غیر سیاسی

شوبز کے ستاروں نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نامور فنکاروں نے عمران خان کے حق میں بیان دے دیا،معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں،کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔ عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔ ہر دل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی...
سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی کے بعد والی زندگی پر باتے کرت ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ شادی کے بعد عقل ٹھکانے آ گئی ہے۔ گو کہ یہ انٹرویو پرانا ہے مگر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کے اس پرانے انٹرویو کا کلپ بہت دیکھا جا رہا ہے جس پر لوگ تبصرے بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم "کھیل کھیل میں" کی تشہیر کے سلسلے میں...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی خاتون حیاسا سائیکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔ حیاسا سائیکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کی۔ شادی کے لیے گھر میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی...
معروف اداکارہ سارہ لورین کہتی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ جو نمازیں بچپن میں ادا کی جاتی ہیں، وہ جوانی میں میں آفت و بلاؤں سے محفوظ رکھتی ہیں،اداکار نعمان اعجاز کے شو ’’جی سرکار‘‘ میں سارہ لورین نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ شو کے دوران سارہ لورین نے اپنی فیملی کے حوالے سے گفتگو کی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، روتے ہوئے سارہ نے بتایا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا، چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن...
وفاقی وزیر عمر ایوب مظفر آباد میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ٹیک آف کے دوران پھسل گئے، معمولی چوٹوں کے بعد وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب پیراگلائیڈنگ فیسٹیول پہنچے اور انہوں نے پیراگلائیڈنگ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ ٹیک آف کےدوران پھسل گئے۔ رپورٹ کے مطابق عمرایوب پھسلنے کے بعد کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے اور ٹانگوں ، بازوؤں پر معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ واقعہ کے حوالے سے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کررہی تھیں جس پر...
روہڑی کے علاقے چھوہارا منڈی کے قریب پٹنی تھانے کی حدود میں 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا کماری کو ملزم واحد بخش لاشاری نے زبردستی شادی کی کوشش میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری پوجا کماری سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے وہ 21 مارچ کی شام کو زبردستی اس کے گھر گھسا اور اسے بھگانے کیلئے اکسانے لگا جب لڑکی نے انکار کیا تو اس نے اسی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایس پی سکھر پولیس کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل...
سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق کا ایک کلپ آن لائن پلیٹ فارم کرک ٹریکر نے شیئر کیا کہ کس طرح سابق قومی کپتان انضمام الحق کی عمران خان نے بطور کپتان قومی ٹیم میں سلیکشن کی اور ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کا موقع دیا۔ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ کے چند کرتا دھرتا اور باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری تھا جب عمران خان نے انضمام الحق سے متعلق کہا کہ یہ لڑکا اچھا کھیلتا ہے۔ سابق اسپنر نے بتایا کہ انضمام الحق کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے شاندار طریقے سے کھیلتے...
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کی آواز میں پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی 48 ویں وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا آفیشل ٹریک جاری کر دیا گیا ہے۔ جو کہ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ہے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس آفیشل ٹریک کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس آفیشل ٹریک کے ذریعے پاکستان کی او آئی سی اور امتِ مسلمہ کے ساتھ مضبوط وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس آفیشل ٹریک کی...
خیبر پختونخواہ کےضلع مہمند میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے دو روزہ فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ فری ٹریننگ میں ضلع مہمند کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے طریقہ کار, فیس بک اور انسٹاگرام مارکیٹنگ, سوشل میڈیا ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ اور فری لانسنگ کی ٹریننگ دی گئی۔ دو روزہ فری ٹریننگ میں بڑی تعداد میں ضلع مہمند کے نوجوانوں نے حصہ لیا. ٹریننگ میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے علاقے کے نوجوان اپنے لئے...
کہتے ہیں علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، اگر شوق اور جستجو ہو تو کسی بھی عمر میں انسان اپنے تعلیم کا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے والد نے بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی،والد نے بیٹی کے ہمراہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا،ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینیرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پشاور کی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن میں اس وقت الگ...
مونا لیزا سے سارہ لورین تک کا سفر، اداکارہ سارہ لورین کے بارے میں اکثریت کا خیال ہے کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں،اداکارہ نے کبھی اپنے مذہب کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، پہلی بار سارہ لورین نے واضح کیا کہ وہ مسلمان ہیں۔ اداکارہ سارا لورین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عام طور پر لوگ انہیں مسیحی سمجھتے ہیں مگر وہ مسلمان ہیں، نماز بھی پڑھتی ہیں بلکہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بھی بیٹھ رہی ہیں،سارہ نے بتایا کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے...
حوصلے بلند ہوں تو پھر کامیابی مل ہی جاتی ہے، لاہور کی بصارت سے محروم لڑکی نے آنکھوں سے محروم ہونے کو اپنی کمزوری نہیں طاقت بناکر کامیابی کو نصیب بنالیا۔ بچپن سے ہی بصارت سے محروم لاہور کی سعدیہ نے اپنی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور محنت کے بل بوتے پر پہلی بلائنڈ وائس پرنسپل بن گئی۔ لاہور کی سعدیہ نے روشن مستقبل کے خواب دیکھنا نہ چھوڑے اور قوت ارادی کی بدولت نہ ماسٹرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کالج کی پہلی بلائنڈ پرنسپل ہونے کا اعزازاپنے نام کرلیا۔ سعدیہ بٹ جو ماسٹرز میں گولڈ میڈلسٹ ہونے...
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید اس وقت سوشل میڈیا تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں، صارفین ان پر پابندی کامطالبہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ثناء جاوید کے خلاف اس مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب فیشن ماڈل منال سلیم نے انسٹاگرام پر نام لیے بغیر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ مزیدکسی اداکارہ یا سیلبرٹی کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور کوئی کلائنٹ انہیں ایسا کرنے کی درخواست بھی نہ کرے۔ منال سلیم نے کہا کہ میرے اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ ادکارائیں ہمیں "دو ٹکے کی ماڈلز" سمجھتی ہیں، انہیں...
گاڑیوں سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق چنگان کی پہلی کراس اوور اوشان X7 کے دو ویرینٹس ( کمفرٹ اور فیوچر سینس) لانچ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک 5 سیٹر جبکہ دوسری 7 سیٹر ہے۔ 7 سیٹر اوشان X7 کا وہی سائز ہے جو 5 سیٹر ویرینٹ فیوچرسینس کا ہے۔ دونوں کی لمبائی 4730 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے۔ یعنی کہ 7 سیٹر کمفرٹ ویرینٹ میں جگہ سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ TGDI یورو 6 انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا...
مشہور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے ایک مداح نے انہیں چھونے کی کوشش کی تاہم مہوش حیات کے دوست نے انہیں اس حرکت سے باز رکھا۔ فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات ایک تقریب میں شریک ہیں اور ان کے اردگرد ان کے فینز اور چاہنے والے جمع ہیں۔ ایسے میں ایک شخص نے مہوش حیات کےساتھ تصویر بنواتے ہوئے ان کے پیچھے سے ہاتھ کندھے یا کمر میں ڈالنے کی کوشش کی مگر پیچھے موجود مہوش حیات کے دوست نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور...
ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل سڑک پر حادثے کا شکار لوگوں کی مدد کرنے پہنچی تو ان کی گاڑی سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ فوٹوشیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یشما گل نے خود پر گزرے ایک افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بتائیں،انہوں نے کہا کہ کیسے انسانی بنیادوں پر کسی کی مدد کرنے جانے پر انہیں اپنے موبائل فون سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یشما گل نے بتایا کہ میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گزررہی تھیں کہ اچانک میرے سامنے 2 موٹر سائیکل سواروں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا،...
بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں کیا کرتا رہا، بھارتی کس طرح پاکستان کیخلاف سازشیں کرتا ہے، پاکستانی فلم ڈھائی چال میں بھارتی چالیں بے نقاب کردی گئیں،فلم کا ٹریلر آتے ہی چھاگیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم میں شمعون عباسی نے کلبھوشن کا کردار نبھایا ہے جبکہ اداکارہ عائشہ عمر بھی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا، جسے دیکھ کر بھارتی صارفین چراغ پا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریلر دیکھ کر بھارتیوں نے اپنی ناراضگی...
دنیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی موت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، تھائی لینڈ کی پولیس نے موت کی وجہ سے متعلق تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی پولیس نے آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپنر شین وارن کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے تھائی لینڈ کی رائل پولیس کا کہنا تھا کہ موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے تاہم موت کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی، اس کیلئے شین وارن سے ملاقات کرنے والے افراد اوران کے قریبی دوستوں کے بیانات قلمبند کیے...
یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے روسی حملے کے نتیجے میں ملک میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پناہ دینے کے فیصلے نے بہت سے دل جیت لیے اور دنیا پاکستان کے اس رویے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کو بھی پاکستانی سفارتخانہ نکال رہا ہے، یوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم ہمانشو نارائن نے ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی سفارتخانے کے اندر بھارتی طلبا کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے، یوکرین میں...
لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ اداکارہ صباقمر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ ہمارے حق میں ہے، اوقاف کے ریجنل مینجر اخلاق...

Back
Top