ماڈل فروا کاظمی نے شوبز کو کیوں خیرباد کہہ دیا؟

fawrh1h1h1.jpg

پاکستان کی نامور ماڈل فروا کاظمی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی, ماڈل نے شوبز چھورنے کی تصدیق انسٹاگرام پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے انڈسٹری سے دور ہوئیں۔

فروا کاظمی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے اور یہ کہ انہوں نے کسی دوسرے کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے فیشن اور ماڈلنگ سے دوری اختیار کی۔

اانسٹاگرام پر فروا کاظمی نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے نئی دنیا کو کھوجنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس شوبز کو چھوڑنے کے بہت سارے جوابات ہیں مگر مختصر جواب یہ ہے کہ وہ ماڈلنگ میں آنے کے دو سے تین سال بعد ہی اسے چھوڑنا چاہتی تھیں مگر کوششوں کے باوجود ایسا نہ ہوسکا تھا۔

اماڈل نے بتایا کہ انہوں نے کالج کے زمانے میں فن کی خاطر ماڈلنگ شروع کی جو آگے چل کر ان پروفیشن بن گئی اور اس سے ان کی کمائی ہونے لگی لیکن پھر جلد ہی وہ اس سے دور ہونا چاہتی تھیں، اس لیے اب وہ اس سے دور ہوگئیں۔

بولڈ لباس کے بجائے حجاب پہننے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فروا کاظمی نے بتایا کہ وہ زیارت کے لیے ایک مقدس مقام گئی تھیں، جہاں ہر کسی نے ادب و احترام سے سر ڈھانپ رکھے تھے، اس لیے انہوں نے بھی ایسا کیا اور پھر وہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے حجاب اتارنا مناسب نہ سمجھا اور انہیں حجاب میں مزہ آنے لگا۔

فروا کاظمی نے بتایا کہ ان کے سسرال والے سیکولر ذہنیت کے مالک ہے جو دوسروں کے کام میں مداخلت نہیں کرتے، اس لیے ان کے لباس پر بھی وہ کوئی مداخلت نہیں کرتے, سسرال والوں نے پہلے ان کے لباس پر کوئی اعتراض کیا تھا اور نہ اب ان کے لباس پر انہیں کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی ان کے لباس کی وجہ سے شوہر سے ان کے تعلقات خراب ہوں گے۔

صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ وہ کالج کے زمانے میں مذہبی لباس پہننے والے دوسرے کلاس فیلوز پر طنز کرتی تھیں مگر اب وہ خود مذہبی لباس پہن رہی ہیں، جس پر ان کے تمام پرانے کلاس فیلوز بہت خوش ہیں۔

فروا کاظمی نے 2015 سے قبل ماڈلنگ شروع کی اور 2019 تک وہ کیریئر کے عروج پر رہیں، انہوں نے متعدد برانڈز کے ساتھ کام کیا۔

فروا کاظمی نے متعدد ملبوسات کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لیا اور وہ مختلف منصوبوں کا حصہ بھی رہیں، گزشتہ سال سے انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں کم دیکھا گیا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنی پرانی تصویریں ہٹا کر صرف حجاب والی تصاویر ہی شیئر کرنا شروع کردیں۔

فروا کاظمی گزشتہ کچھ عرصے سے مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں، جس پر بھی لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ انہوں نے اپنے عقائد کی وجہ سے شوبز سے دوری اختیار کرلی، تاہم اس باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

فروا علی کاظمی نے میر علی احمد کے ساتھ چند سال قبل شادی کی تھی اور یکم جنوری 2021 کو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 2020 میں ان کا سات ماہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔
 

WHAT

MPA (400+ posts)
Masha ALLAH
ALLAH hum suub ko hedayat pr qaim rakhay , Imaan o Salamti ky saath jeeyain or Iman pr he khatma ho