غیر سیاسی

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں خواتین کے ایک ایسے گروہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کہ مردوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس گروہ میں شامل خواتین سادہ لوح شہریوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنساتی ہیں پھر انہیں بلیک میل کر کے ان سے رقم بٹورتی ہیں اور اپنے مہنے شوق پورے کرتی ہیں۔ ایک متاثرہ شہری کے مطابق اس گروہ میں شامل خواتین نے اس سے 3لاکھ 60 ہزار سے زائد روپے لوٹے ہیں۔ جس کی اس کے پاس ویڈیو بھی موجود ہے۔ مذکورہ فوٹیجز کو دیکھا گیا تو اس میں خواتین کو پیسے...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں کارروائیوں پر بنی فلم کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری , بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے بنی فلم کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ”تمغہ فخرِ پاکستان“ اور”گلوبل وومن ایوارڈ“ حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمرنے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے بنی فلم کا پہلا گانا...
پاکستانی فلم’منی بیک گارنٹی‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی، وسیم اکرم بھی جلوہ گر پاکستان کے معروف کمرشل ڈائریکٹر اور کامیڈین فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ آئندہ سال 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی،فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن وبائی مرض کوڈ 19 کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔ فلم میں معروف ادکار فواد خان کے ساتھ سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، جبکہ شینیرا اکرم کی اداکاری کا اس فلم سے ڈیبیو ہوگا،فیصل قریشی، اداکار فواد...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ رپورٹ کےمطابق ویڈیو وائرل ہونےکے بعد محسن اسحاق نامی شہری کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کی دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،...
ملک میں حالیہ مون سون سے سیلابی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کے گھر، مساجد اور جانور متاثر ہوئے ہیں بلکہ اس سیلاب نے ملک کے بڑے انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ عوام دل کھول کر عطیات بھیج رہے ہیں اور امداد تو کر رہے ہیں مگر آگاہی ضروری ہے کہ تمام بنیادی اشیا کے ساتھ خواتین کے سینیٹری پیڈز بھی کس قدر ضروری ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پاکستانی سیلاب سے متاثر...
ہنگو میں ایک شہری نے انسان دوستی کی مثال قائم کر دی اور اپنے بیٹے کے ولیمے کا خرچہ سیلاب زدگان کے نام کرتے ہوئے ریلیف کیمپ میں عطیہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں ایک شخص سلیمان نے انسانیت دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا ولیمہ منسوخ کر دیا اور تقریب کیلیے مختص 3 لاکھ روپے سیلاب زدگان کے کیمپ میں عطیہ کر دیے۔ اس حوالے سے سلیمان قریشی کا کہنا ہے کہ 3 دن بعد اس کے بیٹے کا ولیمہ ہے لیکن اس وقت اہم مصیبت میں گھرے اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے اسی جذبے کے تحت میں نے بیٹے کا...
انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس(آئی ایف آر سی) نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے خطیر مالیت کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق پہلے مرحلے میں ریڈ کراس کی جانب سے فوری طور پر 20 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کردی گئی ہے جبکہ بقیہ رقم کی منتقلی بھی جلد ممکن بنادی جائےگی۔ ریڈ...
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی،ٹوئٹر پیغام میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے، پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب او آئی سی نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے میں یتیم بچوں پر سوتیلے والد کا غیر انسانی تشدد، کمسن بہن بھائیوں پر ڈنڈے برسا دیے، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگائے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ محلہ داروں کے مطابق دونوں یتیم بہن بھائیوں کو سوتیلے والد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگائے۔ دونوں بہن بھائی اپنے حقیقی والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہتے ہیں اور اپنی حقیقی والدہ سے ملنے لاہور...
ڈوبتی ہوئی لڑکیوں میں اپنی بیٹی نظر آ رہی تھی۔ لڑکیوں کو ڈوبتے دیکھا تو کچھ کیبل وائر جمع کر کے خود کواس سے باندھ کر ندی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کے سبب کورنگی ندی میں پانی کے تیز بہائو کے باعث تین لڑکیاں بہہ گئی تھیں جن کو کراچی پولیس کے ایک اہلکار سکندر علی نے ندی میں کود کر بچا لیا تھا۔ سکندر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ڈوبتے دیکھا تو کچھ کیبل وائر جمع کر کے خود کواس سے باندھ کر ندی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کی شب مسلسل بارشوں کے...
فیصل آباد میں طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم شیخ دانش پر وکلاء نے حملہ کردیا،شیخ دانش پر تشدد کیاگیا اور گالیاں دی گئیں۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق خدیجہ نامی میڈیکل کالج کی طالبہ کو غیرانسانی طریقےسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے کیس میں فیصل آباد کے مشہور بزنس مین شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ پولیس ملزم کو گاڑی میں لے کر عدالت پہنچی، جیسے ہی ملزم کو گاڑی سے اتارا گیاوکلاءکا ایک گروہ ان کی کی طرف لپکا اور انہوں نے شیخ دانش کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ...
سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض ایچ شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر لڑکی کا لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں ظہیر احمد کی پراسیکیویشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ظہیر احمد کے وکیل نے کہا کہ جسٹس محمد جنید غفار کا 6 جون کا فیصلہ پڑھ لیا جائے، پراسیکیوٹر جنرل سندھ جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عدالت کی عزت اور وقار کا مسئلہ...
کراچی کی ملیر ندی میں سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوبنے والی گاڑی پانی کی سطح کم ہونے پر 2 کلومیٹر دور سے ملی۔ گاڑی میں اپنی بیوی اور بچوں سمیت سوار شخص کے بھانجے کا کہنا ہے کہ ماموں نے ڈرائیور کو لنک روڈ استعمال کرنے سے روکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈوبنے والی فیملی کا رشتہ دار دانش کہتا ہے کہ اس کے ماموں حیدرآباد میں ایک شادی سے واپس لوٹ رہے تھے، بارش کے باعث پانی کا بہاؤ تیز تھا اسی لیے گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ گاڑی کو پتھر کے ساتھ باندھ دیا ہے...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہوئی تو گاڑیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں۔ ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی گاڑیوں کی قیموں میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے تاہم اس کیلئے کچھ شرائط وضوابط بھی ہیں۔ ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں جس کمی کا اعلان کیا ہے اس کا اطلاق 17 اگست سے ہو چکا ہے۔ ہونڈا سٹی 1200سی سی مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار روپے کم ہونے کے بعد 37 لاکھ 69 ہزار ہو گئی ہے۔ ہونڈا سٹی 1200 سی سی (سی وی ٹی) کی قیمت میں 3 لاکھ روپے...
جنرل اختر عبدالرحمن شہید، مشاہدات و تاثرات بریگیڈئر (ر) سید اے آئی ترمذی جنرل اختر عبدالرحمان شہید کو ایک مافوق الفطرت انسان کے طور پر پیش کرنا میرا مقصد نہیں، بلکہ میں ان کی بعض ایسی صفات اور خوبیوں کو بیان کرنا چاہتا ہوں جو ایک سپاہی اور منتظم کے طور پر میں نے ان میں دیکھیں، جن کے ذریعے وہ اپنے وطن کی خدمت اور تحفظ کے لیے اپنے باوری ساتھیوں کی بہتر طور پر راہنمائی کر سکتے تھے اور ان کے اندر عزم و اعتماد اور حوصلہ پیداکر سکتے تھے۔ انھیں خراج تحسین کرنے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ انھوں نے 14...
حال ہی میں مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پنجابی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں کچھ قریبی دوست اور سیاستدان بھی ملوث ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکار سنگھ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کے دوست اور سیاستدان بھی ملوث ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کچھ اہم ناموں کو منظر عام پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اپنی زندگی میں جس طرح کے وعدے معاہدے کر رہا تھا لوگوں کا خیال تھا وہ ان کے ذریعہ ہو لیکن کیوں...
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی جائیداد سے متعلق گفتگو کی، سوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال کا میڈیا کو دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق شوہر کی جائیداد سمیت دانیہ سے خلع پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ سمیت یہ لکھتے ہیں کہ میں بھی کسی جائیداد کے لیے آج یہی کھڑی ہوں۔ عامر نے دوسری شادی کے وقت ہی اپنی ساری جائیداد بیچ دی تھی اور کچھ ایسا نہیں تھا جو بچا ہو، یہ...
مداحوں کا انتظار بالاخر ختم ہوگیا،ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا۔ فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گر ہوئیں، فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ چار سال بعد سامنے آئی،یہ فلم 1979 میں سلطان...
دبئی میں مقیم پاکستانی عبدالغفور ایک معمولی سی نیکی کے نتیجے میں دبئی کےولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے ہیروبن گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم عبدالغفور بطور رائیڈر کام کرتے ہیں، اپنے معمول کے مطابق آرڈر لیےمنزل کےطرف جاتے ہوئے سڑک پرایک معمولی عمل سے عبدالغفور دنیا بھر میں مشہور ہوگئےہیں۔ سوشل میڈیاپر وائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالغفور ایک مصروف سڑک سےگزررہے تھے کہ اچانک انہوں نے سڑک کےبیچوں بیچ کچھ اینٹیں پڑی دیکھیں ، یہ اینٹیں کسی بھی سنگین...
20 سال قبل ایجنٹ کی نوسربازی کا شکار ہونے والی بھارتی خاتون حمیدہ بانو کو پاکستانی یوٹیوبر ولی اللہ معروف نے اس کے گھر والوں سے ملوا دیا۔ مذکورہ یوٹیوبر کی ویڈیو کے مطابق خاتون 20 برس قبل کام کیلئے دبئی جانا چاہتی تھی، وہ پیشہ ور باورچی تھی تاہم ایجنٹ نے اسے دھوکا دہی کے ذریعے پاکستان لاکر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایجنٹ نے خاتون سے 20 ہزار روپے نقد بھی لیے تاہم دبئی لے جانے کے بجائے ایجنٹ اس خاتون کو پاکستان لے آیا اور حیدرآباد شہر میں ایک کمرے میں کئی دنوں تک بند رکھا۔ وہ کسی طرح اس...

Back
Top