ٹینس میچ:جتنا پیار پاکستان میں ملا بھارت میں بھی نہیں دیکھا:بھارتی خاندان

indian-family-pakistan-vst.jpg


ٹینس میچ پاکستان جیتے گا یا بھارت؟ "God will decide"بھارتی خاتون کھلاڑیوں کا جواب

بھارت اور پاکستان میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے ، پاکستان آتے ڈر لگا لیکن جتنا پیار یہاں ملا بھارت میں بھی نہیں دیکھا!

https://twitter.com/x/status/1589931072812634115
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی وتجزیہ نگار احتشام الحق نے ایک بھارتی خاندان جو کہ اپنی بیٹیوں کے ٹینس میچ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ : میں چاہتا ہوں کہ میرے بھارتی دوست اور چاہنے والے اس ویڈیو کو دیکھیں! ایک بھارتی خاندان جو اسلام آباد میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ان کا ٹینس میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، وہ میرے ایک اچھے دوست طاہر خان سے ملے اور لفٹ مانگی! اور ویڈیو میں پاکستان کی سیر کے دوران جو کچھ دیکھا وہ بیان کر رہے ہیں! یہی اصل میں پاکستان ہے!

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طاہر خان نامی شہری بھارتی خاندان کو لفٹ دینے کے بعد خوشگوار موڈ میں بات چیت کر رہا ہے۔ بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی خاندان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بھارت سے ادھر پاکستان آرہے تھے تو بارڈر کراس کرتے ہوئے ڈر لگا مگر یہاںآنے کے بعد ایسا لگا کہ بھارت اور پاکستان میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے ، جتنا پیار یہاں ملا بھارت میں بھی نہیں دیکھا! بھارتی شہری نے بتایا کہ ڈر تو لگا لیکن بھگوان پر بھروسا کر کے پاکستان آ گئے!

https://twitter.com/x/status/1589934426934214656
بھارت سے پاکستان ٹینس میچ کھیلنے کیلئے آنے والی لڑکیوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ: پاکستان آنے سے پہلے ایسا نہیں لگتا تھا کہ یہاں اتنا پیار ملے گا، یہاں آکر دیکھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور اسلام آباد بہت خوبصورت ہے، انہوں نے بتایا کہ کل ہمارا پاکستانی ٹیم کے ساتھ میچ ہے، میزبان نے سوال کیا کہ کون میچ جیتے گا ؟ تو لڑکیوں نے کہا کہ "God will deicide" !اس موقع پر بھارتی خاندان نے کھانے کی تعریف بھی کی!
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لے بھائی یہ بیچارے بھی اب جان سے گئے . بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشت گرد واہگہ پر ہی اب ڈنڈوں سے ان کے استقبال کے لیے کھڑے ہوں گے
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
kia se kia bna dia hmare mulk ko...............so refreshing to see them, wish i could welcome and host them.