غیر سیاسی

اصل زندگی ہو یا ڈرامہ بھارت کے ڈرامے بند نہیں ہوتے، جو ڈوپٹہ آسانی سے گلے سے نکالا جاسکتا تھا اس کو نکالنے کیلیے ایک الگ ہی ڈرامہ سین عکس بند کیا،سوشل میڈیا پر بھارتی ڈرامے کا ایک سین وائرل ہورہاہے جسے دیکھنے والے شدید دنگ رہ گئے۔ سین کچھ یوں ہے کہ ہیرون کے گلے کا دوپٹہ پنکھے میں پھنس جاتا ہے جس سے دوپٹے کا گھیرا ہیروئن کے گلے میں تنگ ہوتا جاتا ہے جب کہ ڈوپٹہ خود ہیروئن بھی نکال سکتی تھی لیکن شاید ہیروئن کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔ ہیروئن کی جان خطرے میں ہو اور ہیرو انٹری نہ دے ایسا تو...
بھارت کی شوبزانڈسٹری تو اکثر پاکستانی پراجیکٹس سے آئیڈیاز چوری کر لیتی ہے، کبھی گانے کی نقالی سامنے آتی ہے تو کبھی دھن کا چربہ بنا لیا جاتا ہے اور اکثر اپنے ڈراموں میں پورے پورے مناظر کاپی کر لیتے ہیں لیکن اس بار معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔ نئی آنے والی پاکستانی فلم ’’رشتے‘‘ کا پوسٹر کم و بیش مقبول ترین بالی ووڈ فلم کبھی خوشی کبھی غم کے پوسٹر جیسا ہے ۔ دلچسپ بات اس پوسٹر پر آنے والا ردعمل ہے جس میں کاپی رائٹ ایکٹ کا شعور رکھنے والے بیشترافراد نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی محنت...
کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں لڑکے نے سوتیلی ماں کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ ملزم نے نماز کی حالت میں کھڑی خاتون پر چھری سے متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات میں نوعمر سوتیلے بیٹے نے تیز دھار آلے سے کئی وار کر کے ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ کراچی پولیس کے مطابق انعام نامی شخص نے مدد گار 15 پر قتل کی واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی...
وفاقی حکومت نے 75ویں یوم آزادی پر لوگو ڈیزائن کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جیتنے والے خوش نصیب کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکشنز کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی کی مناسب سے لوگو ڈیزائن کے مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے، بہترین لوگو ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر کو حکومت پاکستان کی جانب سے 5لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ...
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم بھی پیچھے نہ رہے اور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے حالیہ بیان کی وجہ سےان پر تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار خالد انعم نے اپنی انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے...
لاہور کی تاریخی مسجد میں گانےکی ویڈیو شوٹنگ کرنے سے متعلق کیس میں عدالت نے مشہور اداکارہ صباقمر و گلوکار بلال سعید کو بری کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت میں صباقمر اور بلال سعید کی کیس سے بریت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو کیس سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 8 ستمبر 2021 کو اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر صباقمر اور بلال سعید کے...
دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اپنی والدہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ روپڑیں اور کہا کہ عامرلیاقت بہت زیادہ نشہ کرتے تھے اور مجھ سے گندی گندی باتیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بےعزتی کرتے تھے۔میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا تھا، مجھے صرف عزت کی...
رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر پر نشئی ہونے اور تشدد کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا، دفاع میں عامر لیاقت نے اہلیہ کے کردار پر سوالیہ نشانہ اٹھاتے ہوئے اس کی لڑکے کے ساتھ تصاویر جاری کر دیں، اور ساتھ ہی دانیہ کی جانب سے انہیں واپس لیجانے کے میسجز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ پر دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا ہے اور ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر...
مبینہ طور پر بالی ووڈ کو بڑی فلم انڈسٹری کہا جاتا ہے مگر اس انڈسٹری کے کام کو دیکھا جائے تو بڑے پیمانے پر کاپی پیسٹ سے کام چلایا جا رہا ہے کہیں تو تامل فلموں کو ہوبہو چرایا جاتا ہے، گانے پاکستان سے اٹھائے جاتے ہیں اور کئی بڑی فلموں میں انگریزی فلموں سے آئیڈیاز چرائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں کو بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے نہ صرف چرایا بلکہ انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنا گانا قرار دے دیا ہے، یہی نہیں اس سے پہلے...
غیرت کے نام پر ایک اور "قندیل بلوچ " بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گئی، ماڈل سدرہ فیصل آباد سے عید منانے اوکاڑہ اپنے گھر آئی تھی۔ نجی چینل کے مطابق اوکاڑہ میں ماڈلنگ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔اوکاڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی جسے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ سدرہ عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی گھر رینالہ خورد آئی ہوئی تھی جہاں اسکے بھائی نے اس کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بھائی موقع سے...
کراچی کے علاقے منظور کالونی کی خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا۔ کپڑے نہ دلانے پر خاتون پریشان اور بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے...
پنجاب پولیس کے ایک بہادر جوان نے خاتون وکیل کو اغوا اور قتل کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے، واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے کچہری کے علاقے میں پنجاب پولیس کے جواب نے خاتون وکیل کو اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل ظہیر عباس ایک ملزم پر گن تانے کھڑا ہے ، ملزم کے ایک ہاتھ میں پستول ہے اور وہ مسلسل پولیس کانسٹیبل کو مسلسل دھمکیاں دیتا دیکھائی دے رہا ہے۔ پولیس جوان...
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ منظر عام پر آئی تو پاکستان بھر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا,شوبز فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ نور بخاری نے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کی جس پر دعا زہرہ کی بازیابی اور اس کے صحیح سلامت ہونے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے لکھا ’’بیٹا کاش آپ سمجھ سکتیں کہ آپ کے والدین اور پورا پاکستان کس اذیت سے گزرا۔ نور بخاری نےلکھا کہ ہم نے آپ کے لیے بہت دعائیں کیں‘‘۔ نور بخاری نے والدین کو مشورہ دیا کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کی سنیں، اور بچوں کو نصیحت کی کہ بھاگ...
کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ اس کا دعا سے پب جی گیم کے ذریعے رابطہ ہوا۔ ظہیر نے ایک بیان میں کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا۔ دعا ظہرہ کے شوہر نے کہا کہ وہ کراچی سے خود آئی ہے، اس نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا، وہ رینٹ کی گاڑی پر گھر کے باہر پہنچ گئی ہے۔ ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے، میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے...
اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کیلئے ایوارڈز کی سی اہمیت رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مداح جب ان سے ملتے ہیں تو وہ عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر اپنی آنکھوں پر رکھتے ہیں۔ نیلم منیر نے حال میں جرمن نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم "چکر" میں جڑواں جیسا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ...
پاکستان کی ایک اور گلوکارہ کو ملا بڑا اعزاز،گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کے بعد پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائرپر آویزاں کردیا گیا، مہک علی کی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کی گئی۔ اسٹریمنگ سروس نے اس ماہ ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر گلوکارہ مہک علی کو بھی اسی لیے منتخب کیا کا کیونکہ اُنہوں نے ایک نعت ’صلی على نبينا‘ریلیز کی ہے،آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے...
اداکارمنیب بٹ تحریک انصاف اورعمران خان کی مخالفت کرنے والوں کو سوشل میڈیا پراکثروبیشترآڑے ہاتھوں لیتے نظرآتے ہیں۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ، پروڈیوسر ریحام خان اور اداکارہ مشی خان کے درمیان جاری طنز و تکرار میں اب اداکار منیب بٹ نے بھی انٹری دے دی ہے۔ اداکار منیب بٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان اور مشی خان کے معاملے میں مشی خان کی حمایت کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ریحام خان کے پرانے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ’آپ نے فلم جانان کی کسی...
گوجرانوالہ کے ایک جوان نےچلہ کاٹنے،عمل کرنے کے باوجود محبوبہ سے شادی نہ ہونے پر عامل بابا کو ہی قتل کرڈالا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اعجاز نامی ملزم نے اپنی پسند کی شادی کیلئے ایک عامل بابا عمران سے رابطہ کیا۔ عامل بابا نے اعجاز کو محبوبہ سے پسند کی شادی میں کامیابی کیلئے مختلف عمل اور چلے بتائے جس پر اعجاز من و عن عمل بھی کرتا رہا، اعجاز نے عامل بابا کو نذرانے اور دیگر اخراجات کیلئے 25 ہزار روپے بھی...
پولیس اہلکار کو گداگروں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی، گداگروں نے پولیس اہلکار کو تشدد کر کے زخمی کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ سنگین واقعہ کراچی کے پوش علاقے گزری کے فیز سیون میں پیش آیا جہاں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے پر گداگروں کے جتھے نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا۔ پولیس افسران نےواقعہ کا نوٹس لے لیا ، اس ضمن میں پولیس کی جانب سے ساؤتھ زون کو گداگر فری بنانے کا فیصلہ کیا گیءا جبکہ اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے چالیس...
معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے اسلامی اسکالر مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کر دیا گیا ہے اور اس پر توجیح پیش کی گئی ہے کہ ٹیکساس میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا اس چینل کی ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔ یوٹیوب کی جانب سے پیش کی گئی اس انوکھی منطق پر تنقید کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ "یہودیوں کے ہفتہ وار جریدے "جیو کرونیکل" کے کہنے پر یو ٹیوب نے ڈاکٹر اسرار صاحب کا چینل بند کردیا، بہانہ یہ لگایا کہ ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ کو یرغمال بنانے والا ان کی ویڈیوز دیکھتا...

Back
Top