتی تھیں کہ انہیں باربی کہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "ٹائم آؤٹ ود احسن خان" میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کیے۔
1 گھنٹے سے بھی زائد طویل انٹرویو میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے اپنی نجی زندگی، اپنے رشتے سے متعلق بہت سے واقعات کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلق...