کیا ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں بھی ریلیزہونے جارہی ہے؟

legendiaia.jpg

کیا پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟بھارتی شوبزویب سائٹ نے بڑا دعویٰ کردیا

فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا، ہر زبان پھر فلم کے چرچے عام ہیں، بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر سمیت پڑوسی ملک میں بھی اس فلم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، اور اب کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پڑوسی ملک میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

جی ہاں بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا ہے کہ فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہونے کا امکان ہے،انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

زی اسٹوڈیو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی،ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

فلم کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی،فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا،ہدایتکار بلال لاشاری اور عمارہ حکمت فلم کی پروڈیوسر ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
It should be, its a kick ass movie and I know Indians are dying to see this, specially sikhs and the punjabi speaking population. Not to mention the money made will not be bad either.