پری زاد چائے والا ہوتا تو کیسا ہوتا؟ منفرد ویڈیو سے عکاسی

2parizadparody.jpg


ہم ٹی وی کا ڈرامہ پری زاد اختتام پذیر ہوگیا لیکن ڈرامے کے چرچے اب بھی عام ہیں، سوشل میڈیا صارفین بھی بھرپور انداز میں ڈرامے کو موضوع بناکر رائے کا اظہار کررہے ہیں،اس بار تو صارفین نے کچھ الگ ہی کردکھایا، ڈرامے کے ایک سین کو اپنے انداز میں عکس بند کیا۔

ویڈیو کری ایٹرعدیل اے ڈی نے اس ڈرامے کے سب سے اہم اور مرکزی کردار پری زاد کے ساتھ کچھ نیا تجربہ کرتے ہوئے مزاح سے بھرپور ویڈیو اور او ایس ٹی ریلیز کردیا،دس منٹ دس سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پری زاد نے انتہائی میٹھی چائے بنائی اور مرزا صاحب کو پلادی۔

مرزاد صاحب پورے محلے کو اکٹھا کئے پری زاد کے پہنچ گئے اور الزام لگایا کہ مارنے کی کوشش کی گئی، بس اس مزاح سے بھرپور سین کو دیکھنے والے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔


اسرار کا گایا ہوا ‘ نہ پوچھ پری زادوں سے یہ ہجرکیسے جھیلا ہے ‘ کی جگہ آپ کی سماعتوں پر ‘ نہ پوچھ پری زادوں سے، یہ خان کیسے جھیلا ہے’ بھی خوشگوار اثرڈالے گا، نیا گانا عمیر مان نے گایا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس منفرد کاوش کو سرا رہے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ جتنا بہترین ڈرامہ تھا اتنی ہی بہترین پیروڈی بھی۔

گزشتہ سال جولائی سے نشرکیے جانے والا پری زادحالیہ ڈراموں میں سب سے زیادہ زیربحث رہا،جس نے اپنی منفرد کہانی کی بدولت ناظرین اورناقدین کو اپنی طرف بھرپورطریقے سےمتوجہ کیا۔

پری زاد ہاشم ندیم کے اسی نام سے لکھے جانے والے ناول پر مبنی ہے جس کے ڈائریکٹرشہزاد کاشمیری تھے،ہاشم ندیم کے کریڈٹ پراس سے قبل ‘ خدا اورمحبت ‘ اور ‘رقص بسمل ‘ جیسے ڈرامے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے انسان کی جدوجہد پرمبنی تھی جوخود کو ثابت کرنے کے لیے نکلتا ہے اوراپنے بل بوتے پرمحنت وعزم کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

مرکزی کرداراحمد علی اکبرنے نبھایا، جبکہ عروہ حسین ، صبورعلی، عشنا شاہ ، مشال خان ، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز سمیت دیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔