غیر سیاسی

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ کو اپنے داماد کی وفات کے بعد امید ہے کہ اب ان کی پیچھے بچنے والی تمام تر جائیداد ان کی بیٹی ہی کی ہے۔ دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ اُن کے داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیویوں اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے۔ اس میں پہلی بیگمات یا ان میں سے ہونے والے بچوں کا کچھ نہیں...
کراچی کی دعا زہرہ سے پسند کی شادی کرنے والے ظہیراحمد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا میرے وکیل نے بھی مجھے میڈیا پر بولنے سے منع کررکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے اپنا گھر چھوڑ کر لاہور کے رہائشی ظہیر احمد سے پسند کی شادی کرنے والی دعازہرہ اپنے خاوند کے ہمراہ پہلی بار ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئیں، دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ظہیر احمد نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں حال ہی میں ایف ایس سی پر ی میڈیکل کے امتحانات سے فارغ ہوا ہے، پیشے کے اعتبار سے میں...
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی قائداعظم زندہ باد کے ٹریلر نے بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑدئیے فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ، ہمایوں سعید ، مہوش حیات ، واسع چوہدری ، اعجاز اسلم ، عائشہ عمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب 2 سال کی طویل...
معروف اداکارہ مشی خان نے مرحوم عامر لیاقت کیخلاف انکی زندگی میں ویڈیو جاری کرنے اور تنقید پر معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ عامرلیاقت کی وفات پر روتی نظر آئیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عامر لیاقت کی وفا ت پر بہت دکھ اور افسوس ہے،اللہ تعالی ان کو جنت عطا فرمائے اور گھر والوں صبر جمیل عطا فرمائے۔ مشی خان نے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور معذرت کرنا چاہوں گی۔وہ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں ، 2 دن سے میرے دل پر بہت بوجھ...
پولیس نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش مکمل ہونےتک گھرسیل رہے گا، کرائم سین کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر کھولا جائے گا۔...
کراچی سے والدین کے بیان کے مطابق لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کے اقبالی بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے جس میں نمرہ اعتراف کیا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا وہ خود نجیب شاہ رخ کے پاس تونسہ گئی۔ اقبالی بیان میں نمرہ نے مزید کہا ہے کہ اگلے روز یعنی 18 مئی کو ہم نے خریداری کی جس کے بعد ہمارا نکاح ہوا، میں 18سال کی بالغ لڑکی ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ نمرہ نے اپنے بیان میں عدالت سے درخواست کی کہ اسے اس کے والدین کے ساتھ نہ بھیجا جائے۔ قبل ازیں نمرہ کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں...
پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ کو معلوم ہے اگر مجھے محبت ہو جائے تو میں کھل کر کہتی ہوں اور جب ختم ہو جائے تب بھی بتا دیتی ہوں۔ صبا قمر نے کہا کہ ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، میں ”اُن“ کے ساتھ خوش ہوں، پیار ہم سب کو ہوتا ہے، میری محبت کے بارے میں کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کچھ اندازے...
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت ہمارا بیٹا اور داماد تھا۔ تفصیلات کے مطابق آج وفات پانے والے مشہو ر مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا تھا، دانیہ کی والدہ سلمیٰ بیگم نےعامر لیاقت کی وفات اور میاں بیوی کے درمیان تنازعے سے متعلق اپنا موقف دیدیا ہے۔ سلمیٰ بیگم نے نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عامر لیاقت کی وفات...
مشہور مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پولیس نے ان کے گھر کو سیل کردیا ہے،جبکہ عامر لیاقت حسین کی فیملی نے ان کے پوسٹ مارٹم کو رکوادیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نےکہا ہے کہ عامر لیاقت کی فیملی نے ان کی ڈیڈ باڈی کا پاسٹ مارٹم رکوادیا ہے، عامر لیاقت کی فیملی نے موقف اپنایا ہے کہ اس حوالے سے سوچ کر جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر کو سیل کردیا ہے، موت کی وجہ جاننے کیلئے پولیس نے تفتیش...
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کی وصیت اور سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کا ردعمل سامنےآگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد سماجی رہنما اور چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کی جانب سے عامر لیاقت کی وصیت کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رمضان چھیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کیلئے مجھے وصیت کی تھی۔ دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور...
معروف اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے متعلق ان کے ملازم نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کے ملازم نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے وہ ان تیاریوں کے دوران بہت روئے جس کے باعث ان کی طبعیت ناساز ہو گئی۔ ملازم کا کہنا تھا کہ جب سےڈاکٹر عامر لیاقت کے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے معاملات خراب ہوئے تھے وہ ہروقت ٹینشن اور ڈپریشن میں رہتے تھے، شدید ڈپریشن کے باعث ان کی طبعیت بہت اکثر بگڑ...
سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ جو اوپر کے لوگ بڑے بڑے فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے کیا کہا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا تو غریب کو کیا فرق پڑے گا؟ سیمی راحیل کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ان کا دماغ جوتیوں میں ہے، بلکہ دماغ ہے ہی نہیں، اگر آپ نے پیٹرول مہنگا کیا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، آپ سب نے تو اپنی جیبیں فالتو پیسوں سے بھری ہوئی ہیں۔ CeWXwkaI32E انہوں نے کہا کہ بیچارے عام لوگ، محنت مزدوری کرنے والے کیا کریں گے، اس مہنگائی میں، آپ تو صرف ٹھنڈے...
بھارت کے گلوکار ایڈاوا بشیر ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہو گئے۔ کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیو پرفارم کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار نے پروگرام میں یسوداس کا گانا "مانا ہو تم بہت خوبصورت" گایا ، گانا ختم ہوتے ہی وہ طبیعت بگڑنے کے باعث زمین پر گر پڑے، انہیں فوری طور پر چیرتھلا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹروں نے ایڈاوا بشیر کی موت کی تصدیق...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بڑے سِول ایوارڈ (ستارہ پاکستان) سے نوازا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پر ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ستارہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر پاکستانی لباس سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی...
بھارتی فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم جگ جگ جیو میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا، کرن جوہر کی ہدایت کاری میں آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے پر ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا کاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت...
جنسی ہراسگی ، مرد اور خواتین کے لیے برابری کے حقوق اور تحفظ کو اجاگر کرنے والی اداکارہ ہاجرہ یامین خود بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ٹائم آؤٹ وِد احسن خان میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر گفتگو کی۔ میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کبھی کوئی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیاہے؟حاجرہ یامین نے بتایا کہ ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے کہ بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں کس...
گجرات میں دو سپین پلٹ بہنوں کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، قتل کے مرکزی ملزم سگا بھائی اور چچا نکلے،پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت چھ ملزمان گرفتارکرلیا ہے۔ تھانہ گلیانہ کے گاؤں ںوتھیہ میں اسپین پلٹ دو سگی بہنوں انیسہ اورعروج کو دو روز قبل واپس آنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ ڈی پی اوعطا الرحمان نے بتایا کہ انیسہ اورعروج کا ایک سال قبل چچا زاد اور ماموں زاد سے نکاح ہوا تھا، لیکن وہ اس سے خوش نہیں تھیں اور طلاق لینا چاہتی تھیں۔ انہوں ںے...
مشہور اداکار و ہدایات کار یاسر نواز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیکھنے میں بالکل جوان لگتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان جذبات کا اظہار انہوں نے ایک ویب شو کے دوران اس وقت کیا جب ان سے مشہور شخصیات کا نام سن کر اپنے ذہن میں آنے والے تاثرات کو زبان پر لانے کی فرمائش کی گئی۔ جیسے ہی پروگرام کے میزبان نے مریم نواز کا نام لیا تو یاسر نواز نے کہا کہ مریم نواز جوان تو نہیں ہیں مگر وہ دیکھنے میں بالکل جوان لگتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم...
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے اسے بیرون ملک لیجا کر ویڈیوز بنا کر کروڑوں روپے کمانے کا سبز باغ دکھایا تھا۔ دانیہ شاہ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عامر لیاقت نے اس سے کہا تھا کہ میں تمہیں بیرون ملک لیجا کر تمہارے ساتھ ویڈیوز بناؤں گا جس سے ہم کروڑوں روپے کمائیں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ عامر لیاقت کے ساتھ ویڈیوز بنا کر آپ کیسے کروڑوں روپے کما سکتی تھیں؟ اس پر دانیہ نے بتایا کہ انگریزوں کی طرز پر غیر اخلاقی...
اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کو جعلی قرار دے دیا۔ اداکار کے نام سے ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی ہے جس میں عمران خان کی حمایت پر ان کے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے لیے سخت الفاظ درج کیے گئے، اس وائرل فیک پیغام پر لوگوں کا سخت ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر ہی سامنے آنے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والا ٹوئٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام...

Back
Top