غیر سیاسی

کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنیوالے نوجوان کو گلوکارہ آئمہ بیگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا، گھٹیا حرکت کرنیوالے شخص کو گنداکیڑا قرار دیدیا گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران گندے اشارے کرنے والے لڑکے پر اطہار برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گلوکارہ نے نجی کالج کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے نے گندے اشارے کئے تو آئمہ بیگ نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ...
کوک سٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا آغاز۔۔ عابدہ پروین اور نصیبولعل کی ملاقات کی ویڈیو کے چرچے ۔۔ سوشل میڈیا صارفین متاثر کوک سٹوڈیو نے اپنے 14 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنیوالی گلوکارہ نصیبولعل کے گانے "تو جھوم"سے کوک سٹوڈیو14 کا آغاز ہوا تو اس گانے نے سب کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔ تو جھوم' کی موسیقی ذوالفقار جبار خان المعروف زُلفی نے ترتیب دی، عابدہ پروین نے زلفی کے تیار کردہ گانے کی تعریف کی اس گانے کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی...
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کےمعاملے پر کوئی مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نوٹس لے لیا ہے، اس معاملے پر کوئی مذاق نہیں بنتا انکوائری شروع کردی گئی ہے جس کیلئے...
سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے جرم میں 25 سال کی سزا کاٹنے والے نوجوان نے انوکھی تاریخ رقم کردی، اعلی نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بازی لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم شاہ نامی اس قیدی نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر 86.73 فیصد مارکس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرلیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نعیم شاہ امتحانات میں ٹاپ کرنے والے 20 امیدواروں میں آیا ہے، جس کے بعد قیدی کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) نے اسکالر شپ کی پیشکش بھی کی ہے۔...
معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں لاہور کی مقامی عدالت نے میشا شفیع کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور ‏علینا غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش...
ملتان میں پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گرفتاری کے بعد بچے کو اغوا کرنے سے متعلق اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا سے متعلق پولیس کو دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آئمہ خان...
اسلام آباد کے ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کیس میں متاثرین نے بیان سے مکرنے کے بعد وکیل کو بھی تبدیل کردیا ہے،متاثرہ لڑکےلڑکی کے ‏پہلے وکیل حسن جاوید کا موقف سامنے آیا گیا، سابق وکیل نے بتایا کہ عدالت میں لڑکے لڑکی نے جو کچھ ‏کہا اس سے متعلق میرے علم میں کچھ نہیں تھا۔ وکیل حسن جاوید کا مزید کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کل رات تک میرے ساتھ رابطے میں تھے آج بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق ‏میری 2 دن پہلے ملاقات بھی ہوئی ان سے کل آخری بار فون پر رابطہ ہواتھا آج صبح رابطہ کرنےکی کوشش کرتا رہا...
سنگ ماہ کی پہلی قسط کے بعد ڈرامے کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جہاں سوشل میڈیا پر لوگ ڈرامہ کو سراہ رہے ہیں وہیں پر کچھ لوگوں کی جانب سے ڈرامے پر تنقید بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگ ماہ کی پہلی قسط 7 اور 8 جنوری کو سینماؤں میں پیش کیا گیا جبکہ 9 جنوری سےباقاعدہ ٹی وی پر نشر کرنے کا آغاز کیا گیا۔ شائقین کی جانب سے عاطف اسلم کے کردار 'ہلمند' کی تعریف کی گئی جبکہ ڈرامے کی کہانی اور دیگر کرداروں کی بھی خوب پزیرائی ہوئی۔ رابعہ مغنی نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرامہ کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھنے ہوئے چنے اور مکئی کا ٹھیہ لگالیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روڈ کنارے ٹھیہ لگاکر مکئی بھونتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض نے کمال مہارت سے مکئی بھونی بلکہ اسے چھانتے ہوئے بھی نظر آئے اور ان کے سامنے ایک راہگیر ان سے مکئی خریدنے کیلئے رک گیا۔ وہاب ریاض نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" آپ کا آج کا چنوں والا چاچا، اپنے آرڈرز بھیجیں اور بتائیں کیا...
مالی طور پر خستہ حالی کے باوجود بڑی محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرنے والی صائمہ دل میں ڈاکٹر بننے کا خواب لیے کوشش کرتی رہی مگر اتنی تگ ودو کے باوجود بھی اس کا بنگالی ہونا ایک طرح سے اس کا جرم بنا گیا اور ڈاکٹر بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ کراچی کی ایک چھوٹی بستی میں پیدا ہونے والی صائمہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اسی لیے اس نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کیا، مگر جب اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے قدم بڑھایا تو شناختی کارڈ کی ضرورت پڑ گئی اس کیلئے متعلقہ ادارے...
سماء نیوز کے مطابق 8 برس قبل چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں قتل ہونے والے احمدی ڈاکٹر مہدی کا قتل ہوا تھا جو کہ ماہر امراض قلب تھے۔ ان کے قتل پر ایک بار پھر سے تحقیقات ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی سابق اہلیہ کو اس کے دوسرے شوہر نے گزشتہ ماہ قتل کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نژاد پاکستانی وجیہہ سواتی کے قتل میں اب ایک رضوان بنگش نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر ڈاکٹر مہدی کو 8 برس قبل ربوہ میں قائم طاہر انسٹی ٹیوٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے کچھ ہی ماہ بعد وجیہہ...
معروف پاکستانی کامیڈین آغاماجد اور سلیم البیلا کو پٹھانوں پر جگت بازی مہنگی پڑگئی، ہال میں موجود لوگ غصے میں, معافی کا مطالبہ تفصٰلات کے مطابق دبئی میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی کامیڈینز آغا ماجد اور سلیم البیلا کی پٹھانوں کے خلاف جگت بازی کرنے پر ہال میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا نے پشتونوں پر جگت بازی کرنی شروع کی اور کئی مزاحیہ جملے کہے تو ہال میں موجود کچھ لوگ غصے میں آگئے اور ان سے آن ایئر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف دبئی...
قرآن پاک 2بار مکمل پڑھا ہے،اپنے اسلام کو اچھی طرح جانتی ہوں،بھارتی اداکارہ معروف بھارتی اداکارہ زرین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے مداح ان پر بہت تنقید کر رہے ہیں وہ اس پر کیا کہیں گی؟ جواب میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں مسلمان ہوں شاید اس لیے مجھے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بالخصوص میرے متعلق باتیں کی جاتی ہیں کہ زرین یہ کر رہی ہے زرین وہ کر رہی ہے۔ زرین خان نے کہا کہ میں نے بھی 2 بار مکمل قرآن شریف پڑھا ہے اور جانتی ہوں کہ اللہ نے کیا...
گلوکار علی ظفر اور ماڈل اور گلوکارہ مشیا شفیع کا معاملہ حل نہ ہوسکا،سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کو جرح ‏مکمل کروانے کے لیے آٹھ جنوری کو طلب کر لیا، ‏ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت کےد وران میشا شفیع کو سخت سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ علی ظفر کے وکیل نے جرح کرتے ‏ہوئے کہا کہ جیمنگ سیشن کے وقت روم میں کتنے لوگ تھے۔ میشا شفیع نے کہا کمرے میں 10 ‏سے 15 لوگ تھے۔ اس موقع پر گلوکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ جگہ پر ہراسانی کے واقعے کو انہوں نے...
حبیب اکرم نے حال ہی میں فوت ہونے والے اپنے بیٹے کے زندگی سے موت تک کے سفر کی ساری کہانی شیئر کردی۔ دنیانیوز پر شئیر ہونیوالی ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ عبداللہ میرا چوتھا بچہ تھا۔ جب وہ پیدا ہوا تو گھر میں خوشی کا وہی سماں تھا اس کے بہن بھائی پھولے نہیں سما رہے تھے اور ماں بستر پر لیٹی اپنے بچوں کو خوش ہوتا دیکھ رہی تھی۔ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خوشی چند دن بعد تھوڑی سی پریشانی میں ڈھل گئی جب عبداللہ نے اپنے کمبل میں بے وجہ کانپنا شروع کردیا۔ ہم اسے لے کر ڈاکٹر کی طرف بھاگے اور...
کیا سچ میں کسی کے آنکھ سے خون کے آنسو نکل سکتے ہیں، یہ کھوج لگائی اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے، ٹیم خون کے آنسو رونے والی لڑکی یاسمین کا پول کھول دیا، ٹیم کے مطابق لڑکی بکرے کی کلیجی کا خون گالوں پر لگا کر خون کے آنسو دکھاتی تھی۔ لڑکی اور اس کی والدہ شہناز اختر کی جانب سے خون کے آنسو کی بیماری کا بتا کر لوگوں سے عطیات مانگے جاتے تھے، اتنا ہی نہیں سرعام کی ٹیم سرعام بھی دھوکا کھاچکی تھی،خاتون اور اس کی بیٹی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ ہم...
سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کالی داسا آج کل پاکستانی ڈراے صنف آہن میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔ یحالی تاشیا کالی داسا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سری لنکا میں کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سری لنکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان میں آئیں تو انہوں نے یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز کے طور پر دیکھا اور محسوس...
دن کو مزدوری رات کو برگرشاپ، تین بیٹیوں کی ذمہ داری۔۔ گھر کے واحد خود کفیل نے ہمت نہیں ہاری بلکہ برگر بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں، دسمبر کی شدید سردی میں دن بھر گھر پر اہلیہ کے ساتھ برگر کا سامان تیار کرتے ہیں اور پھر رات گیارہ بچے سے اسٹال لگاتے ہیں۔ بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو ستاسی سے برگر فروخت کررہے ہیں، بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ رات دیر تک آتے ہیں پھر صبح فجر کی اذان کے بعد سبزی منڈی جاتے ہیں سبزیاں خریدتے ہیں، گھر جا کر سامان محفوظ رکھتے ہیں، فریج میں رکھتے ہیں، اس کے بعد نہا کر...
لاہور ہائیکورٹ میں ایک ایسا مقدمہ زیر سماعت آیا جس میں بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر ملزم کے برادرنسبتی نے اس کے خلاف 2011 میں مقدمہ درج کرایا جس کے 2سال بعد اس جرم پر ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دوسری شادی پر مقدمہ صرف پہلی بیوی ہی درج کرا سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نےغضنفر نوید کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر پر ایک ہی الزام پر دو مقدمات درج...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کپڑے پہننے کے معاملے میں ذرا پرانے خیالات کی مالک ہیں اور وہ بچپن سے ہی ایسا سوچتی ہیں، معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہے مگر ان کی سوچ اسی طرح کی ہے۔ ادکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق سے لے کر بیٹے کی پرورش اور زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، انہوں نے اپنے لباس سے متعلق بتایا کہ اگر ان کا اپنا دل چاہے تو کسی بھی طرح کا پہناوا پہن سکتی ہیں مگر ان کے خیالات اس بارے میں تھوڑے پرانے ہیں۔ CXwB1xgIlCo انہوں نے کہا کہ اگر...

Back
Top