غیر سیاسی

کیا پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟بھارتی شوبزویب سائٹ نے بڑا دعویٰ کردیا فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا، ہر زبان پھر فلم کے چرچے عام ہیں، بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر سمیت پڑوسی ملک میں بھی اس فلم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، اور اب کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پڑوسی ملک میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ جی ہاں بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا ہے کہ فواد خان کی فلم...
اداکار افضال احمد پاکستان کے لیجنڈری اداکار ہیں جنہوں نے 200 سے زائد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، انکی بے ساختہ اداکاری ہر ایک کے دل موہ لیتی تھی،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی ، دہلیز، فیصلہ ، بلندی، کالے چور ، بہشت، ور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ افضال احمد نے نہ صرف بطور ولن بلکہ ہیرو کے طور پر بھی کام کیا، انہوں نے کئی شاہکار ڈرامے بھی کئے جن میں جزیرہ، چل سوچل، فشار شامل ہیں۔کچھ سال پہلے انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے کے قابل نہ...
تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سے جبری زیادتی کے بعد اسے تین سالہ بیٹے سمیت اغوا کر کے قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے ماں اور تین سالہ بچے کے قاتل مجرم کو 2 بار سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے مقتولہ نسیم بی بی سے جبری زیادتی کے مجرم کو 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ پولیس نے مجرم کو جیل منتقل کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے زیادتی، قتل دونوں گھناوٴنے جرم کئے کسی رعایت کا مستحق...
سندھ ہائیکورٹ نے فلم "جوائےلینڈ" کی ریلیز کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور فیصلے میں کہا کہ فلم میں اسلام کی کوئی توہین، مقدس آیات یا کوئی مذہبی مقام یاشخصیت کے خلاف مواد نہیں پایا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فلم میں کوئی بھی ایسا مواد نہیں جس سے کسی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے، فلم کو سینسر کے مرحلے سے گزارا گیا ہے جہاں مواد کی جانچ کے بعد ریلیزکی اجازت دی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا یہ کام...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار حسن احمد کا اپنی اہلیہ اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل سامنے آگیا۔ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہرو اداکار حسن احمد کے کیریئر کے آغاز میں آنے والے نشیب و فراز سے متعلق انکشافات کیے۔ حسن احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنیتا مارشل نے جو کچھ کہا وہ ان کا اپنا نظریہ ہے جو مجھ سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیتا کی...
فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو فرض سمجھتے ہیں، فنکاروں کے خاندان کی معاونت کسی پر احسان نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اداکار ٹیڈی مرحوم کے بیٹے جنید طارق نے آج ملاقات کی جس میں مرحوم طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق محمود کو وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 لاکھ روپے کا چیک دینے کے علاوہ وزیراعلیٰ ہائوس میں نوکری دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کی خاطر خصوصی ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جس کے...
متنازع فلم جوائے لینڈ کی ٹیم کیلیے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاق کے بعد سندھ نے بھی فلم “جوائے لینڈ” کی نمائش کی اجازت دے دی ہے، پنجاب حکومت تاحال اجازت نہیں دی ہے، متنازع مواد ہٹانے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت ملی تو سندھ کے مختلف سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کا اعلان کر دیا،فلم پروڈیوسر کی جانب سے اٹھارہ نومبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز روکنے کے لیے حکومت کو مسلسل شکایات...
پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر ہم جنس پرستی پر مبنی فلم"جوائے لینڈ" کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم جوائے لینڈ کی صوبے میں نمائش پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم کے پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے آپ کی فلم جوائے لینڈ کو صوبے میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ اس فلم کے خلاف بے حد شکایات...
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔ ٹاک شو کا نام "دی مرزا ملک شو" رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی آن لائن پلیٹ فارم "اردو فلکس آفیشل" پر نشر ہوگا۔ کھیلوں سے جڑے اس معروف جوڑے کے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔ Ck3Y45HIkGt پوسٹ میں لکھا ہے کہ "دی مرزا ملک شو" بہت...
خلیجی اخبار نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبردیدی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی اخبار نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان شادی کے 12 سال بعد علیحدگی کا دعویٰ کردیا ہے، تاہم شعیب ملک یا ثانیہ مرزا کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ علیحدگی کی افواہوں سے متعلق خبررساں ادارے نے سابق کپتان شعیب ملک سے رابطے کی کوشش بھی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا ۔ اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ براہ راست...
ٹینس میچ پاکستان جیتے گا یا بھارت؟ "God will decide"بھارتی خاتون کھلاڑیوں کا جواب بھارت اور پاکستان میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے ، پاکستان آتے ڈر لگا لیکن جتنا پیار یہاں ملا بھارت میں بھی نہیں دیکھا! تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی وتجزیہ نگار احتشام الحق نے ایک بھارتی خاندان جو کہ اپنی بیٹیوں کے ٹینس میچ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ : میں چاہتا ہوں کہ میرے بھارتی دوست اور چاہنے والے اس ویڈیو کو دیکھیں! ایک بھارتی...
مشہور ٹی وی میزبان رابعہ انعم گھریلو تشدد کے خلاف اپنے بیانیےکی بنیاد پر محسن عباس حیدر کی وجہ سے لائیو پروگرام سے اٹھ کر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں ٹی وی میزبان رابعہ انعم ، محسن عباس حیدر کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم پروگرام کے شروع ہوتے ہی رابعہ انعم نے کہا کہ میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں میں سے ایک ہوں، اس پروگرام میں محسن عباس حیدر کو بھی مدعو کیا گیا تھا یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر میں اس پروگرام میں بیٹھی...
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں واقع معروف نجی فاروق اسپتال اقبال کے ڈاکٹرز نے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی لیجانے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال کا بل نا دینے پر طارق ٹیڈی کو ابھی تک روکے رکھا ہے، فنکار کے اہل خانہ کے پاس فاروق اسپتال کا بقیہ بل ادا کرنے کے لئے رقم نہیں، وہ دس روز سے طارق ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ طارق ٹیڈی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی وزیر یا عہدیدار نے فنکار کی عیادت کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، اہل خانہ نے ایپل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پی کے...
اوکاڑہ کے رہائشی عثمان ارشد نامی پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اپنے سفر کا آغاز اوکاڑہ شہر سے کیا اور وہ اب بلوچستان پہنچ گئے ہیں ۔ عثمان ارشد 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے 7 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔عثمان ارشد ایران، عراق، کویت سے ہوکر سعودیہ پہنچے گے، لیکن دیگر ممالک میں داخلے کے لیے انہیں ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ وزارت خارجہ نے 45 سے 50 دنوں کا وقت دیا ہے، عثمان پُر امید ہے کہ انہیں ویزہ مل جائے گا اور وہ 2023 کا حج ادا کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان...
معمولی سے جھگڑے پر با اثر افراد نے تیرہ سالہ بچے کو کورٹ میں گھیسٹ لیا، لاہور میں 13 سالہ طالب علم نے عبوری ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، لاہور سے تعلق رکھنے والے بچےکے خلاف مخالفین نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤں میں درج کروایا تھا،بچے کا ایک ہفتے قبل اسکول کے باہر لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ مقدمے میں ضمانت کیلئے 13 سالہ بچہ آج والد کے ہمراہ اسکول جانے سے قبل کمرہ عدالت پہنچ گیا اور حاضری لگوائی،بچے کے وکیل اور والد کا کہنا تھا کہ ہم صلح کرانا چاہتے ہیں،بچہ چھوٹا ہے، اس مقدمے...
پاکستان میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کرتے ہوئے ڈِس۔لیکسیا سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈِس۔لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بچوں کی پڑھائی لکھائی کی اس مشکل کو دور کرکے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں۔ مذکورہ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مار پیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں...
معروف ملٹی نیشنل آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی سروسز بند کر دی ہیں۔ جبکہ اس کی مقابل کریم ٹیکسی سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی پر خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اوبر ٹیکنالوجیز نے اپنے صارفین کو مطلع کیا کہ وہ کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی سروسز بند کر رہے ہیں تاہم لاہور میں کمپنی اپنا کام جاری رکھے گی۔ اوبر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ "ہم نے Uber ایپ کو پانچ بڑے شہروں میں بند کرنے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سپراسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں دینی موضوع پر بیان کیا۔ قومی بلے باز کی مذہبی موضوع پر فصاحت کو بلاغت سے بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد مسجد پہنچے تو ان کے کئی چاہنے والوں نے دونوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ قومی کرکٹر محمد رضوان نے مسجد میں اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین کے حوالے سے بیان کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے ان...
الخدمت فاؤنڈیشن کے جدید آر او واٹر پلانٹ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور پلانٹ کی مشینری لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری، بہار کالونی میں فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے جدید آر او واٹر پلانٹ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور جدید آر او واٹر پلانٹ کی مشینری لے اڑے، چوروں نے رات کی تاریکی میں الخدمت فائونڈیشن کے دفتر کے تالے کاٹے اور مشینری چوری کر کے لے گئے۔ فلاحی ادارے الخدمت فائونڈیشن کے عملے کے مطابق چور جدید آر او واٹر پلانٹ کی مشینری کے...
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ خواتین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک بسوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پہلے مرحلے میں گلگت اور اسکردو شہر میں شروع کی گئی ہیں اور حکومت مستقبل قریب میں ان بسوں کو تمام اضلاع تک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں خواتین کو ان کے اسکولوں، کالجوں، دفاتر اور بازاروں تک مفت اور محفوظ نقل و حمل فراہم کرکے ان کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ تک...

Back
Top