پی ٹی وی ایسے ڈرامے دکھارہا ہے جن کا ہماری ثقافت سے تعلق نہیں،سیفی حسن

3safehassan.jpg

پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار سیفی حسن نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ پی ٹی وی ایسے ڈرامے دکھارہا ہے جن کا ہماری ثقافت سے تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کراچی آرٹس کونسل ميں جاری اردو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہیروز بنائے ہی نہیں ہم نے دوسروں کے ہیروز مستعار لیکر گانے بنائے جو تشدد پر مبنی تھے ایسے میں سیالکوٹ جیسے واقعات رونما ہوں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ڈراموں کے ذریعے اقوام کی تربیت ہوتی ہے ٹی وی معاشرے کی تربیت کرتا ہے لیکن ہم نے ٹی وی سے بڑے غلط کام لیے۔

آرٹس کونسل میں جاری اردو کانفرنس کے تیسرے روز فنون لطیفہ کی صورتحال پر ہونے والے سیشن میں مزید اداکاروں نے شرکت کی جن میں اداکارہ بشریٰ انصاری ، بی گل، سیفی حسن اور ممتاز ادیب اصغر ندیم سید بھی شامل تھے۔

sefi-hassan.jpg


بشریٰ انصاری نے کہا کہ موجودہ ڈرامے اور فلم کے موضوعات کومایوس کن قراردیا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی ترقی پسند ہیروئین اب ٹی وی پردکھائی نہیں دیتیں۔ اب بہت اچھے پڑھنے لکھنے والے نوجوان آگے آرہے ہیں، ہمارے دور میں ہم نے فنون و لطیفہ کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی لیکن آج کل کے نوجوان کو یہ سہولت حاصل ہے۔


سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر اس نوجوان نسل کو موقع نہ ملا تو وہ گھبرا کر بیرون ملک بھاگ جائیں گے یا پھر مایوس ہوکر فیلڈ ہی بدل لیں گے۔ ہم جس سفر کے راہی ہیں اس میں ہم پر کافی دباؤ رہا ، آرٹ اور کلچر کو تھرڈ کلاس چیز کی طرح لیا گیا ہم آرٹ کے متوالے دباؤ شکار ہوتے رہے کمرشل ڈراموں سے کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں۔

ممتاز ادیب اصغر ندیم سید نے پاکستانی فلمی صنعت کی بدحالی کا ذمہ دار گزشتہ حکومتوں کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے عروج کا ایک دور تھا لیکن تھیٹر ایسا میڈیم ہے جسے پھلنا پھولنا چاہیئے تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Apnay ghar kay culture ki baat na karo —- Jis mein tumhari hamshira kay 50 affairs hein Aur tumhari bewi 100 kay sath so rehi hai???​

Khuda ka khoaf karo apnay ghar kay culture ko mulk ka culture mat kaho ???​

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اسلامی نقطہ نظر سے دیکھیں تو پھر تو اچھے یا برے تمام قسم کے ڈرامے اور فلمیں ختم کرنی پڑیں گی یا ایسی فلمیں جن میں خواتین دکھای ہی نہ دیں
میں تو کہتا ہوں ہمارا ٹی وی ڈاکومینٹریز، جیوگرافک اور ہائیکنگ کی فلموں میں سٹارٹ لے لچرپن سے نجات بھی مل جاے گی
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Jabhi itna ghussa hay kay PTV ko Shahi muhalla aur Hira Mandi jaisay saqafati dramay kiyun naheen banany detay
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Pakistan k sabhi drama negativity ko rkh kr bnayi jaty hai J's mai larai. affair. jealousy. zanna . Pagal krny waly . talaq . jaisy point ko special jagah di jati hai agr ap log achy drama bnao to in dramo ko b koi na dekhy
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Ab yahi hamayoin Saeed turkey k sath Saladin ayubi bna rha us or yai sbhi bc hamayoin ki tarrefain kry gy jb k yai b hmry culture ka hisa ni