مشہور پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر مبنی فلم میں اداکار کرنی پڑی تو رنگ گورا کرنے کا انجکشن لگوالوں گی۔
تفصیلات کے مطابق صنم سعید نے یہ گفتگو جیو نیوز کے پروگرام"جشن کرکٹ" میں کی، ان کے ساتھ پروگرام میں مشہور اداکار محب مرزا بھی شریک تھے، پروگرام کے میزبان نےدونوں مہمانوں سے دلچسپ سوالات کیے جس پر انہوں نے مزیدار جوابات دیئے۔
پروگرام میں ایک موقع پر میزبان شہزاد نے پوچھا اگر مریم نواز شریف کی زندگی پر فلم بنےاور آپ کو اس میں مرکزی کردار کی پیشکش ہو تو آپ...